ختمِ نبوت:’فوج،عدلیہ اور بیوروکریسی میں جانے والوں سے بیانِ حلفی لیں‘

شاہد شاہ

محفلین
سلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ سنہ2017 میں ختم نبوت کے حلف نامے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ شناختی دستاویزات میں مذہبی شناخت کے حوالے سے ہر شخص سے بیان حلفی لیا جائے۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ فوج، عدلیہ اور سول بیوروکریسی میں جانے والے افراد سے بھی ان کے مذہب سے متعلق بیانِ حلفی لیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے الیکشن ایکٹ میں ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا، جسے گذشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو بھی یقنی بنائے کہ مذہبی شناخت کے حوالے سے جو کوائف دیے جائیں وہ درست ہوں۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رکنِ پارلیمان کے حلف کے بارے میں درخواست گزار اللہ وسایا کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ ’عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں، کیونکہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس ہے اور اس کی حفاظت ہر مسلمان پر لازم ہے۔‘

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہے کہ دین اسلام اور ملکی آئین میں غیر مسلموں کو حقوق دیے گئے ہیں اور ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

اُنھوں نے فیصلہ سناتے ہوئے یہ ریمارکس بھی دیے کہ تعلیمی اداروں میں طلبا کو اسلامیات اور دینیات کا مضمون پڑھانے کے لیے مسلمان اساتذہ کی شرط کو لازمی قرار دیا جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملکی آئین میں مسلم اور غیر مسلم کی تعریف موجود ہے لہذا اس تعریف پر مبنی بیان حلفی کو لازمی قرار دیا جائے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹس، شناختی کارڈ، انتخابی فہرستوں اور پاسپورٹ کے حصول کے لیے مسلم اور غیر مسلم کی مذہبی شناخت کے حوالے سے بیان حلفی لیے جائیں۔

واضح رہے کہ اس درخواست کی سماعت کے دوران ملکی آئین میں غیر مسلم قرار دیے جانے والے احمدیوں کے بارے میں ایف آئی اے کی طرف سے ایک رپورٹ پیش کی ہے جو گذشتہ کچھ عرصے کے دوران دس ہزار افراد کے تبدیلی مذہب کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والوں سے متعلق تھی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذہب کی تبدیلی کے بعد چار ہزار سے زائد افراد نے بیرون ملک سفر کیاجبکہ پانچ ہزار میں سے زائد افراد کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں ملا۔ ایف آئی اے کی اس رپورٹ میں یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان واپس نہ آنے بیشتر افراد نے بیرون ملک پناہ حاصل کر رکھی ہے۔

عدالت نے اس درخواست کی سماعت کے دوران حکومت سے قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہونے والی مردم شماری میں پاکستان میں موجود احمدیوں کے تعداد کے بارے میں دریافت کیا تھا تاہم نادرا اور مردم شماری کے اعدادوشمار میں تضاد پایا جاتا ہے۔
ختمِ نبوت:’فوج،عدلیہ اور بیوروکریسی میں جانے والوں سے بیانِ حلفی لیں‘
 
یاز

محفلین
زیک یاز محمد وارث سید عمران عبید انصاری لئیق احمد
پاکستانی اداروں میں بھرتی کیلئے مذہب کا حلف نامہ ایسے لیا جا رہا جیسے وہاں متعلقہ انسان نے نہیں اسکے مذہب نے کام کرنا ہے
محمد وارث بھائی کے سگریٹ چھوڑنے تک ہماری طرف سے ایسے معاملات پر تبصرہ بند رہے گا۔:):):)
 
زیک یاز محمد وارث سید عمران عبید انصاری لئیق احمد
پاکستانی اداروں میں بھرتی کیلئے مذہب کا حلف نامہ ایسے لیا جا رہا جیسے وہاں متعلقہ انسان نے نہیں اسکے مذہب نے کام کرنا ہے
جو لوگ ریاستی فیصلہ سازی کا کام کرتے ہوں ان کے کچھ ذاتی معاملات کو جاننا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ میں ذاتی طور پر اس بات کا بھی حامی ہوں کہ فیصلہ سازی کا حق بھی ان کو نہیں ہونا چاہئے جو خود یا ان کے بچے یا شوہریا بیوی کو پاس دوہری شہریت ہو۔ ایسے ہی مذہب کو جاننا بھی ریاست کا حق ہے۔
 
زیک

مسافر

ریاست کے عہدہ داران کو قتل کرنے کے حامی یہ کہہ رہے ہیں! واہ واہ
 
زیک یاز محمد وارث سید عمران عبید انصاری لئیق احمد
پاکستانی اداروں میں بھرتی کیلئے مذہب کا حلف نامہ ایسے لیا جا رہا جیسے وہاں متعلقہ انسان نے نہیں اسکے مذہب نے کام کرنا ہے
ایسے تبصروں سے پتہ چل جاتا ہے کہ عارف کریم کی نئی آئی ڈی کونسی ہے
 
Top