حقیقی بزنس مین

رباب واسطی

محفلین
ایک سردار نیویارک کے ایک بنک کے کاوٗنٹر پر گیا اور کہا: "مجھے کچھ کاروباری مصروفیات کی بنا پر یورپی ممالک کے دورے پر جانا ہے اور میرا بجٹ نہائت مختصر ہے لہذا مجھے پانچ ہزار ڈالر کا قرض درکار ہے"
کاوٗنٹر کلرک نے کہا:"کوئی مسٗلہ نہیں ہے، اگر آپ کے پاس سود سمیت قرض لوٹانے کی کوئی ضمانت موجود ہے تو بنک کو آپ کو قرض دینے میں کوئی اعتراض نہیں"
سردار نے اپنی رولز رائس کار کی چابیاں کاوٗنٹر پر رکھ دیں، بنک کے متعلقہ عملہ کی جانب سے کار کی حالت اور گاڑی کے کاغذات کی چھان بین کے بعد سب کچھ درست ہونے کا سرٹیفیکیٹ ملنے پر سردار کی ڈھائی لاکھ مالیت کی گاڑی جیسی ضمانت کے بدلے پانچ ہزار ڈالر قرض جاری کردیا اور سردار صاحب کی گاڑی کو بنک کی بلڈنگ کے نیچے بنی محفوظ پارکنگ میں حفاظت کے ساتھ بند کردیا گیا
سردار کے رخصت ہونے کے بعد بنک کا عملہ ڈائی لاکھ ڈالر مالیت کی گاڑی کی ضمانت کے بدلے پانچ ہزار ڈالر کے قرض جیسی حماقت پر ہنستا رہا اور سب لوگ سرداروں کے لطیفے اک دوسرے کو سناتے رہے
دو ہفتے بعد سردار سفر سے واپس لوٹ کر سیدھا بنک پہنچا جہاں اس سے پانچ ہزار ڈالر بمعہ 15.41 ڈالر سود ادا کرنے کو کہا گیا۔ ادائیگی کے بعد لون سیکشن کے ایک زمہ دار آفیسر اٹھ کر سردار کے ساتھ پارکنگ لاٹ کی طرف چل پڑا تاکہ اس کی گاڑی واپس کرسکے۔ راستے میں اس نے سردار سے سوال کیا کہ: "ہم نے آپ کے جانے کے بعد آپ کا سارا بنک ریکارڈ چیک کیا تھا، آپ کی لاکھوں کروڑوں ڈالرز کی ٹرانزیکشنز سے تو پتا چلتا ہے کہ آپ کو اس پانچ ہزار ڈالر کے قرض کی قطعی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی لیکن پھر بھی میں اپنی زاتی معلومات کے لیئے آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 'آپ نے ایسا کیوں کیا'؟"
سردار صاحب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "اس اتنے بڑے نیو یارک شہر میں مجھے کوئی ایسی جگہ بتادو جہاں 15.41 ڈالر لے کر کوئی میری اتنی مہنگی کار کی دو ہفتوں کے لیئے حفاظت کر سکتا ہو"؟

وٹس ایپ کاپی
 
آخری تدوین:
Top