1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

ناز خیالوی ""خوشی ہوتی تو ہے لیکن بہت ساری نہیں ہوتی "" نازؔ خیالوی

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 8, 2017

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,077
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky

    خوشی ہوتی تو ہے لیکن بہت ساری نہیں ہوتی
    ترے ملنے سے اب وہ کیفیت طاری نہیں ہوتی

    یہ اہلِ دل کی محفل ہے یہاں بیٹھو تسلی سے
    کسی سے بھی یہاں کوئی ریاکاری نہیں ہوتی

    مجھے جرمِ طلب پر مفلسی مجبور کرتی ہے
    مگر مجھ سے ہنر کے ساتھ غداری نہیں ہوتی

    یہ لازم ہے غریبوں کے حقوق ان کو دیئے جائیں
    فقط خیرات سے تو دور ناداری نہیں ہوتی

    مکمل امتحانِ دوستی اِک بار ہی لے لو
    کہ ہم سے نِت نئے پرچے کی تیاری نہیں ہوتی

    تصنع ڈھل نہیں سکتی کبھی شعروں کے سانچے میں
    سخنور کی کوئی بھی بات بازاری نہیں ہوتی

    بہت بددل ہیں میری شاعری سے لاڈلے میرے
    کہ غزلوں سے کھلونوں کی خریداری نہیں ہوتی

    دیا ہے اس کو اہلِ شوق نے درجہ عبادت کا
    وہ یاری نازؔ جس میں کوئی عیاری نہیں ہوتی
    نازؔ خیالوی​
     
    آخری تدوین: ‏مئی 8, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
    • متفق متفق × 1
  2. اَبُو مدین

    اَبُو مدین معطل

    مراسلے:
    695
    کمال است.... لاجواب...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,077
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شکریہ جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد عظیم الدین

    محمد عظیم الدین محفلین

    مراسلے:
    853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ کلام سنا رہے ہوتے تو مکرر کی آواز لگاتا میں۔ بہت خوب
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,077
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    سچی جناب :sneaky::LOL:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. اَبُو مدین

    اَبُو مدین معطل

    مراسلے:
    695
    مگر مجھ سے ہنر کے ساتھ غداری نہیں ہوری (ہوتی)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. محمد عظیم الدین

    محمد عظیم الدین محفلین

    مراسلے:
    853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    مچی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,756
    موڈ:
    Dead
    کیا کہنے! بہت خوب۔
     

اس صفحے کی تشہیر