مبارکباد خرم کو محسن بننے پر مبارک

شمشاد

لائبریرین
یہ تو تمہاری روزانہ کی خوراک ہے۔ (یہ بھی کھائی جاتی ہے اور نظر بھی نہیں آتی)، اور تو اور تمہیں تو ظفری بھی ڈانٹ جاتے ہیں۔
 
خرم

محفلین
شمشاد بھائی ڈانٹ کھلائی نہیں‌ پلائی جاتی ہے۔ ویسے ماوراء ڈانٹ کا اتنا شوق کیوں بھئی؟
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ خرم بھائی، لیکن کیا ہے کہ اس کے بغیر اس کو کھانا ہضم نہیں ہوتا۔
 
ماوراء

محفلین
خرم نے کہا:
شمشاد بھائی ڈانٹ کھلائی نہیں‌ پلائی جاتی ہے۔ ویسے ماوراء ڈانٹ کا اتنا شوق کیوں بھئی؟
شوق ہے تو نہیں۔۔لیکن عادت ہو گئی ہے اب۔ :cry:
اور جب تک ڈانٹ نہ کھاؤں، غلطیاں کرتی جاتی ہوں۔ ڈانٹ سے ذرا سنبھل جاتی ہوں۔ :p
 
خرم

محفلین
یہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ سنبھل جاتی ہیں کہ ڈانٹنے والوں کو گمان ہوتا ہے کہ آپ سنبھل گئی ہیں؟
اول الذکر میں آپ بیوقوف بنتے ہیں اور آخر الذکر میں دوسرے :wink:
 
ماوراء

محفلین
خرم نے کہا:
یہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ سنبھل جاتی ہیں کہ ڈانٹنے والوں کو گمان ہوتا ہے کہ آپ سنبھل گئی ہیں؟
اول الذکر میں آپ بیوقوف بنتے ہیں اور آخر الذکر میں دوسرے :wink:
کم از کم کچھ عرصے کے لیے تو لگتا ہی ہے سنبھل گئی ہوں۔ اور دوسرے کو بھی شاید یہی گمان ہوتا ہو۔ :D
مطلب کہ مجھے ڈانٹنے والے بھی بے وقوف ہی ہیں۔ :p
 
خرم

محفلین
مطلب کہ مجھے ڈانٹنے والے بھی بے وقوف ہی ہیں۔

اب دیکھتے ہیں کس کس کو تاؤ آتا ہے۔
 
ماوراء

محفلین

چکن قورمہ:lol:
273_Chicken_Korma_1.jpg
 
خرم

محفلین
قورمہ تو مزیدار لگ رہا ہے مگر ساتھ ابلے ہوئے چاول کیوں ہیں یہ سمجھ نہیں آیا۔ :shock:
 
بدتمیز

محفلین
وہی تو اصل چیز ہے جو آپ کے لئے ہے۔ قورمہ دیکھا کر آپکو ابلے چاول کھلائے جائیں گے :twisted:
 
فہیم

لائبریرین
مبارک ہو خرم بھائی
پتہ لگا خالی ہاتھ آنا منع ہے
تو یہ لیتا آیا امید ہے آپ (گوشت کے شوقین)کو پسند آئے گا

tonor_kabab.jpg
 
خرم

محفلین
اگر کافی مقدار میں مل جائے تو خالی گوشت ہی اچھا رہتا ہے بہنا۔
فہیم بھائی دل خوش کر دیا آپ نے۔ اللہ جزا دے آپکو۔ ویسے آپ کو علم ہے نا کہ جو کچھ بھی آپ یہاں پیش کریں گے بالمشافہ ملاقات پر وہ کھلانا بھی پڑے گا؟ :wink:
 
فہیم

لائبریرین
خرم نے کہا:
فہیم بھائی دل خوش کر دیا آپ نے۔ اللہ جزا دے آپکو۔ ویسے آپ کو علم ہے نا کہ جو کچھ بھی آپ یہاں پیش کریں گے بالمشافہ ملاقات پر وہ کھلانا بھی پڑے گا؟ :wink:

شکریہ جی کے میرا تحفہ آپ کو پسند آیا۔
ابھی جو تھا وہ حاضر کردیا۔
جب کبھی بالمشافہ ملاقات ہوئی تو اس وقت جو میسر ہوگا وہ حاضر ہوگا :)
 
Top