تعارف خرم زکی کا تعارف

خرم زکی

محفلین
ناعمہ، اردو میں تو یہ پہلے ہی ہے۔ مفہوم یہ ہے کہ ابلیس کا کردار اس کائنات میں تکوینی اعتبار سے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور بزعم خود مقدس سمجھنے والوں کی نسبت ابلیس ہونا زیادہ بہتر ہے
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ ان شاء اللہ آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ امید ہے کہ تمام محفلین کا تعاون آپ کو حاصل رہے گا اور کسی موقع پر کوئی مشکل درپیش ہو تو اردو محفل انتظامیہ کو آپ کی کدمت کر کے بڑی خوشی ہوگی۔ :)

ایک چھوٹا سا سوال آپ کے نام کے حوالے سے اگر گراں نہ گذرے۔ وہ یہ کہ "زکی" کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ ویسے یوں تو ضروری نہیں کہ ناموں کا کوئی مطلب ہو بھی۔ کئی دفعہ کچھ نام کسی مخصوص انداز میں اس لئے لکھے جاتے ہیں کہ بعض خاندانوں میں اس کی روایت چلی آتی ہے جس میں کوئی مضائقہ بھی نہیں۔ در اصل ہمارے ایک قریبی رشتہ دار ہیں جن کا نام "ذکی" ہے۔ لیکن وہ اپنا نام ذ سے لکھتے ہیں نہ کہ ز سے۔ لغت کے مطابق ذکی کا مطلب زیرک، چالاک، زود فہم اور سیانا وغیرہ ہوتے ہیں جبکہ ہمیں زکی کا کوئی مطلب نہیں مل سکا۔ :)
 

بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔ امید کرتا ہوں کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم
اردو محفل میں خوش آمدید بھائی
امید ہے کہ آپ کو یہاں کا علم دوست ماحول پسند آئے گا
 
لغت کے مطابق ذکی کا مطلب زیرک، چالاک، زود فہم اور سیانا وغیرہ ہوتے ہیں جبکہ ہمیں زکی کا کوئی مطلب نہیں مل سکا۔ :)
ارے سورة مريم میں "غلاما زكيا" مذكور ہے۔ بمعنى :نيك ، متقى ۔ اور نفسا زكية بھی ہے شايد سورة الكهف يا سورة الأعراف میں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید خرم زکی صاحب،

محفل میں آتے جاتے رہیے ۔ اُمید ہے آپ سے بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین

خرم زکی لالہ آپ کس قسم نے کونسے کونسے پروگرام کئے ؟؟:rolleyes:
ناعمہ عزیز صاحبہ، ابلیس کے حوالے سے آپ کے شعر پر مجھے اقبال کی نظم یاد آ گئی:

ہے مری جرات سے مشت خاک میں ذوق نمو
میرے فتنے جامہ عقل و خرد کا تارو و پُو
دیکھتا ہے تو فقط ساحل سے رزمِ خےر و شر
کون طوفاں کے طماچے کھا رہا ہے میں کہ تو
حضر بھی بے دست و پا ، الیاس بھی بے دست و پا
میرے طوفاں یم بہ یم ، دریا بہ دریا جُو بہ جُو
گر کبھی خلوت میسر ہو تو پوچھ اللہ سے
قصہ آدم کو رنگیں کر گیا کس کا لہو
میں کھٹکتا ہوں دل یزادں میں کانٹے کی طرح
تو فقط اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو

خرم صاحب ناعمہ نے آپ سے پوچھا تھا آپ نے کس قسم کے کون کون سے پروگرام کیے ہیں۔ اور آپ نے جواب میں نظم سُنا دی۔ اس کا سوال ابھی بھی تشنہ ہے۔
 
Top