خطِ عثمان طہ نسخ جاری

بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته​
مجھے یہ خوشخبری دینے کے لئے بہت انتظار کرنا پڑا۔ کہ مجھے تو علم ہوگیا تھا کہ یہ فانٹ آنے والا ہے۔ لیکن آفیشلی طور پر اسکی اشتہار بازی سے ممانعت تھی۔ لیکن کل ہی عثمان طہ نسخ فانٹ کا اجراء کردیا گیا ہے۔

ایک بار تو میں اس کا تفصیلی جائزہ لیکر قرآن کمپلیکس والوں کو اردو کے حوالے سے تو دے چکا ہوں۔ اور پھر سفر پر روانہ ہوگیا۔ اب چونکہ پاکستان میں ہوں اور میرا دل بہت کر رہا ہے کہ اس خط کا دیگر خطوط کے ساتھ موازنہ کرکے آپ حضرات کے سامنے پیش کروں۔ لیکن وقت اجازت نہیں دے رہا۔ ان شاء اللہ پہلی فرصت میں اس خط کے محاسن عربی کے حوالے سے سامنے ہوں گے۔ جبکہ اردو کے لیے گوکہ اب نستعلیق خطوط آچکیں لیکن بہر حال یہ خطوط نسخ یونیکوڈ میں ایک حسین اضافہ ضرور ہے۔

سرسری جائزہ لیتے ہوئے یہ کہہ سکتاہ وں کہ اس میں علاماتِ تشکیل حد درجہ مناسب جگہوں پر ہیں۔ غالبا اس کے بعد ایک مزید یونیکوڈ فونٹ نکالا جائے گا جو صرف قرآنی رسم الخط کے لئے استعمال کیا جائے گأ۔ رسمِ عثمانی ۔ جبکہ اسی خط میں اپنا برصغیری قرآن پاک بھی لکھنا ممکن ہوگا۔

واپس خطِ نسخ کی طرف آتے ہوئے یہی عرض کروں گا کہ یہ خط میری ناقص رائے اور تجربے کے مطابق عربی خطوط میں سب سے اعلی مقام پائے گی۔اس میں خوبصورتی کا حد درجہ لحاظ رکھا گیا ہے۔ نیز دیگر خطوط جیسے عربک ٹراڈیشنل اور لوٹس لائنو ٹائپ میں پائے جانے والی خامیوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں کافی حد تک کامیابی رہی۔ اس خط کو بنانے کے پیچھے میرے محترم دوست اشفاق نیازی کا ہاتھ جنہوں نے اپنی محنتوں سے یہ عمل سر انجام دیا۔ اللہ انہیں جزائے خیر اور ترقیاں عطا فرمائے۔

عربی حضرات جو علمی بحوث ومضامین لکھتے ہیں ان کے لئے حد درجہ مناسب خط ہے۔ بلکہ آئندہ سے میں خود اسے اپنے تعلیمی مقاصد میں استعمال کروں گا۔ بلکہ اپنے اس فورم پر اسے عربی کے ڈیفالٹ فونٹ بنانے کے کوشش کروں گا۔

آپ یہ فانٹ أٹیچ منٹ میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ نیز اگر آپ عربی جانتے ہیں تو ڈائریکٹ ربط پہ جاکر اس فونٹ کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔ حقوق خط محفوظ ہیں۔ اور استعمال کرنے کی عام اجازت ہے۔

خطِ نسخ (عثمان طہ) کے لئے وضع کردہ عربی ویب سائٹ
 

Attachments

  • UthmanTN1_Ver06.zip
    71.4 KB · مناظر: 169

designer

محفلین
بہت بہت شکریہ جناب راسخ کشمیری بھائی مجھے کب سے اس فانٹ کا انتظار تھا۔ ویسے کیا یہ ایک مکمل فانٹ ہے کیونکہ اسکا سائز بہت کم ہے شاید ابھی یہ مکمل نہیں‌ہے ۔

شکریہ
 

الف نظامی

لائبریرین
شکر ہے کوئی بہتر نسخ فانٹ میسر آیا۔
ویسے اس کا نام KFGQPC Uthman Taha Naskh زیادہ طویل ہے۔ صرف
Uthman Taha Naskh ہو تو کیسا ہے؟
 
بہت خوب۔ اچھا خط ہے!

بہت بہت شکریہ جناب راسخ کشمیری بھائی مجھے کب سے اس فانٹ کا انتظار تھا۔ ویسے کیا یہ ایک مکمل فانٹ ہے کیونکہ اسکا سائز بہت کم ہے شاید ابھی یہ مکمل نہیں‌ہے ۔

شکریہ

جی بھائی یہ مکمل فونٹ ہے۔ اس کا ابھی پہلا ورزن نہیں آیا۔ یہ زیرو پوائنٹ‌سکس ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ مزید بہتری کی امید ہے۔
 
راسخ کشمیری صاحب کیا اس فونٹ میں یا اوریجنل قرآن پاک بخط عثمان طہ پی ڈی ایف صورت میں کہیں سے مل سکتا ہے؟ میرا مطلب ہے کہ سکین کیا ہوا نہیں بلکہ ہائی ریزولوشن والا ویکٹر گلفس پر مشتمل قرآن پاک کا نسخہ درکار ہے مگر مل نہیں رہا۔

میں اس فونٹ کا بچپن سے دلدادہ ہوں اور پاکستان میں بھی بیروت میں مطبع شدہ قرآن پاک کے نسخے میں تلاوت کرتا تھا مگر اب مجھے کمپیوٹر میں بھی پی ڈی ایف کی صورت میں چاہئے۔

کیا قرآن کمپلیکس والوں نے کوئی پی ڈی ایف قرآن بخط عثمان طہ بنایا ہے یا نہیں؟
 
طاہر عالی خان بھائی پہلے میں آپکو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں
بھائی جان عثمانی رسم الخط میں قرآن پاک کا مکمل پروگرام دستیاب ہے جوکہ مدینہ قرآن کمپلیکس نے بنائی ہے اسکا لنک مندرجہ ذیل ہے
http://www.qurancomplex.org/Downloads/Fonts/AllApp.zip
اور ہاں بھائی جان اپنا تعارف ذرا پیش کردیجئے گا
والسلام
 
طاہر عالی خان بھائی پہلے میں آپکو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں
بھائی جان عثمانی رسم الخط میں قرآن پاک کا مکمل پروگرام دستیاب ہے جوکہ مدینہ قرآن کمپلیکس نے بنائی ہے اسکا لنک مندرجہ ذیل ہے
http://www.qurancomplex.org/downloads/fonts/allapp.zip
اور ہاں بھائی جان اپنا تعارف ذرا پیش کردیجئے گا
والسلام

شکریہ عبد المجید صاحب آپ کی بتائی ہوئی لنک سے فائل تو ڈاونلوڈ ہو گئی اور پی ڈی ایف کی بجائے یہ ایک علیحدہ پروگرام ہے مگر اس کو رن کرنے کے لئے عریبک اوپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنی پڑے گی۔ اگرچہ میں نے عربی ونڈوز (98) میں کافی عرصہ کام کیا ہے مگر ایکس پی کی عربی انٹرفیس والا ورژن (جو میرے پاس فی الحال موجود بھی ہے ) مجھے زیادہ سمجھ نہیں آتا اور ملٹی لینگول انٹرفیس والی عریبک ایکس پی کا ورژن بہت ہی نایاب ہے۔
اگر کسی کے پاس عربی ایکس پی (انگریزی انٹرفیس کے ساتھ) موجود ہو یا کوئی لنک دے سکے تو نہایت مشکور رہوں گا۔

باقی میرا تعارف مناسب سیکشن میں موجود ہے۔

نوٹ ونڈوز وسٹا انسٹال کرنے کا مشورہ کوئی نہ دے کیونکہ مجھے اس سے چڑ ہے۔ سکیورٹی کے نام پر بار بار تنگ کرتی رہتی ہے۔

۔
 

مغزل

محفلین
بہت بہت مبارک ہو جناب ، ماشا اللہ ، خوش خبری دینے پر شکریہ وصول کیجے ، اللہ کرے حرمتِ قرطاس و قلم اور
 
خط تو عثمانی ہی ہے۔ لیکن ظاہر ہے اس میں اپنے رسم الخط طا قرآن بھے لکھا جاسکتا ہے۔ البتہ شکل تو نسخ کی ہی ہوگی۔ جیسا ہی مجھے‌کچھ نمونہ مہیا ہوتا ہے‌ شئیر کرتا ہوں
 
Top