اردو شاعری ( یا شاید فارسی میں بھی ) میں حضرت ناصح کی خوب درگت بنائی جاتی رہی ہے، اس کے نتیجہ میں ہو سکتا ہے کہ کچھ صاحبان نے نصیحت کرنا ہی چھوڑ دیا ہو! مگر یہ محض ایک مذاق کی حد تک ہے، یہاں تو نعوذ باللہ خدا کے نافرمان بیٹھے ہیں تو بندوں کا فرمانبردار ایسا کہیں پیدا ہونا ناممکن تو نہیں مگر مشکل ضرور ہے!
خیر۔۔۔
میرا مقصد یہاں کوئی سنجیدہ بحث چھیڑنا نہیں بلکہ ہنسی مذاق اور کھیل کود ہے، تو آئیں اس نئے سلسلے میں ہر ایک مراسلے میں ایک نصیحت کریں! یعنی چھوٹے سے چھوٹا جواب اور چھوٹی سے چھوٹی بات بھی نصیحت سے خالی نہ ہو!
نہ تو بڑے کا لحاظ ( اس کھیل کی حد تک ) کیا جائے اور نہ ہی چھوٹے کا۔ بس نصیحت سے کام رکھنا ہے، ہاں، یہ آپ پر ہے کہ آپ کیسی نصیحت کرنا چاہتے ہیں، یعنی ضروری نہیں کہ وہ مذاق میں ہی ہو۔ اگر آپ سنجیدگی سے بھی کسی کو نصیحت کرنا چاہتے ہیں تو اس شخص کو بہلا پھسلا کر اس لڑی میں لائیں اور اپنا کام کر جائیں!!!
جس شخص کا مراسلہ نصیحت سے خالی رہا وہ شکست خوردہ ( آسان لفظوں میں جسے ہارا ہوا کہا جاتا ہے) تسلیم کیا جائے گا ۔ اور اس نہایت ستم رسیدہ شخص کے لیے یہ سزا رکھی جا رہی ہے کہ وہ شخص یہیں اسی لڑی میں ایک مراسلہ لکھے جس کی عبارت "میری توبہ میری توبہ میری توبہ، توبہ" ہو۔
یعنی محض توبہ کے مراسلہ کےعلاوہ کسی بھی شخص کو خواہ وہ ادارہ کا ہو یا غیرادارہ ( غیر ادارہ؟) کا، اجازت نہیں ہے کہ کوئی مراسلہ بغیر نصیحت کے کرے!
تو پڑھیے بسم اللہ!