خود کو کب درمیان رکھتے ہیں۔ باقی احمد پوری

شیزان

لائبریرین
خود کو کب درمیان رکھتے ہیں​
صرف تیرا دھیان رکھتے ہیں​
​
کون کہتا ہے چھت نہیں اپنی​
سر پہ سات آسمان رکھتے ہیں​
​
وہ ہمارے سوا کسی کا نہیں​
ہم بھی کیا کیا گمان رکھتے ہیں​
​
اُن کے انداز بھی نرالے ہیں​
ہم بھی اک اپنی شان رکھتے ہیں​
​
اتنے بےباک مت بنو باقی​
در و دیوار کان رکھتے ہیں​
​
باقی احمد پوری​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top