خطاطی سیکھنے کی کوئی ویب سائٹ؟؟؟

السلام علیکم حضرات شاید میں صحیح جگہ پر پہنچ گیا ہوں کیوں کہ میں ایک خطاط ہوں اور خطاطی آنلائن کے نام سے اپنا بلاگ بھی چلارہا ہوں اگر آپ کراچی میں رہتے ھیں تو آپ کے گھر پے ورنہ آنلائن خطاطی سیکھ سکتے ھیں ۔ اور جہاں تک خطاطی کے مستقبل کی بات ہے تو وہ انتہائی روشن ھے کیوں کے اللہ تعالی نے جس قلم کی قسم کھائی ہو بھلا وہ بھی ختم ہو سکتا ھے ؟؟؟؟؟؟ آپ کے خیالات کا منتظر رہونگا ! سید محمد طلحہ گوگل میں سرچ کریں خطاطی آنلائن ڈاٹ کام
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترم اساتذہ کے پاس آج کے دور میں وقت دستیاب نہیں ہے
ایسی قطعی کوئی بات نہیں ہے بھائی صاحب۔
کسی بھی فن کے اساتذہ ہوں انہیں سکھانے سے کبھی عار نہیں آتی۔ بلکہ اکثر کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا فن آگے بڑھے اور ہر استاد اچھے شاگردوں پر اپنا وقت اور توانائی صرف کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے ۔ لیکن تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھئے اور دو تین باتیں شاگردوں کے حوالے سے بھی ذہن میں رکھئے ۔ ایک تو یہ کہ اب شاگردوں میں مجموعی طور پر استادوں کے ادب احترام کی بہت کمی نظر آتی ہے ۔ بے صبری اور جلدبازی عام ہے ۔ استاد کے وقت کا خیال اور احترام مفقود ہے ۔ ہر شخص مفت کے چکر میں نظر آتا ہے ۔ بہت کم لوگ استاد کے وقت کی قیمت یا معاوضہ دینا ضروری سمجھتے ہیں ۔
اگر خطاطی کا کوئی استاد آپ پر اپنا وقت اور توانائی صرف کرتا ہے تو اس کواس کا معاوضہ ملنا چاہئے ۔ جب تک میں کراچی میں تھا میرے علم میں کئی خطاطی کے اسکول تھے جہاں انتہائی کم معاوضے پر تعلیم دی جاتی تھی ۔ لیکن اُس وقت اکثر لوگ اس بات کو اہم اور ضروری نہیں سمجھتے تھے کہ ان کے بچے کا خط اور لکھائی بہتر ہو ۔ ان کی ترجیحات مختلف تھیں ۔ چنانچہ خطاطی کی یہ کلاسیں اکثر خالی ہی رہتی تھیں ۔ کسی فن کی ترقی کے لئے اس فن کی قدر کرنا اور ماہرینِ فن کی سرپرستی کرنا بہت ضروری ہے ورنہ اس فن کا زوال لازمی جانئے ۔
 
آخری تدوین:

محسن رضا

محفلین

میرے کہنے کا بھی یہی مقصد تھامحترم! جواستاد اپنا وقت، توانائی ہم پہ صرف کرتا ہے، اسکو ہم معاوضہ نہیں دیتےمگراس نے تو روزی روٹی کمانی ہی ہے، اس لیے وہ مکمل وقت ہمیں نہیں دے سکتے۔ جبکہ اس فن کیلئے استاد کا ہونا ضروری ہے
اگر ہم استاد کو معاوضہ دیں گے تو انکو وقت نکالنے میں آسانی ہوگی، اگر وہ 8 گھنٹے کام کرتے ہیں تو 7گھنٹے کام کر کے ایک گھنٹہ ہم پہ صرف کر سکیں گے
 
یاسر حسنین

محفلین
ہم جیسے مفت سیکھنے والوں کے لیے بہت سے لوگ یوٹیوب پر کام کر رہے ہیں۔
سجاد خالد
اوپل اکیڈمی
بہار نستعلیق
وغیرہ جیسے چینلز سے آپ نستعلیق اور دیگر خطوط سیکھ سکتے ہیں۔
 
Top