حمد باری تعالیٰ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضیاء نیر

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
hamd.gif
 

قیصرانی

لائبریرین
حمد باری تعالٰی

دیار ہجر میں شمعیں جلا رہا ہے وہی
مجھے وصال کا مژدہ سنا رہا ہے وہی
وہ بے نشاں ہے مگر پھر بھی اپنی قدر تکے
نشاں ہزارہا ہر سو دکاھ رہا ہے وہی
اسی کی ذات مری دستگیر ہے ہمہ حال
ہر ابتلا میں مرا آسرا رہا ہے وہی
ہزار ماؤں کی ممتا سے بھی وہ بڑھ کر ہے
کہ دے کے تھپکیاں ہر شب سلا رہا ہے وہی
نوید وصل وہی دیتا ہے فراق کے بعد
بچھڑنے والوں کو پھر سے ملا رہا ہے وہی
سمایا ہے میری رگ رگ میں وہ لہو کی طرح
مری تمنا، مرا مدعا رہا ہے وہی
قریب تر ہے رگ جاں سے ذات پاک اس کی
حریم ذات سے مجھ کو بلا رہا ہے وہی
وہ اپنے ذکر سے مہکائے جان و دل میرے
مرا خرابہ گلستاں بنا رہا ہے وہی
پکارتا ہے مجھے دھیان کے دریچوں سے
مرے شعور کو نیز جگا رہا ہے وہی

ضیاء نیر
 
Top