خواب

مومن فرحین

لائبریرین
واہ واہ تو ایسے کر رہی ہیں جیسے سرائیکی زبان پر عبور حاصل ہے۔

آپ کو سمجھ بھی آئی اس کی؟

ظاہر ہے نہیں سمجھ میں آیا ۔۔۔ پر سیما اپیا نے کیا ہے تو یقیناً کوئی اچھا انتخاب ہی ہوگا ۔
اور یہ سرائیکی کون سی زبان ہے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے نہیں سمجھ میں آیا ۔۔۔ پر سیما اپیا نے کیا ہے تو یقیناً کوئی اچھا انتخاب ہی ہوگا ۔
اور یہ سرائیکی کون سی زبان ہے ۔۔

یہ لو میں ترجمہ کردیتا ہوں لیکن ظاہر ہے کہ ترجمے میں وہ چاشنی نہیں ہو گی جو سرائیکی زبان میں بیان کی گئی ہے۔

ہاسے (ہنسی) خط لکھ رہے تھے، ہمیں لکھتے لکھتے رات ہو گئی
پھر ایسا ہوا کہ ان آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات ہو گئی
ہمیں لکھتے لکھتے نیند آ گئی، ایسے مہربان رب کی ذات ہو گئی
جس سجن کی دید کو ترس رہے تھے، خواب میں اس سے ملاقات ہو گئی
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے نہیں سمجھ میں آیا ۔۔۔ پر سیما اپیا نے کیا ہے تو یقیناً کوئی اچھا انتخاب ہی ہوگا ۔
اور یہ سرائیکی کون سی زبان ہے ۔۔
سرائیکی زبان پنجابی زبان سے ملتی جلتی ہے۔ اور صوبہ پنجاب کی ہی علاقائی زبان ہے۔ زیادہ تر ملتان کی طرف بولی جاتی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا تعلق بھی ملتان سے ہے۔
 
ہماری آنکھوں کو اب کے ایسے نہ خواب دینا
کہ اگلی نسلوں کو جن کا ہوگا حساب دینا

ہم ایک صحرا سے لوٹ کر آرہے ہیں کشفیؔ
ہماری تشنہ لبی اب نہ سراب دینا

عبدالغفورکشفیؔ​
 

مومن فرحین

لائبریرین
وہ خواب تھا بکھر گیا خیال تھا ملا نہیں
مگر یہ دل کو کیا ہوا کیوں بجھ گیا پتا نہیں

افتخار امام صدیقی
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
وہ خواب تھا بکھر گیا خیال تھا ملا نہیں
مگر یہ دل کو کیا ہوا یہ کیوں بجھا پتا نہیں
شاعر کا نام کیوں نہیں لکھتیں؟

یہ افتخار امام صدیقی کا کلام ہے۔

دوسرا مصرعہ ایسے ہے
مگر یہ دل کو کیا ہوا کیوں بجھ گیا پتا نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اب میں اردو محفل کی انتظامیہ، خاص کر شعر و سخن والے زمرے کے مدیر سے درخواست کروں گا کہ جو رکن غلط شعر دے، اس کو جرمانہ کیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا بھی کبھی ہو میں جسے خواب میں دیکھوں
جاگوں تو وہی خواب کی تعبیر بتائے
(مصطفی شہاب)
 
Top