خبردار! اسمارٹ فون کیمرا آپ کی جاسوسی کررہا ہے

محمداحمد

لائبریرین
1891036-androidphoneappx-1574422702-508-640x480.jpg

کیمرا ایپ میں خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی ہیکر آپ کی لاعلمی میں آپ کے اسمارٹ فون پر قابض بھی ہوسکتا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

سلیکان ویلی:

فون سیکیورٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کیمرا ایپ میں سیکیورٹی کی ایک خامی سامنے آئی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے کوئی دور بیٹھا ہوا ہیکر آپ کے اسمارٹ فون کو کنٹرول کرسکتا ہے اور آپ کے علم میں لائے بغیر ہی آپ کی تصویریں کھینچ سکتا ہے، ویڈیوز بنا سکتا ہے، بلکہ آپ کی جگہ سے بھی باخبر ہوسکتا ہے۔
صرف اسی ایک خرابی کی وجہ سے یہاں تک ممکن ہے کہ کوئی نامعلوم ہیکر آپ کی اسمارٹ فون اسٹوریج تک پہنچ کر اس میں پہلے سے محفوظ ویڈیوز اور تصویروں تک رسائی حاصل کرلے اور ان پر قابض بھی ہوجائے۔

اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز میں اس خرابی کا سراغ چند روز پہلے موبائل سیکیورٹی فرم ’’چیک مارکس‘‘ کے ماہرین نے لگایا تھا، جس کے بارے میں فوراً یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی شیئر کرا دی گئی:


یہ خرابی گوگل پکسل اور سام سنگ اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی اینڈروئیڈ کیمرا ایپس میں دیکھی گئی۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ’’پکسل‘‘ اسمارٹ فون میں سے یہ خرابی دور کردی گئی ہے جبکہ سام سنگ کی جانب سے بھی یہ مسئلہ حل کرنے کی خبریں موجود ہیں۔

کیونکہ اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز میں عام طور پر ملتی جلتی ایپس استعمال ہوتی ہیں اس لیے خدشہ ہے کہ دوسرے برانڈز کے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون میں بھی کیمرا ایپس کے ساتھ یہ مسئلہ موجود ہوگا، جو ممکنہ طور پر دنیا بھر میں کروڑوں اسمارٹ فون صارفین کو متاثر کرسکتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
 

احمد محمد

محفلین
بھیا!

یہ تو عجیب بات ہو گئی کہ پورے موبائل فون میں لگے تمام سینسرز اور ڈیوائسز اور اس کی پوری کی پوری سٹوریج (میموری) جو پہلے ہی (بوساطت اینڈرائیڈ پلٹ فارم) گوگل کے پاس گروی ہے اس میں سے اگر کوئی اور چور مزید چوری کرلے تو کیا مضائقہ ہے۔

ویسے بھی گوگل نے کونسا یہ سب ثوابِ دارین کے لیے مہیا کیا ہے۔

ہم جیسے تیسری دنیا کے ممالک کے لوگوں کے لیے تو پوری کی پوری ٹیکنالوجی ہی خطرہ ہے۔ نہ ہم ترقی کریں گے نہ ہم غیر کی ٹیکنالوجی کا نعم البدل تیار کرپائیں گے اور نہ ہم ان خدشات سے چھٹکارا پاسکیں گے۔

اس لیے بہتر ہے یہ جانا ہی نہ جائے وہ کیا کرتے ہیں اس ٹیکنالوجی کا۔ اور اگر جاننا چاہتے ہیں تو ایسے فیچر پڑھ کر اپنے آپ کو ایسے آلات سے دور رکھنے کی کوشش کریں جو کہ شاید آپ نہیں کر سکیں گے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ ہی عرصے قبل ایک گردش کرتا لطیفہ سنا تھا ، وہ یاد آگیا ۔

_______
Hello! Is this Gordon's Pizza?

No sir, it's Google's Pizza.

Did I dial the wrong number?

No sir, Google bought the pizza store.

Oh, alright - then I’d like to place an order please.

Okay sir, do you want the usual?

The usual? You know what my usual is?

According to the caller ID, the last 15 times you’ve ordered a 12-slice with double-cheese, sausage, and thick crust.

Okay - that’s what I want this time too.

May I suggest that this time you order an 8-slice with ricotta, arugula, and tomato instead?

No, I hate vegetables.

But your cholesterol is not good.

How do you know?

Through the subscribers guide. We have the results of your blood tests for the last 7 years.

Maybe so, but I don’t want the pizza you suggest – I already take medicine for high cholesterol.

But you haven’t taken the medicine regularly. 4 months ago you purchased from Drugsale Network a box of only 30 tablets.

I bought more from another drugstore.

It's not showing on your credit card sir.

I paid in cash.

But according to your bank statement you did not withdraw that much cash.

I have another source of cash.

This is not showing on your last tax form, unless you got it from an undeclared income source.

To HELL With Ur Pizza..!!
ENOUGH!!
I'm sick of Google, Facebook, Twitter, and WhatsApp. I'm going to an island without internet, where there’s no cellphone line, and no one to spy on me ...

I understand sir, but you’ll need to renew your PASSPORT ... it expired 5 weeks ago.​
 
Top