خوشیاں کا درست تلفظ؟؟؟

سر الف عین و دیگر اساتذہ

ایک دوست کے ساتھ لفظ خوشیاں کے درست تلفظ پر بحث ہو رہی ہے۔۔۔
وہ کہتے ہیں کہ خوشیاں کا درست تلفظ خشیاں یعنی خش یاں ہے۔۔۔
میں کہتا ہوں نہیں اسکا درست تلفظ خش شیاں ہے مگر ی تقطیع میں شمار نہیں ہوتی۔۔۔
آپکی کیا رائے ہے اس بارے اور کیا اسے فعلن کی ساتھ ساتھ فاعلن کے وزن پر لیا جا سکتا ہے؟؟؟
 
درست تلفظ خش یاں ہے
اور صرف فعلن کے وزن پر باندھا جا سکتا ہے۔
 
یعنی خُش° یَاں ش پر جزم ہے۔۔۔
مگر بکثرت ش پر شد پڑھتے سنا ہے۔۔۔ فعلن کے وزن پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔۔۔ کیونکہ ذہن میں یہی آ رہا تھا شاید خوشیاں کی ی دھیان کی ی کی طرح حذف ہو جاتی ہے۔۔۔ شکریہ
 
Top