خدا حافظ اردو محفل !

سیما علی

لائبریرین
اردو محفل پر جہاں رفاقتیں اور اچھے تعلقات پروان چڑھے ۔ وہیں ایسی علمی بصیرت اور مثبت سوچ بھی پیدا ہوئی کہ ایک مختلف فکر رکھنے کے باوجود ایک دوسرے سے کسی طرح باہمی تعلقات کو قائم رکھا جاسکتا ہ
پروردگار کے حضور دعا ہے کہ خدا اس پر خلوص تعلق کو قائم و دائم رکھے کبھی محسوس ہوتا کہ جیسے فلمی تعلق ہے بچپن میں کسی میلے میں بچھڑ گئے تھے پھر اردو محفل نے پھر سے ملا دیا۔ہر ملاقات میں یہی محسوس ہوتا ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
جس دوران بھائی انڈونیشیا سے آئے تھے تو ڈاکٹر فاخر سے بات ہوئی بھائی
SIUT
بھی گئے ان کے اسپتال ۔ڈاکٹر صاحب کی بے تحاشا مصروفیت کے باوجود انھوں نے بھائی تمام ٹیسٹ اور چیک اپ کروایا۔ بھائی بہت تعریف کر رہے تھے
پروردگار ڈاکٹر
فاخر رضا
کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین
 

ظفری

لائبریرین
ہے نا ایشو۔ پہلے صرف دماغ کا ایک حصہ کام نہیں کرتا تھا لیکن اب پورا دماغ ہی کام نہیں کر رہا۔ دکھی دکھی سا ہے۔ بھتیجے اور کزن کی وفات سے۔ بے شک ہم سب کو بھی لوٹ کر وہیں جانا ہے مگر سنبھلتے سنبھلتے وقت تو لگے گا۔ انھیں تو موت دور لے گئی مگر یہاں تو اتنے اچھے محفلین سے بچھڑوانے کا اعلان کر دیا ہے نبیل بھیا نے۔
آخر کیوں
پڑھ کر انتہائی دکھ ہوا ۔ اللہ آپ اور دیگر لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔
 

ظفری

لائبریرین
دو دہائیاں تقریباً ایک جنریشن برابر ہوتی ہیں۔ اتنے عرصہ میں کیا کیا ہو گیا۔ جب انٹرنیٹ پر اردو کا آغاز کیا تو جوانی کا دور تھا پھر اولاد ہوئی اور اب ہم empty nester ہو چکے۔ اس دوران چار گاڑیاں، تین کیمرے تبدیل کئے۔ کہاں اردو فرفر بولتے تھے اور اب محفل سے باہر اردو مہینوں نہیں بولتے سنتے۔ ان بیس سالوں میں جہاں خوب سیر سپاٹا کیا وہاں خوب کام بھی کیا۔ کئی جابز بدلیں۔ ورزش کی تو بستر مرگ پر بھی رہے۔ اور تو اور کیموتھراپی، ریڈیئشن کا بھی مزا چکھا۔ محفل پر لوگ آئے، خوب رونق لگائی، دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کی اور چل بسے یا محفل چھوڑ گئے۔ ایسے محفلین بھی آئے جنہوں نے فساد پھیلایا اور گئے یا نکالے گئے۔ یوں محفل میں یا اس سے باہر خوب گزری۔ وقت کے ساتھ تغیر لازم ہے اور محفل پچھلے کچھ عرصہ سے عالم نزع میں ہے۔ اب تو تمام طبیب بھی جواب دے چکے۔ سو اچھے انداز میں celebration of life میں حصہ لینا اور خدا حافظ کہنا ہی بہتر ہے۔
واؤ ۔۔۔ میں نے تو اس پہلو سے کبھی سوچا ہی نہیں تھا ۔ یہ تو معلوم تھا کہ تقریباً دو دہائیاں گذر چکی ہیں ۔ مگر اتنے عرصہ کتنا پانی پل کے نیچے سے بہہ گیا ۔ اس کا انداز نہ تھا ۔ میں بھی اب سوچوں گا کہ کہاں سے چلے تھے اور اب تک کہاں پہنچے۔ ایک مواد مل گیا ۔ اردو محفل کے آخری رسومات کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کرنے میں مدد دے گا۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
جس دوران بھائی انڈونیشیا سے آئے تھے تو ڈاکٹر فاخر سے بات ہوئی بھائی
SIUT
بھی گئے ان کے اسپتال ۔ڈاکٹر صاحب کی بے تحاشا مصروفیت کے باوجود انھوں نے بھائی تمام ٹیسٹ اور چیک اپ کروایا۔ بھائی بہت تعریف کر رہے تھے
پروردگار ڈاکٹر
فاخر رضا
کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین
آمین!
ثم آمین!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ذہن اور دل ابھی تک اس اختتام کی اطلاع کو غیر ارادی طور پر جھٹلانے کی کوشش میں ہیں ۔
یقین کو مزاح کے جھولے میں ڈال کے ٹالنے کو جی چاہتا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذہن اور دل ابھی تک اس اختتام کی اطلاع کو غیر ارادی طور پر جھٹلانے کی کوشش میں ہیں ۔
یقین کو مزاح کے جھولے میں ڈال کے ٹالنے کو جی چاہتا ہے ۔
بالکل ایسا ہی ہے اور پھر
گانا گائیں جھولے پہ بیٹھ کے

اماں میرے بھیا کو بھیجو ری کہ ساون آیا ہے​

 
Top