خلیل الرّحمٰن اعظمی :::::: دِل کی لگی اِسی سے بُجھالیں گے شام میں :::::: Khalil-ur-Rahman Azmi

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 23, 2016

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    [​IMG]
    غزل
    دِل کی لگی اِسی سے بُجھالیں گے شام میں
    اِک بوُند رہ گئی ہے ابھی ، اپنے جام میں

    ہم پر پڑا ہے وقت، مگر اے نِگاہِ یار !
    کوئی کمی نہ ہوگی تِرے احترام میں

    ہر سمت آتی جاتی صداؤں کے سلسلے
    ہم خود کو ڈھونڈتے ہیں اِسی اژدہام میں

    چلنے کو، ساتھ ساتھ ہمارے سبھی چلے
    ہاں پھر اُلجھ کے رہ گئے سب اپنے دام میں

    ہم کیا بتائیں اپنے حرِیفوں کا حالِ زار
    صوُرت بگڑ گئی ہَوَسِ اِنتقام میں

    پی کر ہمارے دِل کا لہُو واعظانِ شہر
    اب منہمک ہیں بحثِ حلال و حرام میں

    خلیل الرحمٰن اعظمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. احمد وصال

    احمد وصال محفلین

    مراسلے:
    180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    عمدہ جناب۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. Muhammad Nasir

    Muhammad Nasir محفلین

    مراسلے:
    6
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    احترام اور اژدھام جناب نے الف زیر کے ساتھ باندھا ہے ؟
     
  4. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    جُھوٹی اُمید کا فریب نہ کھاؤ
    رات کالی ہے کِس قدر دیکھو

    نیند آتی نہیں تو صُبح تلک
    گردِ مہتاب کا سفر دیکھو

    اِک کِرن جھانک کر یہ کہتی ہے !
    سونے والو ذرا اِدھر دیکھو

    خمِ ہر لفظ ہے گُلِ معنی
    اہلِ تحرِیر کا ہُنر دیکھو

    نا صؔر کاظمی
     
    آخری تدوین: ‏جون 23, 2016
  5. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    زبردست انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر