حضرت ناصح گر آئیں، دیدہ و دل فرش راہ

عظیم

محفلین
اردو شاعری ( یا شاید فارسی میں بھی ) میں حضرت ناصح کی خوب درگت بنائی جاتی رہی ہے، اس کے نتیجہ میں ہو سکتا ہے کہ کچھ صاحبان نے نصیحت کرنا ہی چھوڑ دیا ہو! مگر یہ محض ایک مذاق کی حد تک ہے، یہاں تو نعوذ باللہ خدا کے نافرمان بیٹھے ہیں تو بندوں کا فرمانبردار ایسا کہیں پیدا ہونا ناممکن تو نہیں مگر مشکل ضرور ہے!

خیر۔۔۔

میرا مقصد یہاں کوئی سنجیدہ بحث چھیڑنا نہیں بلکہ ہنسی مذاق اور کھیل کود ہے، تو آئیں اس نئے سلسلے میں ہر ایک مراسلے میں ایک نصیحت کریں! یعنی چھوٹے سے چھوٹا جواب اور چھوٹی سے چھوٹی بات بھی نصیحت سے خالی نہ ہو!
نہ تو بڑے کا لحاظ ( اس کھیل کی حد تک ) کیا جائے اور نہ ہی چھوٹے کا۔ بس نصیحت سے کام رکھنا ہے، ہاں، یہ آپ پر ہے کہ آپ کیسی نصیحت کرنا چاہتے ہیں، یعنی ضروری نہیں کہ وہ مذاق میں ہی ہو۔ اگر آپ سنجیدگی سے بھی کسی کو نصیحت کرنا چاہتے ہیں تو اس شخص کو بہلا پھسلا کر اس لڑی میں لائیں اور اپنا کام کر جائیں!!!

جس شخص کا مراسلہ نصیحت سے خالی رہا وہ شکست خوردہ ( آسان لفظوں میں جسے ہارا ہوا کہا جاتا ہے) تسلیم کیا جائے گا ۔ اور اس نہایت ستم رسیدہ شخص کے لیے یہ سزا رکھی جا رہی ہے کہ وہ شخص یہیں اسی لڑی میں ایک مراسلہ لکھے جس کی عبارت "میری توبہ میری توبہ میری توبہ، توبہ" ہو۔

یعنی محض توبہ کے مراسلہ کےعلاوہ کسی بھی شخص کو خواہ وہ ادارہ کا ہو یا غیرادارہ ( غیر ادارہ؟) کا، اجازت نہیں ہے کہ کوئی مراسلہ بغیر نصیحت کے کرے!

تو پڑھیے بسم اللہ!
 
عظیم

محفلین
گُلِ یاسمیں ہمیشہ کھیل کود میں لگی رہتی ہیں کبھی کچن میں جا کر ثمرین کا ہاتھ ہی بٹا دیا کریں کہ سیما علی آپ کو یہ بار بار تو کہنے والی نہیں۔ مریم افتخار بھی اگر اب اپنے شہر جائیں تو وہاں کی خاموشی کا جائزہ بھی لیں اور محسوس کریں کہ کیسی پرسکون فضا ہے ان علاقوں کی! اے خان تو مجھے بہت متاثر پہلے ہی کر چکے ہیں مگر پھر بھی اگر وہ اس نحوست سے بچ جائیں جس کا انہیں کہا گیا ہے تو کیا ہی خوب ہو!
سید عاطف علی صاحب کے گھوڑے ماشاء اللہ اتنے تیز رفتار ہیں کہ ہمارے کھچر ان کے سامنے کچھ بھی نہیں مگر انہیں اس لڑی کے توسط سے یہ تو کہا ہی جا سکتا ہے کہ بھائی ذرا آہستہ!
یاز کو رات ٹھوکر نیاز بیگ کی یاد میں یاد تو کر لیا تھا مگر یہ پریشانی بنی رہی کہ کہیں برا نہ مان گئے ہوں! بہر حال انہیں بھی یہ نصیحت کی جاتی ہے کہ ہنسی مذاق کو کبھی بھی سنجیدہ نہیں لینا
اب آتے ہیں وجی کے السلام علیکم کی جانب کہ جناب ایک ہی لڑی میں السلام علیکم کہہ کر آگے بڑھ جایا کریں کہ ایسے تو بس سلام دعا ہی ہوتی رہا کرے گی ان لڑیوں میں!
 
عظیم

محفلین
عظیم!
دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت۔ ہر وقت کھیل کود تو اچھی بات نہیں۔ کچھ کام بھی کیا کریں۔:)
ماشاء اللہ کیا خوب نصیحت کی ہے، میں اپنے پلو سے تو نہیں باندھ سکتا کہ میرا پلو ہے ہی نہیں! البتہ ذہن نشین کر لیتا ہوں اور کل ان شاء اللہ کام پر چلا جاؤں گا، آپ بھی اپنا خیال رکھا کریں!
 
عظیم بھائی، آپ کی لڑی کو آگے بڑھانے کے لیے ہم بھی کچھ نصیحتیں کر ہی لیتے ہیں۔ رسمِ دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے۔ لیکن ایک بات سچ کہوں؟ ہر انسان کا اپنی خوبیوں خامیوں کے ساتھ جو فلیور ہوتا ہے، ہمیں وہ اپنی خام حالت میں ہی بہت خوب صورت لگتا ہے۔ اس لیے ہم بس مذاق مذاق میں نصیحت کریں گے اور ٹیگ شدہ حضرات یہ یقین دہانی کرائیں کہ اس پر بالکل عمل نہیں کرنا 😆:

عظیم بھائی آپ حروف تہجی والی لڑیوں میں اب دوبارہ مجھے ہر اتوار نظر آئیں اور باقی کے چھے دن آپ کی جانب سے نئی نئی لڑیاں کھلنی چاہئیں اور ہر لڑی میں عظیم بھائی کا تبصرہ ہونا چاہیے۔ اور پا جی! کدی ہس وی لیا کرو۔ (دل ہی دل میں نہیں پائین، کھلم کھلا!)

گُلِ یاسمیں محفلی کزن جب ہم محفل پہ نہیں آتے تبھی اپنے قلم کے جوہر نہ دکھانے بیٹھ جایا کرو بلکہ خواص و عوام کے لیے یہ سبیل اب جاری کر ہی دو۔ بہت سکوپ ہے! اپنے سارے ٹیلنٹس نکال باہر کرو لڑکی اور تنقید کے ڈر سے کبھی کسی کام میں ہاتھ ڈالنا نہ چھوڑنا۔

سیما علی آپا جی آپ بھی لکھتی رہا کریں اور نئی لڑیاں بناتی رہا کریں۔ ایکسپریس یوئیر سیلف دا موسٹ۔ جینے کے ہیں چار دن، باقی ہیں بے کار دن وغیرہ وغیرہ۔

صابرہ امین فلو اب آپ ایک ایسی تحریر لکھیں جس میں ہم بہنیں اپنے خاوندوں کی عظمت کے جھنڈے بھی گاڑ سکیں۔ ایک حقیقت کے قریب تر تحریر پہ نِما نِما ہنس تو لئے ہیں لیکن تصویر کے دوسرے رخ بھی ہیں۔ (اور یہ میں نے آپ کے ہی ایک تبصرے سے سمجھا ہے)۔

جاسمن بجو، تسی سنجیدہ ہوتے جا رئے او۔ ابھی سے ساس بننے کی پریکٹس کم کریں اور شغل لگانے بھی ہمارے ساتھ اکٹھے ہو جایا کریں۔ ایسے نہیں ہوتا نا بس سفر کے سفر الوداعی لڑیاں دیکھیں اور ٹُر گئے۔ ہم تو آپ سے الیکشن کا پوچھ پوچھ کے بھی تھک گئے ہیں!

یاز آپ جیسے ہیں اسی کا گریٹر ورژن بنتے رہیں۔ بہترین جا رہے ہیں ماشاء اللہ ہر لحاظ سے۔ اللہ تعالی آپ کے گھرانے پر اپنی رحمت کا سایہ رکھیں ۔ اگر نصیحت سن کے ہی جانا ہے تو، عبداللہ محمد بھائی ہناں دیاں پُٹھیاں جُگتاں اُتّے ہاسا ضبط کریا کرو، نیانے خراب ہو رئے نیں!

اے خان بھائی آپ وہ واحد ہستی ہیں جن کو اصل میں مَیں مفت نصیحتیں کرتی ہی رہتی ہوں۔ پھر سے وہی کہوں گی دل اپنے پاس رکھنا ہے، کسی کو نہیں دینا بالکل بھی۔ سبھی رشتوں میں بیلنس سے یہ دیر پا چلتے ہیں۔ بہت زیادہ عدم توازن وقتی خوشی اور لمبا دکھ ہو سکتا ہے اور بار بار ایسا کرنے کے متحمل تو ہو ہی نہیں سکتے نا ہم۔ ورنہ اپنے دشمن ہوئے!

محمد عبدالرؤوف بھائی اتنے دنوں سے کوئی نصیحت نہیں آئی۔ کیا ہم واقعی ٹھیک جا رہے ہیں یا اب آپ نے ہمیں ڈاہڈی بہن سمجھ لیا ہے!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
@محمد عبدالرؤوف بھائی اتنے دنوں سے کوئی نصیحت نہیں آئی۔ کیا ہم واقعی ٹھیک جا رہے ہیں یا اب آپ نے ہمیں ڈاہڈی بہن سمجھ لیا ہے!!!
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔
کچھ دنوں سے مصروف یعنی تھکا دینے والی مصروفیت ہے۔ آج بھی تقریبا چھ سات سو کلومیٹر کی ڈرائیو کی۔ اور سونے پہ سہاگا ایک گھنٹہ گاڑی ریت وغیرہ میں پھنسا بیٹھا اور ڈیڑھ گھنٹہ دبئی کی ٹریفک میں چیونٹی کی چال چلتا رہا۔۔۔ ابھی آپ کا یہ مراسلہ پڑھا تو بے اختیار قہقہہ بلند ہوا۔
 
تو آ جائیں گُلِ یاسمیں مریم افتخار یاز اے خان کہ میں نے اس لڑی کا پہلا مجرم پکڑ لیا ہے!

نصیحت کہاں ہے محمد عبدالرؤوف ؟ آئیندہ یہ کام ہرگز نہیں کرنا!
 
یاز

محفلین
تو آ جائیں گُلِ یاسمیں مریم افتخار یاز اے خان کہ میں نے اس لڑی کا پہلا مجرم پکڑ لیا ہے!

نصیحت کہاں ہے محمد عبدالرؤوف ؟ آئیندہ یہ کام ہرگز نہیں کرنا!
چنگا پھڑیا جے عظیم صاحب۔
میں تو کہوں گا کہ اشد ضروری ہے کہ ہر پوسٹ میں ناصح بن کر دوسروں کو زور زور سے آوازیں لگا کر سیدھی راہ دکھائی جائے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ امین فلو اب آپ ایک ایسی تحریر لکھیں جس میں ہم بہنیں اپنے خاوندوں کی عظمت کے جھنڈے بھی گاڑ سکیں۔ ایک حقیقت کے قریب تر تحریر پہ نِما نِما ہنس تو لئے ہیں لیکن تصویر کے دوسرے رخ بھی ہیں۔ (اور یہ میں نے آپ کے ہی ایک تبصرے سے سمجھا ہے)۔
بجا فرمایا۔۔ اب محفل کا اختتام ہوا چاہتا ہے سو کیا لکھیں۔ کام کی مصروفیت اپنی جگہہ۔ مگر آپ کی بات کا جواب دینا تو فرض ہے۔ بس یہ ہے کہ کسی بھی رشتے میں محبت، احترام، اور شخصی آزادی مل جانا بہت بڑی نعمت ہے۔ اور نعمت کی بے حد قدر کرنی چاہیئے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تو آ جائیں گُلِ یاسمیں مریم افتخار یاز اے خان کہ میں نے اس لڑی کا پہلا مجرم پکڑ لیا ہے!

نصیحت کہاں ہے محمد عبدالرؤوف ؟ آئیندہ یہ کام ہرگز نہیں کرنا!
دراصل اس میں بھی بین السطور ایک نصیحت ہے کہ کتنے بھی تھکے ہوئے ہوں محفل کا چکر لگایا کریں تاکہ تھکاوٹ ختم کی جا سکے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللہ کیا خوب نصیحت کی ہے، میں اپنے پلو سے تو نہیں باندھ سکتا کہ میرا پلو ہے ہی نہیں! البتہ ذہن نشین کر لیتا ہوں اور کل ان شاء اللہ کام پر چلا جاؤں گا، آپ بھی اپنا خیال رکھا کریں!
پلو تو ہے آپ کے پاس کل ہی دلہن گنگنا رہی تھیں
"پلو لٹکے رے مارو پلو لٹکے
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
قبول کیا۔۔۔ لوگو!میری طرح اپنی غلطی تسلیم کر لیا کرو کہ یہ بڑے لوگوں کی نشانی ہے
تو جو سزا تجویز کی گئی ہے اس کو پورا بھی کریں، اتنے بھی بڑے نہیں ہو آپ اب ایسا بھی مت کہیں! مجھ سے سات سال ہی بڑے ہیں! اتنی انکساری بھی اچھی نہیں
 
سیما علی

لائبریرین
@سیما علی آپا جی آپ بھی لکھتی رہا کریں اور نئی لڑیاں بناتی رہا کریں۔ ایکسپریس یوئیر سیلف دا موسٹ۔ جینے کے ہیں چار دن، باقی ہیں بے کار دن وغیرہ وغیرہ
عظیم ہماری ایک نصیحت ہے اپنے آپ پر ہنسنا سیکھ لیجیے زندگی آسان ہوجائے گی ۔۔۔
کل باورچی خانے میں پاؤں پھسل گیا تھوڑی چوٹ بھی لگی پر ہم ہنس رہے تھے اور میکائیل نوا یو گاٹ ہرٹ رباب آئیں تو بولیں کیا کرتیں ماں !! خیال نہیں کرتیں پر ہونے والی بات تھی اللہ نے بچا لیا ۔۔یہی بہت ہنسنے سے کچھ تکلیف کم ہوجاتی ہے ۔۔۔۔
 
آپا جی، طبیعت کیسی ہے؟ سیرئیس چوٹ تو نہیں آئی ناااااا؟ خیال کیا کریں، ہن او گلاں نئیں رہیاں!
 
@مریم افتخار بھی اگر اب اپنے شہر جائیں تو وہاں کی خاموشی کا جائزہ بھی لیں اور محسوس کریں کہ کیسی پرسکون فضا ہے ان علاقوں کی!
پھیری والے کب فضا کو پرسکون اور خاموش رہنے دیتے ہیں! :grin:
میں اس پہ ایک سیرئیس تبصرہ ذہن میں سوچ رہی تھی کہ "لوئے لیلن توں پتیسہ" نے ذہنی رو میں خلل سا ڈال دیا!
 
Top