تعارف حمیرا عدنان کا تعارف

متلاشی

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔ ویسے اردو محفل میں میں آپ کے شکایت والے مراسلے میں سب سے پہلے آپ کو ویلکم کر چکا ہوں :)
 
اھلاوسہلامحترمہ
اپنوں کےساتھ جدھربھی رہوبس خوش وخرم رہو
ہماری توبس یہی دعا ہے آپ کےلیے۔
باقی جہاں تک سیکھنے کی بات ہے وہ گلاس پرڈیپنڈ کرتا ہے کتنا خالی ہے۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔ ویسے اردو محفل میں میں آپ کے شکایت والے مراسلے میں سب سے پہلے آپ کو ویلکم کر چکا ہوں :)
چلیں دوبارہ خوش آمدید کہا کر آپ نے ہمیں تو اپنا قرضدار بنا دیا
ایک بار پھر سے شکریہ متلاشی جی ویسے آپس کی بات ہے آپ کس چیز کے متلاشی ہیں
 
اھلاوسہلامحترمہ
اپنوں کےساتھ جدھربھی رہوبس خوش وخرم رہو
ہماری توبس یہی دعا ہے آپ کےلیے۔
باقی جہاں تک سیکھنے کی بات ہے وہ گلاس پرڈیپنڈ کرتا ہے کتنا خالی ہے۔
بہت شکریہ احسان اللہ سعید جی
گلاس کا تو پتا نہیں ہاں اگر چند قطرے بھی مل جائیں تو میں سمجھوں گئی پڑھو لکھوں کی محفل میں آنے کا میرا مقصد پورا ہو گیا
 

متلاشی

محفلین
چلیں دوبارہ خوش آمدید کہا کر آپ نے ہمیں تو اپنا قرضدار بنا دیا
ایک بار پھر سے شکریہ متلاشی جی ویسے آپس کی بات ہے آپ کس چیز کے متلاشی ہیں

شاید ہماری اس پہلی غزل سے ہماری جستجو کا سبب جان سکیں آپ ۔۔۔ :)

مجھےجستجوترےعشق کی، تری قربتوں کاسوال ہے
نہیں عشق سے ابھی آشنا، مرے دوستوں کا خیال ہے
مرا خامہ اس کا گواہ ہے ، مری شاعری بھی دلیل ہے
مری سانس ہے جو رواں دواں، تری چاہتوں کا کمال ہے
تو نگاہ سے مری دور ہے ، دل وجاں سے پھر بھی قریب ہے
یہ فراق ہے نہ وصال ہے ، تری شفقتوں کا یہ حال ہے
تجھے زندگی میں ہے کیا ملا، یہی عشق تو نہیں زندگی
تو نہ خوف کر کسی بات کا ، ترے دشمنوں کی یہ چال ہے
جونہ مل سکا وہ تو کیا ہوا، کسی اور کا وہ نصیب تھا
نہیں ہار یہ ترے عشق کی ، تری الفتوں کا زوال ہے
مری منزلیں تو ہیں دور پر، مری جستجو کو دوام ہے
مری عاشقی ہے جدا نصر، کوئی مثل ہے نہ مثال ہے
15-10-11

یا پھر مزید جاننے کے لیے ہماری یہ تحریر آپ کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے ۔۔۔ :)
جستجو۔۔۔ افسانہ ۔۔۔ متلاشی
 

نایاب

لائبریرین
محترم حمیرا عدنان بہنا بٹیا صاحبہ
آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
اللہ سوہنا سدا خوش و و شاد وآباد رکھے آمین
ماشاء اللہ
"حمیرا " بلاشبہ اک منفرد " لقب عظیم "
" عدنان " انسان تو ہی یہاں " مقیم کچھ دیر ٹھہرنے والا "
اگر مناسب جانیں تو بتا دیں کہ
کیا جانا ہے آپ نے ؟کیا ہے یہ زندگی ؟
یہ ابھی بھی سلجھا رہی ہیں الجھن " کی جاناں میں کون "
بہت دعائیں
 
اگر مناسب جانیں تو بتا دیں کہ

کیا جانا ہے آپ نے ؟کیا ہے یہ زندگی ؟


نایاب بھائی معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے مراسلے کا جواب لیٹ دے رہی ہوں بات کچھ یوں ہے کہ میں شروعات سے ہی اردو کے مضامین میں بہت کمزور رہی ہوں اور یقین کریں بس پاس ہو جاتی تھی امتحانات میں بعض دفعہ تو رعائتی نمبروں سے بھی پاس ہوئی تھی....

خیر اب اردو محفل پر آنا ہوا تو آپ سب احباب کو اردو لکھتے دیکھا ازسر نو شوق پیدا ہوا اور دیکھیں یہ شوق کب تک رہتا ہے اردو محفل سے پہلے کچھ انگلش فورمز کی ممبر رہی ہوں اس لیے فورم میں پوسٹ کرنے کا کچھ تجربہ تھا...

آپ نے پوچھا ہے زندگی کیا ہے.. میری نظر میں زندگی ایک تلوار کی دھار کی طرح ہے جس پر ہمیں چلنا ہے اور تب تک چلنا ہے جب تک زندگی کی ڈور اس تلوار کی تیز ترین دھار سے کٹ نہیں جاتی.

یہ ابھی بھی سلجھا رہی ہیں الجھن " کی جاناں میں کون "

بھائی جان میں کسی چیز کو کیا سلجھا سکتی ہوں ہیں میں تو خود اپنی ذات میں ایسی الجھی ہوں کہ ڈور کا ایک سرا ملتا ہے تو دوسرے کا پتا نہیں لگتا میں تو خود کوشش کر رہی ہوں کہ کوئی کامل شخصیت ملے مجھے جو میری اس ڈور کو سلجھا سکے لیکن ایسی شخصیت کو ڈھونڈنے میں بھی میری کوشش دم توڑ جاتی ہے اس بات پر آ کر کہ کاملیت تو صرف پیغمبروں تو نبیوں کا اثاثہ ہے. خیر میں اپنی الجھنوں کی بات کروں تو خود پر رونا آتا ہے. کہتے ہیں قرآن مجید پڑھو تو سمجھ کر پڑھو بچپن میں قرآن پاک پڑھا تو وہ بھی ایسا کہ نا پڑھوں جیسا. قاری پڑھتا گا اور ہم پڑھتے گے اور ایک دن پتا چلا کہ ہمارا قرآن پاک مکمل ہو گیا ہے. اب بھی قرآن پاک پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں تو ویسے نہیں پڑھ پاتی جیسے پڑھنے کا حکم ملا ہے...

دنیاوی تعلیم کی بات کریں تو وہ بھی نامکمل ہی نظر آتی ہے. کہنے کو تو ایم اے انگلش کی ڈگری حاصل کر لی تو کیا یہ تعلیم مکمل ہو گئی نہیں کبھی نہیں....

دنیا کے رشتوں کی بات کریں تو تب بھی ایک بات کو لے کر الجھ جاتی ہوں کہ کیا میں اچھی بیٹی ہوں پتا نہیں کیا میں اچھی بہن ہو ں پتا نہیں کیا میں اچھی بیوی ہوں پتا نہیں کیا میں اچھی ماں ہوں یہ بھی پتا نہیں..
بس الجھنیں ہی الجھنیں ہیں زندگی میں.
 

نایاب

لائبریرین
"حمیرا " بلاشبہ اک منفرد " لقب عظیم "
" عدنان " انسان تو ہی یہاں " مقیم کچھ دیر ٹھہرنے والا "
میری محترم بٹیا
اگر آپ ان دو سطروں کو بھی موضوع بنا لیتیں اور سمجھ لیتیں تو اپ کو شاید یہ سب لکھنے کی ضرورت نہ ہوتی ۔
بس الجھنیں ہی الجھنیں ہیں زندگی میں.
اللہ سوہنا آپ کے لیئے کافی و شافی ہو ۔ آپ کی تمام الجھنیں اپنی رحمت خاص سے سلجھائے ۔۔۔۔۔ آمین
ذرا وقت ملے تو آپ پر آپ کی تحریر سے یہ ثابت کرتا ہوں کہ آپ بلاشبہ اک حساس اور سلجھی روح کی مالک ہیں ۔۔۔
بہت دعائیں
 
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
نام. حمیرا عدنان
تعلیم. ایم اے انگلش
پاکستان کے پیارے سے شہر لاہور سے تعلق ہے اب اپنے خاوند اور بیٹے کے ساتھ کویت میں رہائش پذیر ہوں.
باقی کچھ پوچھنا چاہتے ہوں تو میں حاضر ہوں
خوش آمديد
 

Saif ullah

محفلین
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
نام. حمیرا عدنان
تعلیم. ایم اے انگلش
پاکستان کے پیارے سے شہر لاہور سے تعلق ہے اب اپنے خاوند اور بیٹے کے ساتھ کویت میں رہائش پذیر ہوں.
باقی کچھ پوچھنا چاہتے ہوں تو میں حاضر ہوں
خوش آمدید
 
Top