خود کش حملوں کے جواز میں طالبان کے دلائل

دوست

محفلین
پاکستانی طالبان بھی غاصب عوام کے خلاف برسرِ پیکار ہیں جس کا ثبوت پشاور کا لہو لہو قصہ خوانی بازار ہے۔ جہاں بے دین تاجر طالبانی اسلام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کے طور پر کھڑے ہیں۔
 
سلام ہے ان بھائیوں کی عقلوں پر جو ابھی تک حامد میر کے اس شوشے پر آمنا صدقنا کہتے ہوئے ایمان لائے ہوئے ہیں کہ افغان طالبان اور ہیں جبکہ پاکستانی طالبان کوئی اور۔
جی ہاں! یہ حامد میر ہی ہے جس نے سب سے پہلے یہ شوشہ چھوڑا تھا۔

حقیقت یہ ہے کہ افغانی طالبان اور پاکستان طالبان میں کوئی فرق نہیں ہے اور یہ ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں اور تمام کے تمام پاکستانی طالبان نے ملا عمر کے ہاتھ پر بیعت کی ہوئی ہے اور وہ ملا عمر کو "امیر المومنین" مانتے ہیں۔

سوات کے ملا فضل اللہ کو جب پاک فوج نے سوات میں ذلیل و خوار کر کے شکست دی تو اس نے پاکستان سے فرار ہو کر افغانستان میں سیدھا ملا عمر کی گود میں جا کر دم لیا۔

اور محسود کی ہلاکت کے بعد جب تحریک طالبان پاکستان کے امیر کے چناؤ کا وقت آیا تو افغانی ملا عمر کے حکم سے ہی یہ امارت محسود قبیلے سے نکال کر سوات کے ملا فضل اللہ کو دی گئی، حالانکہ وہ اس وقت پاکستان میں موجود تک نہ تھا بلکہ افغانستان میں ہی موجود تھا، مگر ملا عمر کے حکم پر افغانستان میں رہتے ہوئے ہی اسے تحریک طالبان پاکستان کا امیر چن لیا گیا۔

اور یہ افغان طالبان کی آفیشل ویب سائیٹ ہی خود کش حملے کرنے کو حلال بنانے کے لیے قرآن و حدیث سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔

اللہ کرے کہ ہمارے یہ بھائی اپنی آنکھیں کھول کر حقیقت جان سکیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہوتی ہے کہ ناداں دوستوں کی بجائے بے شک دانا دشمن عطا کر دے۔ ناداں دوست جو نقصان ہمیں پہنچا سکتے ہیں وہ 10 دشمن مل کر بھی نہیں پہنچا سکتے۔

اگر دونوں ایک ہی ہیں تو بڑی مشکل ہوجائے گی۔
کہ افغانستان میں تو 40 غیر ملکی جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے لیس افواج شکست کھا چکیں ہیں۔اس صورت حال میں پاکستانی فوج بھی ان کو شکست نہیں دے سکتی۔ ایسا نہ ہو کہ کہیں یہ اسلام اباد پر قابض ہوکر ایٹامک بم قبضہ کرلیں
 
میں نے تعلیم کراچی سے حاصل کی اس لئے میں کراچی کا طالبان ہوں اور چونکہ کراچی ابھی پاکستان سے الگ نہیں ہوا جیساکہ بیانات آرہے ہیں اس لئے مجھے پاکستان کا طالبان بھی کہہ سکتے ہیں۔:ROFLMAO::cool::mrgreen::laugh::rollingonthefloor::laughing::warzish::drama:

کراچی کیوں پاکستان سے الگ ہوگا۔

ہاں ایک طرح سے کراچی پاکستان سے الگ ہی ہے
یہاں شہری دیہی کوٹہ سسٹم رائج ہے جو پاکستان میں کہیں اور نہیں ہے۔
یہ کوٹہ سسٹم اس شہری ابادی پر نافذ ہے جو قریبا 100 فی صد تعلیم یافتہ ہے جو پاکستان میں کہیں اور نہیں ہے
کراچی کی ابادی کی اکثریت مہاجر ہے جو پاکستان میں کہیں اور نہیں ہے
کراچی کے عوام پاکستان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اس کے لیے لاکھوں جانیں قربان کرچکے ہیں جو پاکستان میں کسی اور نے نہیں کیا
 
x boy

بہت شکریہ
پیارسے بھر پور نظروں والی اسمائیلی آپ کے لیے
 
ساقی۔

محفلین
مہوش کبھی آپ کو مشرف کے متعلق بہت خوش گمانی ہوا کرتی تھی ۔ افغانستان کے مجاہدین پر جو ظلم مشرف دور میں ہوا آج اس کا خمیازہ بھگتے گا ۔افغانستان میں جہاد کل بھی جاری تھا آجبھیجاریہے
مجاہدین کل بھی موجود تھےآج بھی موجود ہیں ۔ اور مشرف!!! جان بچانے کے لیے کبھی اپنے فارم ہاوس میں بم رکھواتا ہے اور کبھی دل کی تکلیف کے بہانے کر کے عدالت کی بجائے ہسپتال پہنچ جاتا ہے ۔ مشرف کے جو پجاری تھے وہ آج مشرف شکن ہو گئے ہیں ۔ میڈیا اس کے خلاف چیخ رہا ہے ۔
آپ کے برسوں پہلے کے خواب ، خواب ہی رہے ہیں ۔ اور اگرآپ نے حقائق کو نظر انداز کیے رکھا توآئندہ بھی خواب ہی رہیں گے۔ ۔۔ اب لوگ صرف سنی سنائی پر یقین نہیں کرتے ۔

اور صدر پرویز مشرف کو بھی سلام۔ یہ شخص پاکستان سے بہت مخلص ہے۔ قوم اس عظیم شخص کو کھو کر جلد بہت پچھتانے والی ہے۔ اللہ تعالی اس شخص کو حاسدوں کے شر سے بچائے۔ امین۔
 
آخری تدوین:
اور پاکستانی طالبان؟
پاکستانی طالبان جعلی ہیں، میرے خیال میں مختلف گروپوں نے پاکستانی طالبان کا نام ستعمال کرنا شروع کیا ہوا ہے۔ کچھ لوگ جرائم پیشہ ہیں، کچھ پاکستانی علاقہ پر قبضہ کرکے ملک توڑنا چاہتے ہیں جیسا کہ فضل اللہ نے کیا سوات پر قبضہ کرکے کچھ لوگ مشرف کے کالے کرتوتوں کا بدلہ پاکستانی عوام سے لینا چاہتے ہیں۔ کچھ سی آئی اے ، اور را وغیرہ کے ایجنٹ ہیں جو دہشت گردی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
 
آپ کی بات مانیں، مہوش کی یا حامد میر کی؟
آصلی طالبان کی پہچان کیسے کی جاوے؟
 
آپ کی بات مانیں، مہوش کی یا حامد میر کی؟
آصلی طالبان کی پہچان کیسے کی جاوے؟
میری رائے سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں، میری رائے کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔ البتہ میری رائے حامد میر کی رائے سے قریب ہے۔
ایک بات تو طے ہے کہ افغان طالبان تو امریکی سامراج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کا ان کو حق ہے۔
پاکستان کے اندر دہشت گردی کرنے کا اور پاکستان توڑنے کا حق کسی کو نہیں چاہے وہ کسی نام سے کرے۔
 
یعنی اگر امریکی فوج ایک کام کرے تو برا ہےمگرا س کا ساتھ دینے والی پاکستانی فوج وہی کام کرے تو کوئی ہرج نہیں؟
ویسے اپ کی بات کچھ کچھ دل کو لگتی ہے
 
یعنی اگر امریکی فوج ایک کام کرے تو برا ہےمگرا س کا ساتھ دینے والی پاکستانی فوج وہی کام کرے تو کوئی ہرج نہیں؟
ویسے اپ کی بات کچھ کچھ دل کو لگتی ہے
پاکستانی فوج کے کردار پر ذرا اپنی رائے تفصیل سے بیان کیجئے۔
 
x boy

محفلین
یہ ایک ویڈیوں ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بیرونی طاقت کسطرح مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے
 
ان پر بحث ہو سکتی ہے آیا وہ مظلوم ہیں یا نہیں۔ اور اگر ہیں تو انہیں یہ حق بھی حاصل ہے یا نہیں۔ لیکن افغا ن طالبان یقینا آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
پاکستانی طالبان کے بارے میں بحث کی کوئی گنجائش نہیں۔
اگر امریکہ کی افغانستان میں جارحیت میں مدد، یا امریکہ کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھانے پر اگر افغانی طالبان کچھ کرتے تو سمجھ بھی آتی لیکن ان کی طرف سے خاموشی اور یہ ٹی ٹی پی والے۔طالبان کھڑے ہو گئے پاکستانیوں سے لڑنے۔
ان کے حرام دے ہونے پہ کسی شک کی گنجائش نہیں۔ جہاد تو ٹی ٹی پی کے خلاف بنتا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
 
دوست

محفلین
امریکہ تو دال ف عین ہو رہا ہے اگلے سال پھر یہ آزادی کی جنگ اپگریڈ ہو کر نفاذ طالبانی شریعت کی جنگ بن جائے گی. اور تب بھی طالبان ہی سچے ہوں گے چونکہ خلافت امیر المومنین ہی افغانی تاریخ کا ایسا سنہرا دور تھا جب سارے کتے ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے تھے. کابل میں جو کچھ بچا تھا وہاں امن کا دور دورہ تھا اور شمالی اتحاد بس ہتھیار ڈالنے ہی والا تھا. اب پھر امریکی دفعان کے بعد کہانی وہیں سے شروع ہو گی. پہلے کابل پر قبضہ اور پھر امارت اسلامی کا احیاء اور توسیع. اور اگر اب قبضہ نہ ہو سکا تو حکومتی اہلکاروں کے قتل سے لے کر بم دھماکوں اور اپنے ہی ہم مذہب فوجیوں پر حملوں تک ہر آپشن کھلا ہے.
 
Top