خدا کی یاد میں اپنے ہمیں جی کو لگانا ہے

الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
محمد عبدالرؤوف
-----------
خدا کی یاد میں اپنے ہمیں جی کو لگانا ہے
برائی کے مواقع ہیں مگر خود کو بچانا ہے
-----------
امامت کے لئے سب کی ہمیں بھیجا ہے دنیا میں
ہمیں پیچھے نہیں چلنا انہیں پیچھے لگانا ہے
------------
جو نیکی تم کرو گے وہ تمہارے ساتھ جائے گی
تو لالچ ہو نہ دنیا کا اسے جب چھوڑ جانا ہے
------------
مٹے گا ظلم دنیا سے اصولِ رب یہ کہتا ہے
مقدّر ہے یہ ظلمت کا اسے دنیا سے جانا ہے
-----------
توکّل ہے ہمیں رب پر ہمیشہ سب یہ کہتے ہیں
فقط کہنا نہیں کافی اسے کر کے دکھانا ہے
--------------
کرو گے شرک رب سے جب معافی مل نہ پائے گی
یہی اک جرم ہے جس کا جہنّم ہی ٹھکانا ہے
-------
وسائل ہوں جہاں بھر کے مگر پھر بھی نہیں کافی
بھروسہ ہو خدا پر ہی اگر مقصد کو پانا ہے
------------
گناہوں سے کرو توبہ تمہیں ارشد یہ کہتا ہے
یہاں رہنا نہیں کافی خدا کے پاس جانا ہے
-----------
 
Top