حقیقت۔۔۔ لیکن ذرا ہٹ کے

نیرنگ خیال

لائبریرین
بچپن میں بہن بھائی دن میں دس دفعہ لڑیں پھر اگلے دن بات کر لیتے ہیں ۔۔ بڑے ہو کر ایک بار لڑیں تو سال بھر بات نہیں کرتے ۔۔
یہ بات سب کے لیے درست ہے۔۔۔ چاہے بہن بھائی ہوں یا نہ ہوں۔۔۔ ۔ اسی لیے کہتے ہیں کہ اگر لڑو تو بچوں کی طرح لڑو۔۔۔
 
باباجی

محفلین
یہ بات سب کے لیے درست ہے۔۔۔ چاہے بہن بھائی ہوں یا نہ ہوں۔۔۔ ۔ اسی لیے کہتے ہیں کہ اگر لڑو تو بچوں کی طرح لڑو۔۔۔
جب آپ کسی سے لڑائی نا کرو
لیکن سب آپ سے لڑائی کرکے دور ہوجائیں تو اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟؟؟
 
تجمل حسین

محفلین
اسلیئے بہتر یے کہ محبوبہ کی شادی ہونے کے بعد اس سے کبھی رابطہ نہ کیا جائے... اس میں اس کی اور آپ کی دونوں کی بہتری ہے...
دوسری بات سے یہ نتیجہ سامنے آتا ہے کہ آپ کے پاسورڈز آپ کے رازدار دوست ہی ہیک کرتے ہیں اکثر :p

بہتر ہے کہ اپنی گرل فرینڈ سے ہی شادی کی جائے ورنہ کسی اور کی گرل فرینڈ سے کرنی پڑ جائے گی ۔۔ :p
اسی لیے شادی کے بعد بیوی کو ہی گرل فرینڈ اور محبوبہ بنانا چاہیئے تاکہ محبت لازوال ہوسکے اور کوئی روک بھی نہ سکے۔ :)
وہ لڑکے جن کی نکاح کے وقت ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں کہ مولوی چھے کلمے نہ سن لے۔ فیس بک پر دینی تعلیمات دیتے نظر آتے ہیں۔
اسی لیے آج کل نکاح خواں صاحبان بھی کلمے سننے کے بجائے پڑھا دیتے ہیں۔ کیونکہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی آنے تو ہیں نہیں لہٰذا شادی والے دن دولہا کو شرمندہ کرنے کے بجائے خود ہی پڑھادیں۔ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
جب آپ کسی سے لڑائی نا کرو
لیکن سب آپ سے لڑائی کرکے دور ہوجائیں تو اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟؟؟
اس کا مطلب ہے آپ کا جو ورژن اویلیبل ہے دنیا اسے نہیں سمجھتی اس لئے سسٹم اپڈیٹ کی ضرورت ہے :) مگر اس صورت میں اگر دنیا آپ کا مسئلہ ہے ( ویسے آپ کو نہ سمجھنا دوسروں کا مسئلہ ہے آپ کیوں پریشان ہوتے ہیں دوسروں کے مسائل سے ؟ دوسروں کو ہی سلجھانے دیں یہ مسئلہ )
 
ویسے میرا جو اپڈیٹڈ ورژن ہے وہ یہی ہے
کے isolation بہتر ہے
لڑنے والوں نے آسانی کردی میرے لیئے
ٹینشن فری ہوگیا
:D
 
سارہ خان

محفلین
ویسے میرا جو اپڈیٹڈ ورژن ہے وہ یہی ہے
کے isolation بہتر ہے
لڑنے والوں نے آسانی کردی میرے لیئے
ٹینشن فری ہوگیا
:D
بزمِ احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
مطمئن دل ہے بہت ، جب سے الگ بیٹھا ہوں
عمرکرتا ہوں بسر گوشہ ء تنہائی میں
جب سے وہ روٹھ گئے ، تب سے الگ بیٹھا ہوں
میرا انداز نصیر اہلِ جہاں سے ہے جدا
سب میں شامل ہوں ، مگر سب سے الگ بیٹھا ہوں
نصیرالدین نصیر
 
باباجی

محفلین
بزمِ احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
دل ہے بہت ، جب سے الگ بیٹھا ہوں

عمرکرتا ہوں بسر گوشہ ء تنہائی میں
جب سے وہ روٹھ گئے ، تب سے الگ بیٹھا ہوں

میرا انداز نصیر اہلِ جہاں سے ہے جدا
سب میں شامل ہوں ، مگر سب سے الگ بیٹھا ہوں
نصیرالدین نصیر
اس کے جواب میں فراز کا ایک قطعہ ہے

مرنے کی گھڑی آئے تو میں زیست کا طالب
جینے کا تقاضا ہو تو مرجاتا ہوں اکثر
رہتا ہوں بھری دنیا میں اکیلا فراز
لے مرا نام کوئی تو ڈر جاتا ہوں اکثر​
 
سارہ خان

محفلین
اس کے جواب میں فراز کا ایک قطعہ ہے

مرنے کی گھڑی آئے تو میں زیست کا طالب
جینے کا تقاضا ہو تو مرجاتا ہوں اکثر
رہتا ہوں بھری دنیا میں اکیلا فراز
لے مرا نام کوئی تو ڈر جاتا ہوں اکثر​
یہ واصف علی واصف کی غزل کے دو اشعار ہیں ۔۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
ویسے میرا جو اپڈیٹڈ ورژن ہے وہ یہی ہے
کے isolation بہتر ہے
لڑنے والوں نے آسانی کردی میرے لیئے
ٹینشن فری ہوگیا
:D
یہ سافٹ وئیر اپڈیٹ آئسولیشن میں تو صرف بیٹری ہی ڈرین کرتا ہے :)
اپنے ہونے کی وضاحت کسی کو نہ دیں جو سمجھنے سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ آپ کی وضاحت کو بھی نہیں سمجھ پائیں گے ۔
خوش رہیے خود سے اور خود کو جان کر
کروڑوں لوگ خود کو نہیں جانتے :)
 
اسٹینڈ بائی موڈ پہ
بیٹری کافی دن چل جاتی ہے
اور کروڑوں کی بات کیا کرتی ہیں
یہاں نا ہونے کے برابر ایک ہی سمجھ نہیں آرہا
نا جان پارہا ہوں
لیکن آپ کی بات قابل عمل ہے
خود سے خوش رہنا چاہیئے
 
سارہ خان

محفلین
یہ سافٹ وئیر اپڈیٹ آئسولیشن میں تو صرف بیٹری ہی ڈرین کرتا ہے :)
اپنے ہونے کی وضاحت کسی کو نہ دیں جو سمجھنے سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ آپ کی وضاحت کو بھی نہیں سمجھ پائیں گے ۔
خوش رہیے خود سے اور خود کو جان کر
کروڑوں لوگ خود کو نہیں جانتے :)
بہت اچھا فارمولا ہے یہ ظالم دنیا میں جینے کے لیے ۔۔۔
 
Top