حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

فاتح

لائبریرین
شیشے کے کش بھی ایک ہی مرتبہ لگائے تھے اور وہ بھی دبئی ڈیزرٹ سفاری میں لبنانی حسینہ کا رقصِ شکم (belly dance) دیکھتے ہوئے۔
 
فاتح

لائبریرین
ہاں جی زیادہ شیشہ پئیں گے تو Marlboro کا کیا ہوگا فاتح بھائی :)
ہاں جن دنوں شیشے کے کش لگائے تھے ان دنوں مارلبرو ہی چل رہی تھی اور شیشے کے ذائقے پر میرا رد عمل یہ تھا کہ "آخ تھو! یہ کیا سٹرابری جوس کی بھاپ لے لی میں نے"
 
محمد وارث

لائبریرین
نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
آپ نے بھی حقہ کا دوہرا لطف اٹھایا

جی اس مختصر ترین ملاقات کا نشہ ابھی تک میرے سر میں بھی ہے گو آٹھ برس ہونے کو آئے۔ ویسے اس ملاقات میں حقہ نہیں بلکہ سگریٹ ہی پیے گئے تھے :)
 
فاتح

لائبریرین
نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
آپ نے بھی حقہ کا دوہرا لطف اٹھایا
برادرم وارث سے اس خوبصورت ملاقات کو حقے کے ذائقے اور تجربے سے تو نہیں ملا سکتا۔
یہ ضرور ہے کہ اس ملاقات کے دوران ہم دونوں کے ہاتھوں سے ایک منٹ کو بھی سگریٹیں جدا نہیں ہوئی تھیں۔
 
فاتح

لائبریرین
جی اس مختصر ترین ملاقات کا نشہ ابھی تک میرے سر میں بھی ہے گو آٹھ برس ہونے کو آئے۔ ویسے اس ملاقات میں حقہ نہیں بلکہ سگریٹ ہی پیے گئے تھے :)
اس ملاقات کے حوالے سے نشے کے احساس کے ساتھ جو دوسرا احساس آج تک ذہن میں ہے وہ ہے تشنگی کہ اتنی مختصر ملاقات۔۔۔ ایک عزیز کی ناگہانی وفات کے باعث فوراً ہی واپس جانا پڑ گیا تھا۔
اگلی مرتبہ سب احباب سے درخواست کر کے آؤں گا کہ اگر کسی نے انتقال فرمانا ہو تو ایک دن انتظار کر لے۔ ;)
 
برادرم وارث سے اس خوبصورت ملاقات کو حقے کے ذائقے اور تجربے سے تو نہیں ملا سکتا۔
یہ ضرور ہے کہ اس ملاقات کے دوران ہم دونوں کے ہاتھوں سے ایک منٹ کو بھی سگریٹیں جدا نہیں ہوئی تھیں۔
اور ملاقات جسے کمرے میں کی گئی تھی وہاں سے دھواں تو اینٹوں کے بھٹے کی چمنی کی طرح نکل رہا ہو گا
 
محمد وارث

لائبریرین
اس ملاقات کے حوالے سے نشے کے احساس کے ساتھ جو دوسرا احساس آج تک ذہن میں ہے وہ ہے تشنگی کہ اتنی مختصر ملاقات۔۔۔ ایک عزیز کی ناگہانی وفات کے باعث فوراً ہی واپس جانا پڑ گیا تھا۔
اگلی مرتبہ سب احباب سے درخواست کر کے آؤں گا کہ اگر کسی نے انتقال فرمانا ہو تو ایک دن انتظار کر لے۔ ;)

ہماری ملاقات تو اُس دن کی ایک یادگارہے ہی، لیکن ایک ایک اور بھی یاد وابستہ ہے، آپ کے کسی عزیز کی وفات ہوئی تھی اور میں نے اُسی دن اپنا استغفیٰ بھیجا تھا فیکٹری :)
 
فاتح

لائبریرین
کمراہے بھی بالکل چھوٹا سا، میرا حجرہ۔ اُس میں ہر وقت دھواں ہی ہوتاہے :)
یہ بھی بتا دیں کہ اسے تنگ یا چھوٹا کس نے بنایا ہے۔۔۔۔ وہ ڈرائنگ روم سے بڑھ کر لائبریری تھی اور کتابوں کے انبار کے بعد وہ مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے واقعی چھوٹا رہ گیا تھا۔ :laughing:
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی بتا دیں کہ اسے تنگ یا چھوٹا کس نے بنایا ہے۔۔۔۔ وہ ڈرائنگ روم سے بڑھ کر لائبریری تھی اور کتابوں کے انبار کے بعد وہ مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے واقعی چھوٹا رہ گیا تھا۔ :laughing:

فاتح صاحب، اُس کمرے میں سالہا سال سے کوئی مہمان تشریف نہیں لایا، اور میرے لیے وہ بالکل کافی ہے :)
 
کمراہے بھی بالکل چھوٹا سا، میرا حجرہ۔ اُس میں ہر وقت دھواں ہی ہوتاہے :)
اللہ خیر میں کمرے کی حالت کا اندازہ لگا سکتی ہوں دیواریں کالی ہو گئی ہونی ہیں دھواں کی وجہ سے کرسیوں اور فرنیچر پھر جا بجا راکھ بکھری ہونی ہے دروازے کو ہاتھ لگاؤ تو ہاتھ کالا ہو جانا ہے
ایسا ہی کچھ پر ہیبت ماحول ہونا ہے:bulgy-eyes:
 
Top