حقیقت + معذرت

فہیم

لائبریرین
آپ لوگ سوچ رہے ہونگے کہ یہ کیا حقیقت ہے اور کس چیز کی معذرت کی

جارہی ہے۔
تو اس کا جواب ہے کہ یہ معذرت دراصل میرے اس پوسٹ کے لیے ہے جو میں

نے بذریعہ قیصرانی صاحب "حقیقی کی کراچی میں واپسی والے تھریڈ میں"

کروائی۔
میں نے ایک تجربہ کیا تھا۔ جو میرے حساب سے باکل کامیاب رہا۔
اس پوسٹ میں میں نے کچھ بہت عجیب سے الفاظ استعمال کیے۔جو کہ

مجھے نہیں کرنے چاہیے تھے۔
جیساکہ یہی کہ باہر والوں کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنی فضول عقل کے

گھوڑے دوڑائیں وغیرہ وغیرہ۔

میرا یہ سب لکھنے کا مقصد کسی کو ڈس ہارٹ کرنا نہیں تھا۔
جیسے کہ نبیل صاحب اور دوسرے احباب وغیرہ۔

بلکہ اس مثال پر عمل کرنا تھا کہ سیاست ایک حمام ہے جہاں سب کے سب

ننگے ہیں۔
اب یہ ننگا پن نہیں تو اور کیا ہے کہ میں نے اٹھا کر وہ سب لکھا جو میرے مزاج

اور طبیعت کے بالکل خلاف ہے:(

اور مجھے معلوم ہے کہ اس پوسٹ کے جملے کافی لوگوں کو اچھے نہیں لگے

ہونگے اچھے لگنے بھی ہیں چاہییں۔
تو ان تمام حضرات سے میں معذرت خواں ہوں سب سے خاص طور پر نبیل

صاحب سے کیونکہ میں دل سے ان کی عزت کرتا ہوں اور کبھی یہ نہیں چاہوں

گا کہ میری وجہ سے ان کو کوئی تکلیف پہنچے۔
میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا تھا کہ سیاست پر بحث سے ہم کچھ حاصل

وصول تو نہیں کرسکتے لیکن دل ضرور برے کرسکتے ہیں۔
اور اس تھریڈ میں جس طرح کی بحث جاری ہے وہ آگے چل کے دل برے ہونے

کا سبب بن سکتی ہے۔

یقین کریں حقیقت میں بھی سیاست یہی ہے کہ کوئی کسی کا نہیں جیسا

میری پوسٹ سے یہ تاثر ہوا ہوگا کہ جیسے مجھے ان لوگوں سے بڑی نفرت

ہے جو ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔ جبکہ ایسا کچھ نہیں۔
لیکن سیاست میں ایسا ہی ہے۔

تو میں امید کرتا ہوں کہ میری پوسٹ کا اصل مقصد آپ جان گئے ہونگے۔
اور میرے متعلق کسی قسم کی غلط رائے قائم نہیں کریں گے۔


باقی آخر میں یہ کہوں گا کہ پاکستان آپ سب کا بھی اتنا ہی ہے جتنا میرا:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم، آپ کی پوسٹ سے نفرت کا ہرگز اظہار نہیں ہو رہا۔
آپ نے قدرے بیزاری کا اظہار ضرور کیا ہے کہ کراچی کے حالات کو فرسٹ ہینڈ جانے بغیر اس کے بارے میں رائے دی جا رہی ہے، جو کہ اتنی بے جا بھی نہیں ہے۔
آپ کی کچھ باتوں سے میں جزوی طور پر اتفاق بھی کرتا ہوں جیسے کہ عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا رہتا ہے اور یہ کہ پہلے سے زیادہ لوگ گاڑی خریدنے کی استطاعت رکھنے لگے ہیں۔ لیکن اس دھاگے کا اصل موضوع ایم کیو ایم حقیقی ہے۔ اس میں غیر ضروری باتوں کا ذکر کرکے اسے الجھا دیا گیا ہے۔

آپ سیاست کے زمرے میں ضرور پوسٹ کیا کریں۔ سیاست کے زمرے میں پوسٹ کرنے کا مطلب ضروری نہیں ہے کہ اس سے لڑائی ہی شروع کی جائے۔ اگرچہ اس کا امکان ضرور رہتا ہے۔ لیکن اس سے قطع نظر سیاست کا زمرہ رائے عامہ جاننے اور اس کے اظہار کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ اخلاق کے دائرے میں رہ کر ہر ایک اس میں پوسٹ کر سکتا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
فہیم بھائی سیاست اور دیگر کئی ٹاپکس پر زبانی لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں اور یہ کوئی نہیں بات نہیں۔۔۔لیکن آخر میں سب ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں۔ میرے خیال میں ایسی بحثیں ہم جیسے لاعلموں کیلیے مفید ہیں۔ اور میں نے تو نوٹ کیا ہے کہ اب میں زیادہ برادشت کرنے کے قابل ہوں۔ :cool:
 
میرا بھی ذاتی خیال یہی ہے کہ سیاست پر گفتگو ضرور ہونی چاہیے کیونکہ اس سے ہی عوامی رائے کا پتہ چلتا ہے البتہ تحمل اور برداشت کی ضرورت زیادہ ے اور اپنے موقف کو دلائل اور اعدا و شمار کے ساتھ پیش کیا جائے تو وہ احسن عمل نہ کہ طعن و تشنیع کے ساتھ
 

ساجد

محفلین
میں ذاتی طور پر نبیل ، ساجداقبال اور محب علوی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ سیاست پر بحث ہونی چاہئیے۔ برداشت کا عنصر آہستہ آہستہ مضبوط ہوتا جائے گا۔
 
Top