خطاطی کو فانٹس میں تبدیل کریں۔۔۔۔

arifkarim

معطل
آجکل محفل پر کچھ ماہر خطاط تشریف لا رہے ہیں۔۔۔ چونکہ یہ ڈیجیٹل زمانہ ہے، اسلئے خطاط اپنی خطوط ڈیجٹالائز کرکے عوام تک پہنچا سکتے ہیں۔ جسکا فائدہ یہ ہوگا کہ ہم انکی خطاطی سے مستفید ہونےکے ساتھ ساتھ روز مرہ کے فانٹس میں بھی استعمال کر سکیں گے۔

کاغذ کی خطاطی کو کمپیوٹر ویکٹورز میں تبدیل کرنے سے متعلق کافی گفتگو ہو چکی ہے۔ اصل میں کوئی ایسا پروگرام دستیاب نہیں تھا، جسکی مدد سے بہت سارے لگیچرز کو کنورٹ کیا جاسکے۔۔۔۔۔ اب الحمد للہ دو انتہائی مفید پروگرامز اس مقصد کیلئے ونڈوز پلیٹ فارم پر جاری کر دیے گئے ہیں:

1) Scan Font 5.0
یہ پلگ ان اسکین شدہ خطاطی کو باآسانی ٹی ٹی ایف فارمیٹ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ نیز کمپیوٹر پر موجود ریسٹر امیجز مثلا تصاویر وغیرہ کو بھی بغیر کسی مسئلہ کے چند اسٹیپس میں ویکٹرز بنا سکتا ہے! یہ فانٹ لیب نامی ایڈیٹر کیساتھ منسلک ہے۔
scanfont.gif

لنک:http://www.fontlab.com/font-converter/scanfont/

2) BitFonter 3.0
یہ ایک بہترین فانٹ ایڈیٹر اور فانٹ کنورٹر ہے۔ اسکین فانٹ کی طرح ، لیکن مزید پروفیشنل فیوچرز کیساتھ کسی بھی تصویر کو فانٹس میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکا ایک خاص فیچر آٹو اور مینول لیٹر ڈٹیکشن ہے۔ یعنی یہ لگیچرز کے مابین از خود فاصل ظاہر کرکے انکو الگ الگ گلفسز میں سیو کرتا ہے۔ یوں وقت کی بچت ہوتی ہے اور رزلٹ بہترین آتا ہے! یہ پروگرام اسٹینڈ الون ہے۔
bitfonter.gif

لنک:http://www.fontlab.com/photofont/bitfonter/

محفل پر اینٹی پائرسی قوانین کی وجہ سے انکے ڈاونلوڈ روابط دینے سے قاصر ہوں۔ خواہشمند خطاط نیٹ گردی یا خاکسار سے روابط حاصل کر لیں۔
 

مغزل

محفلین
میں کوشش کرتا ہوں جناب گھر جاکر کچھ کام ڈھونڈنے کی ۔ پینٹنگز بھی لگا تا ہوں جلد ہی۔
 
Top