خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

ہادیہ

محفلین
خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن
یوں کہ تجھے بھول کے دیکھیں گے کسی دن
بھٹکے ہوئے پھرتے ہیں کئی لفظ جو دل میں
دنیا نے دیا وقت تو لکھیں گے کسی دن
ہل جائیں گے اک بار تو عرش کے در و بام
یہ خاک نشین لوگ جو بولیں گے کسی دن
آپس کی کسی بات کا ملتا ہی نہیں وقت
ہر بار یہ کہتے ہیں "بتائیں گے کسی دن"
اے جان! تیری یاد کے بے نام پرندے
شاخوں پہ میرے درد کی اتریں گے کسی دن
جاتی ہے کسی جھیل کی گہرائی کہاں تک
آنکھوں میں تیری ڈوب کے دیکھیں گے کسی دن
خوشبو سے بھری شام میں جگنو کے قلم سے
اک نظم تیرے واسطے لکھیں گے کسی دن
امجد ہے یہی اب کہ کفن باندھ کہ سر پر
اس شہرِ ستم گر میں جائیں گے کسی دن

(امجد اسلام امجد)
 
سوری۔مجھے پتہ نہیں چلا ۔نیکسٹ ٹائم خیال رکھوں گی۔
اچھا اب پسند تو کرلیں
اس میں معذرت کی تو کوئی بات نہ تھی اصل میں پڑھنا شروع کیا آپ کی شاعری سمجھ کے جب آخر میں امجد اسلام امجد دیکھا تو پھر ریٹ کرنا بھول گیا اچھا انتخاب ہے اور ریٹ بھی کر دیا ۔
 
ہادیہ ! پہلے تو خوش آمدید پھر اتنی اچھی غزل پوسٹ کرنے کا شکریہ ۔ امجد اسلام امجد مشہور شاعر ہیں اور بہت کچھ اچھا لکھا ہے انہوں نے ۔ لیکن اس غزل کے قوافی مجھے ٹھیک نہیں لگتے ۔
 
ڈاکٹر صاحبہ ۔۔ آپ کے مشورے سے ککھ فرق نہیں پڑا ۔۔
اگرخطاب میری طرف ہے تو سب سے پہلے تو ڈاکٹر کہنے پر معافی مانگیئے ! میرا مطلب ہے اللہ سے معافی مانگئے کیونکہ کسی پر جھوٹا الزام لگانا اچھی بات نہیں ۔ :smile-big: ویسے مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نے میری مشورے پر بالکل عمل نہیں کیا ورنہ اتنی جلدی جلدی کیبورڈ پر انگلیاں نہ چل رہی ہوتیں ۔ :)
 
عمر سیف

مخاطب تو آپ سے ہی تھا ۔۔ معافی قبول کیجئے ۔۔ عمل میں نے کیا تھا ۔۔ پر کی فائدہ ؟؟ پھر عمل کرنا چھوڑ دیا ۔۔ تبھی تیز تیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلدی جلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ ! پہلے تو خوش آمدید پھر اتنی اچھی غزل پوسٹ کرنے کا شکریہ ۔ امجد اسلام امجد مشہور شاعر ہیں اور بہت کچھ اچھا لکھا ہے انہوں نے ۔ لیکن اس غزل کے قوافی مجھے ٹھیک نہیں لگتے ۔
بہت بہت شکریہ سسٹر۔
سسٹر مجھے جو اچھی لگتی وہ پڑھ لیتی ہوں اور یہاں بھی اسی لیے شئیر کی تھی باقی مجھے "قوافی" وغٰیرہ کا بالکل بھی علم نہیں ہے میں امجد اسلام امجد کی شاعری پڑھ رہی تھی یہ اچھی لگی ۔اسے اس محفل میں شئیر کر دیا۔شکریہ آپ کا بہت
 
ہادیہ

محفلین
مخاطب تو آپ سے ہی تھا ۔۔ معافی قبول کیجئے ۔۔ عمل میں نے کیا تھا ۔۔ پر کی فائدہ ؟؟ پھر عمل کرنا چھوڑ دیا ۔۔ تبھی تیز تیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلدی جلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ عمل کرتے نہیں اس لیے صحیح کہا "کی فائدہ":p
 
ہادیہ ! پہلے تو خوش آمدید پھر اتنی اچھی غزل پوسٹ کرنے کا شکریہ ۔ امجد اسلام امجد مشہور شاعر ہیں اور بہت کچھ اچھا لکھا ہے انہوں نے ۔ لیکن اس غزل کے قوافی مجھے ٹھیک نہیں لگتے ۔
واہ اس طرف تو ہمارا دھیان ہی نہیں گیا۔ حرفِ روی کا تعین نہیں ہو پا رہا شاید؟ ۔ دیکھنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں
 
Top