خوشخبری --- یاہو، جی میل اور ہاٹ میل ۔۔ علوی نستعلیق کی سہولت کے ساتھ

حیرت ہے ۔۔میں نے ابھی کچھ دوستوں‌سے ای میل وصول کی ہیں ۔۔
اس طریقہ پر انہوں نے مجھے میل کی اور نتیجہ سو فیصد رہا ۔
ان دوستوں کے پاس بھی صحیح کام کررہا ہے۔ ۔۔
میں نے آپ کو ای میل کی ہے ذرا دیکھ کر بتائیں کہ کیسی لگی۔
والسلام
 

مغزل

محفلین
جناب بہت شکریہ ۔۔ جیسا کہ آپ نے کہا آپ کے پاس میری میل علوی میں دکھائی دے رہی ہے ۔۔
اس کا مطلب ہے آپ کے سسٹم میں جاوا انسٹال نہ ہوگا۔ یا ۔۔۔۔۔۔ او ایس کا مسئلہ ہوگا۔
 

فرضی

محفلین
میں نے بھی ٹرائی کیا ہے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ کومک سین اپلائی کرنے پر متن علوی نستعلیق میں تبدیل نہیں ہوپاتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ہر وہ فانٹ جس میں‌ یونی کوڈ بالخصوص اردو حروف موجود نہیں، وہ ڈیفالٹ فانٹ کی مدد سے ڈسپلے کرا دیتا ہے۔ شاید یہ چکر ادھر ہے
 

arifkarim

معطل
ہاہاہاہا، بھائیو، یہ صرف انٹرنیٹ اکسپلورر پر کام کرتا ہے، کیونکہ اسکو Comic Sans Serif میں اردو کے حروف نہیں ملتے، اسلئے مجبورا ڈیفالٹ علوی نستعلیق بن جاتا ہے!
 

راج

محفلین
بہت خوب -
کرلپ کا کلیدی تختہ کے بارے میں تو میں نہیں جانتا یہ کیا ہے لیکن میرے پی سی میں اردو انسٹال ہے اور میں اس کا استعمال ای میل کے لئے بھی کرتا ہوں اور آج آپ کا یہ جی میل میں اردو نستعلق کے بارے میں جان کر میں نے بھی کوشش کی مگر کچھ اس طرح کا رزلٹ ملا تصویر دیکھیں-

my.php
 

فرضی

محفلین
ہاہاہاہا، بھائیو، یہ صرف انٹرنیٹ اکسپلورر پر کام کرتا ہے، کیونکہ اسکو Comic Sans Serif میں اردو کے حروف نہیں ملتے، اسلئے مجبورا ڈیفالٹ علوی نستعلیق بن جاتا ہے!

اوہ تو یہ براوزر کا چکر ہے۔۔ لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر علوی نستعلیق ہی کیوں منتخب کرتا ہے؟ کوئی اور فونٹ کیوں نہیں؟ شاید اس لیے کہ حروف تہجی کے حساب سے علوی نستعلیق سب سے پہلے آتا ہے؟ بالکل یہی وجہ ہے کیوں کہ میرے سسٹم پر علوی نستعلیق سے پہلے پشتو کے کچھ فونٹس حروف تہجی کے حساب سے پہلے آتے ہیں او سین سیرف منتخب کرتے ہی متن پشتو فونٹ میں دکھائی دیتا ہے۔ چونکہ مغل بھائی اور ان کے دوستوں کا علوی نستعلیق پہلے نمبر پر ہوگا اس لیے انہیں جی میل وغیرہ میں علوی نستعلیق ہی نظر آہتا ہے
 
محمد محمود صاحب اگر آپ ہاٹ میل کا نیا ای میل کلائنٹ بنام " Windows Live Mail " استعمال کرے تو آپ کو فانٹ کا پروبلم ہی نہیں رہے گا۔ یہ آؤٹ لک کا متبادل ہے یعنی ہاٹ میل والوں نے اس بات کی اجاز ت دے دی ہے کہ ان کا ای میل آپ آف لائن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یعنی اس سے پہلے آپ کو ہاٹ میل کا اکاؤنٹ آؤٹ لک پر استعمال کرنے کے لیے پیسے دینے پڑتے تھے جبکہ اب یہ سہولت سب کے لیے میسر ہے لیکن صرف W.L.M استعمال کرتے ہوئے۔ امید ہے یہ پوسٹ دیگر احباب جن کو بہت سے ای میل بیک وقت استعمال کرنے پڑتے ہیں ان کے لیے کارآمد ہوگئی۔
والسلام
 
Top