خاموشی

نیلم

محفلین
خاموشی کی ایک دنیا ہے ، اس میں اگر آپ کبھی داخل ہو سکتے ہیں تو پھر ہی آپ اس کا مزہ لے سکتے ہیں ۔ مت پوچھیں کہ ہمیں کسی بابا کا پتہ بتائیں ، آپ خود بابا ہیں ۔ جب آپ کو دیوار سے ڈھو ( ٹیک ) لگا کر آرام سے بیٹھنا آگیا اور دنیا کی سب سے بڑی عبادت یعنی آپ خاموشی میں داخل ہو گئے تو آپ کے اوپر انوار و برکات کی بارش ہونے لگے گی ۔ اور انواع و اقسام کا رزق آپ کا مقدر بنتا چلا جائے گا ۔

اشفاق احمد زاویہ 2 بابے کی تلاش صفحہ 159
 
عمراعظم

محفلین
میں اکثر سوچتا ہوں

فلک کی وسعتوں میں بسنے والےیہ ستارے کیوں سسکتے ہیں
ہوا کیوں درد سے لبریز نوحے گنگناتی ہے
میرے پیڑوں کی قسمت میں یہ کس نے دکھ بھری خاموشیوں کا رزق لکھا ہے
گُلوں کی تتلیوں کی شوخیوں کا کون قاتِل ہے
یہ کس نے بہتے دریا کے لبوں کو پیاس بخشی ہے
سنو ! اس کائناتی حُسن و فطرت کو اُداسی کی ردائیں بخشنے والے
کہاں کے ہیں ؟

میرے اندر سے اک آواز اُٹھتی ہے
کوئی چپکے سے سرگوشی کی صورت بولتا ہے
جہاں کے اِس خرابے کا
یہ ظالم اس خدا کے خلق کردہ خود میں اتنا گم ہوا ہے کہ
خدا کو بھول بیٹھا ہے۔۔۔۔۔۔
 
خدا کو بھول بیٹھا ہے۔۔۔ ۔۔۔
بہت عمدہ
 
Top