خوبصورت - سمندری گھوڑا

طالوت

محفلین
یہ خوبصورت جاندار جس کا نام "سمندری گھوڑا" ہے ، کی 32 مختلف اقسام ہیں اور مچھلی کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔۔اس کی کچھ نسلیں سائز میں محض ایک انچ تک ہوتی ہیں اور کچھ ایک فٹ تک ۔۔یہ شمالی امریکہ سے نیچے جنوبی امریکہ تک پایا جاتا ہے۔۔ مختلف حالات میں یہ رنگ بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔۔ افزائش نسل میں یہ شاید واحد جاندار ہے جس میں نر کو حمل ہوتا ہے ۔۔ چین میں اسے ادویات میں بھی استمعال کیا جاتا ہے ۔۔

seahorse-large.jpg


sea-horse.jpg


Jseahorse3.JPG


Sea%20Horse.jpg


------------------------
وسلام
 

طالوت

محفلین
دو مختصر سی ویڈیوز
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Tk9sdetbJUU"]سمندری گھوڑا[/ame]

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Gui2AEiOQxo&feature=related"]سمندری گھوڑا[/ame]
----------
وسلام
 

جیا راؤ

محفلین
شئیر کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔
اب مجھے اپنے بھتیجے کے لئے 'سمندری گھوڑے' کی ویڈیوز تلاش کرنے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔۔۔۔ :grin::grin:
 

ابوشامل

محفلین
یار یہ نام رکھنے والے بڑے ظالم لوگ تھے دریائی گھوڑا اور سمندری گھوڑا ۔۔۔۔۔ نام دونوں کا گھوڑے پر رکھ دیا لیکن دیکھنے میں کتنا فرق ہے دونوں میں۔
دریائی گھوڑے کا نام تو دریائی گینڈا ہونا چاہیے۔ کیوں بھئی؟
 

طالوت

محفلین
ہونا تو چاہیے ۔۔ مگر گینڈے کا بھی ایک عدد سینگ ہوتا ہے ۔۔
سمندری گھوڑے کی شکل البتہ گھوڑے سے ملتی جلتی ہے ۔۔
وسلام
 
Top