"خدا کے لیے" پر فوری پاپندی لگائی جائے

shahzadafzal

محفلین

" خدا کے لیے " پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے
علامہ عبدالرشید غازی

اسلام آباد ۔ لال مسجد - جامعہ حفصہ کے نائب مہتمم علامہ عبدالرشید غازی نے کہاہے کہ ایک نجی ٹیلی ویژن پر عنقریب ریلیز کی جانے والی فلم ۔"خدا کے لیے" پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے ورنہ حالات کی تمام ترذمے داری حکومت پر ہوگی۔

جامعہ حفصہ کے نائب مہتمم علامہ عبدالرشید غازی نے کہا کہ ہمیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ایک نجی ٹیلی ویژن پر " خدا کے لیے " نامی ایسی فلم ریلیز کی جارہی ہے جس میں شعائر اسلام ،اسلامی عبادات اور اسلامی تہذب وثقافت کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس فلم کوریلیز ہونے سے روکا جائے اور اس پر پابندی لگائی جائے اور اگر اسے دکھانا ہی ہو تو اس فلم کوریلیز ہونے سے قبل ایک ایسے بورڈ کو دکھایا جائے جس میں اسلامی سوچ رکھنے والے دانشور اور متعلقہ لوگ شامل ہوں تاکہ وہ اس فلم کے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

انہوں کہا کہ ہمسایہ ملک کے تعاون سے بننے والی یہ فلم پاکستان کے عوام اور معاشرے کو تقسیم کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے اسی لئے اس فلم کو کسی بھی سنسر بورڈ میں پیش کیے بغیر پاکستان میں دکھائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایسی صورت میں اگر فلم ریلیز کر دی گئی تو پھرحالات کی تمام تر ذمے داری حکومت پر ہو گئی۔

ہم کسی بھی صورت ملک میں اسلامی شعائر اور عبادات کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی ملک میں ایسی روشن خیالی چلنے دیں گے
.
.

(یہ خبر انکے فوت ہونے سے پہلے کی ہے(۔
 
نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

مفتیانِ کرام نے اس فلم پر فتوی بھی جاری کر دیاہے
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا ایک چھوٹا بھائی یہ فلم دیکھ کر آیا ہے اور اسکی تعریف میں رطب اللسان تھا، بلکہ تاکید کر رہا تھا کہ میں بھی دیکھوں۔

خیر اچھی ہی ہوگی، مولویوں کو پہلے کونسی اس دنیا کی کوئی چیز اچھی لگتی ہے۔

۔
 
:eek:
حیرت۔۔۔ بہت حیرت!
 
محمد وارث

لائبریرین
اوہو تو یہ بات تھی، وہ کیا ہے بھائی صاحب، کہ آجکل تو فلم دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں محسوس ہو رہی، سب کچھ لائیو چل رہا ہے اپنے پیارے پیارے ملک میں۔

۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے اس جملہ پر حیرت ہوئی تھی۔ وارث صاحب سے اس جملہ کی توقع نہیں تھی اس لیے۔ خیر۔۔۔ کوئی بات نہیں!

عمار صاحب اسے مزاح المومنین ہی سمجھیے، ویسے یہ بات آ رہی تھی میرے ذہن میں کہ شاید بری ہی نہ لگ جائے، مگر واقعی "مولویوں" کو تو ساری چیزیں جنت کی ہی پسند ہیں، یہاں کی تو نہیں۔

میں معذرت خواہ ہوں اگر آپ کی دل ؔآزاری ہوئی۔

بہت افسوس کی بات ہے!!!!!!!!!

آپ نے یہ طنزیہ الفاظ میں لکھا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟ کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟
 
فاتح

لائبریرین
آپ کی باتیں درست مگر یہ بھی یاد رکھئے کہ چودھویں صدی کے مولویوں کے کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے "آسمان کے نیچے بد ترین مخلوق" کے الفاظ میں کیا ہے۔
 
shahzadafzal

محفلین
آپ کی باتیں درست مگر یہ بھی یاد رکھئے کہ چودھویں صدی کے مولویوں کے کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے "آسمان کے نیچے بد ترین مخلوق" کے الفاظ میں کیا ہے۔
تو آپ کا کیا مطلب ہے ہم سب مولیوں کو یوں برا بھلا کہنا شروع کر دیں!!!!!!!

اس کا فیصلہ ہم نہیں‌کر سکتے کہ کون اللہ کے ہاں اچھا اور کون برا ہے- یہ اللہ ہی بپتر جانتا ہے!!!!!!!!!
 
میرے بھائی! اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ہم ہر مولوی کی مانیں کیونکہ ہمیں تو علم ہی نہیں کہ کون صحیح ہے اور کون غلط اور ہم نے تو یومِ قیامت کا انتظار کرنا ہے جب اللہ بتائے گا کہ یہ ملاں غلط تھا اور وہ صحیح۔

ویسے بھی ان مولویوں کے کی مان لیں تو کس کس کی مانیں اور کس کی نہ مانیں۔ ایک کی مانتے ہیں تو دوسرے کی جانب سے کفر کے فتویٰ کے تحت آتے ہیں اور دوسرے کی مانیں تو تیسرا ڈنڈا لے کر کفار کی صف میں شامل کر دیتا ہے اور یہ لا متناہی کفر کے فتاویٰ لگتے چلے جائیں گے۔ ابنِ انشا نے شاید "اردو کی آخری کتاب" میں ہی "دائرہ" کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "ایک دائرہ اسلام کا دائرہ کہلاتا ہے۔ کسی زمانے میں اس میں لوگوں کو داخل کیا جاتا تھا لیکن آج کل صرف خارج کرنے کا کام کیا جاتا ہے"۔ تو ان مولوی صاحبان کا بھی یہی عالم ہے۔
اسی فورم کے ایک رکن "دوست - شاکر" صاحب نے ایک چھوٹا سا مضمون لکھا تھا جس پر کافی لے دے ہوئی۔ بات تو اُن کی بجا تھی۔
میرے عزیز بھائی! اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اور قرآن کی شکل میں دین مکمل کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انسان کو عقل سلیم بھی عطا فرمائی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ہمارا کام یہ ہے ہم سوچیں کہ کیا یہ شخص جو بات کر رہا ہے وہ قرآن، حدیث و سن۔ت کے مطابق درست ہے یا نہیں؟
کیا ان مولویوں کی مانیں جو مدارس میں غیر فطری بدکاریاں کر رہے ہیں (جن دنوں میں پاکستان میں‌تھا، میرے اپنے علاقے میں کئی ایسے واقعات ہوئے کہ ان نام نہاد ملاؤں‌کو رنگے ہاتھوں‌پکڑا گیا)؟ ان مولویوں کی مانیں جو پیسے لے کر آپ کی مرضی کا فتویٰ لکھ دیتے ہیں؟ ان مولویوں کی مانیں جو ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے ہیں؟ یا ان مولویوں کی مانیں جو جہاد کے نام پر معصوم جانوں کو قتل کرنے کا حکم دیتے ہیں؟
مجھے اندازہ ہے کہ میرے اندازِ تحریر پر ایک آدھ فتویٰ مجھ پر بھی صادر فرما دیا جائے گا یا ہو سکتا ہے کہ اس سائٹ کے ایڈمنسٹریٹرز کو کسی فتویٰ سے ڈرا کر میرا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جائے گا یا پھر اس ویب سائٹ کو ہی "کفار کی سازش" قرار دے دیا جائے گا کیونکہ سچ تو کڑوا ہی ہوتا ہے، جسے سننا دشوار تو برداشت کرنا دشوار ترین ہے۔ اور سہل ترین تو یہی ہے کہ کفر کا فتویٰ صادر کر دیا جائے۔
چلئے جی میری طرف سے تمام بھائیوں بہنوں کو شاید آخری مرتبہ سلام کہ "کفار کی سازش" قرار دیے جانے پر سائٹ ایڈمنسٹریٹرز کے پاس بھی کوئی چارہ نہیں رہے گا مجھے بلاک کرنے کے سوا۔۔۔:confused:
لیکن ایک دفعہ میری تحریر کو پڑھ کر یہ غور ضرور کیجئے گا کہ اس میں کتنا جھوٹ ہے اور کیا میں نے کسی غلط بیانی سے کام لیا ہے؟؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جناب یہ کہاں کی بات کہاں پہنچ گئی ہے۔۔
اللہ تعالی عبدالرشید غازی کے گناہوں کو معاف کریں۔۔ لگتا ہے کہ وہ خاصے گمان میں مبتلا ہو گئے تھے کہ انہیں بہت طاقت مل گئی ہے اور وہ جو چاہے کر سکتے ہیں۔ غیب سے آنے والی بشارتیں انہیں لے ڈوبی۔

فاتح، مولوی صرف مسجد کے تنخواہ دار امام ہی نہیں ہوتے۔۔ ہم سب کے اندر ایک مولوی چھپا ہوا ہے۔

میری سب دوستوں سے درخواست ہے کہ گفتگو کو موضوع پر ہی رکھیں۔ بصورت دیگر میں اس تھریڈ کو مقفل کرنے پر مجبور ہوں گا۔

والسلام
 
shahzadafzal

محفلین
میرے بھائی! اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ہم ہر مولوی کی مانیں کیونکہ ہمیں تو علم ہی نہیں کہ کون صحیح ہے اور کون غلط اور ہم نے تو یومِ قیامت کا انتظار کرنا ہے جب اللہ بتائے گا کہ یہ ملاں غلط تھا اور وہ صحیح۔

ویسے بھی ان مولویوں کے کی مان لیں تو کس کس کی مانیں اور کس کی نہ مانیں۔ ایک کی مانتے ہیں تو دوسرے کی جانب سے کفر کے فتویٰ کے تحت آتے ہیں اور دوسرے کی مانیں تو تیسرا ڈنڈا لے کر کفار کی صف میں شامل کر دیتا ہے اور یہ لا متناہی کفر کے فتاویٰ لگتے چلے جائیں گے۔ ابنِ انشا نے شاید "اردو کی آخری کتاب" میں ہی "دائرہ" کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "ایک دائرہ اسلام کا دائرہ کہلاتا ہے۔ کسی زمانے میں اس میں لوگوں کو داخل کیا جاتا تھا لیکن آج کل صرف خارج کرنے کا کام کیا جاتا ہے"۔ تو ان مولوی صاحبان کا بھی یہی عالم ہے۔
اسی فورم کے ایک رکن "دوست - شاکر" صاحب نے ایک چھوٹا سا مضمون لکھا تھا جس پر کافی لے دے ہوئی۔ بات تو اُن کی بجا تھی۔
میرے عزیز بھائی! اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اور قرآن کی شکل میں دین مکمل کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انسان کو عقل سلیم بھی عطا فرمائی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ہمارا کام یہ ہے ہم سوچیں کہ کیا یہ شخص جو بات کر رہا ہے وہ قرآن، حدیث و سن۔ت کے مطابق درست ہے یا نہیں؟
کیا ان مولویوں کی مانیں جو مدارس میں غیر فطری بدکاریاں کر رہے ہیں (جن دنوں میں پاکستان میں‌تھا، میرے اپنے علاقے میں کئی ایسے واقعات ہوئے کہ ان نام نہاد ملاؤں‌کو رنگے ہاتھوں‌پکڑا گیا)؟ ان مولویوں کی مانیں جو پیسے لے کر آپ کی مرضی کا فتویٰ لکھ دیتے ہیں؟ ان مولویوں کی مانیں جو ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے ہیں؟ یا ان مولویوں کی مانیں جو جہاد کے نام پر معصوم جانوں کو قتل کرنے کا حکم دیتے ہیں؟
مجھے اندازہ ہے کہ میرے اندازِ تحریر پر ایک آدھ فتویٰ مجھ پر بھی صادر فرما دیا جائے گا یا ہو سکتا ہے کہ اس سائٹ کے ایڈمنسٹریٹرز کو کسی فتویٰ سے ڈرا کر میرا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جائے گا یا پھر اس ویب سائٹ کو ہی "کفار کی سازش" قرار دے دیا جائے گا کیونکہ سچ تو کڑوا ہی ہوتا ہے، جسے سننا دشوار تو برداشت کرنا دشوار ترین ہے۔ اور سہل ترین تو یہی ہے کہ کفر کا فتویٰ صادر کر دیا جائے۔
چلئے جی میری طرف سے تمام بھائیوں بہنوں کو شاید آخری مرتبہ سلام کہ "کفار کی سازش" قرار دیے جانے پر سائٹ ایڈمنسٹریٹرز کے پاس بھی کوئی چارہ نہیں رہے گا مجھے بلاک کرنے کے سوا۔۔۔:confused:
لیکن ایک دفعہ میری تحریر کو پڑھ کر یہ غور ضرور کیجئے گا کہ اس میں کتنا جھوٹ ہے اور کیا میں نے کسی غلط بیانی سے کام لیا ہے؟؟؟
برادر آپ نے بلکل غلظ نہیں لکھا بلکہ صحیح لکھا ہے!!!!!

لیکن اتنا کچھ کہنے کے باوجود آپ مجھے بتا سکتے ہیں کے فلاں مولوی غلط ہے اور فلاں صحیح - پھر بھی ہر گز نہیں بے آپ مجھے کسی مولوی کا کہیں فلاں غلط ہے تو یہ آپ کہ رہے ہیں۔ دوسرا شخص شاید اس کو غلط کہیے جسے آپ صحیح کہ رہے ہوں!!!!!!!! حدیث شریف میں‌ تو ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ تم جس شخص کو کثرت سے مسجد آتا جاتا دیکھو، تو اسکے ایمان کی گواہی دو

آپ جو باتیں کر رہے ہیں‌ وہ ساری فرقہ پرستی والی ہیں یہ دوسرے فرقوں کو کافر کہنا اور خود کو مسلمان یہ فرقہ پرستی جس کی آپ بات کر رہے ہیں یہ کسی ایک مولوی یا مولیوں سے ریلیٹڈ نہیں ۔

یہ مسئلہ آج کے سبھی مسلمانوں کے ساتھ ہے!!!!!!!
 
بھائیو! یہ میں نے ایک سادہ سی بات لکھی تھی، آپ لوگوں نے اسے مرچ مصالحہ لگاکر کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔ بس کریں!
مجھے وارث صاحب کی وضاحت قبول ہے۔۔۔۔۔!
 
نبیل

تکنیکی معاون
حدیث شریف میں‌ تو ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ تم جس شخص کو کثرت سے مسجد آتا جاتا دیکھو، تو اسکے ایمان کی گواہی دو

شہزاد، ذرا اسے چیک کریں۔ مجھے تو یہ حوالہ مشکوک لگتا ہے۔ کسی آدمی کو کثرت سے مسجد میں آتے جاتے دیکھ کر آپ صرف اس کے آنے جانے کا بتا سکتے ہیں، اس کے ایمان کی گواہی تو اس کے معاملات کو دیکھ کر دی جا سکتی ہے۔
 
ساجداقبال

محفلین
"خدا کے لئے" اب بس بھی کریں۔ باسم بھائی خبر شاید آپ ہی نے پوسٹ کی تھی غازی عبدالرشید مرحوم(شہید( کے حوالے سے۔ یہ کوئی مصدقہ خبر نہیں۔ خواہ مخواہ فاتح صاحب کو فورم سے نکلنے کا ڈر ہو گیا ہے۔
 
Top