خود حسن مجسم ہے ۔ پنڈت امر ناتھ ساحر

راہب

محفلین
بیتابی ہے رسوائی تشہیر سے کیا حاصل
خاموشی ہے گویائی تقریر سے کیا حاصل

کونین سراپا ہے ایک شاہد یکتا کا
خود حسن مجسم ہے تصویر سے کیا حاصل

مختاری ہے مجبوی ، مجبوری ہے مختاری
تقدیر معطل ہے تدبیر سے کیا حاصل

جب نقش دوئی دل سے مٹ جائے تو ظاہر ہو
تحقیر سے کیا نقصاں ، توقیر سے کیا حاصل
 
Top