نوید ناظم
محفلین
ہم بھلا رمضان میں اس چاٹ کو کھائیں گے کیا
ریٹ پھل کے چاند دِکھتے ہی نہ بڑھ جائیں گے کیا
وہ بھی لینے کو سموسے جا رہے ہیں شوق سے
اب جو قیمت ہے وہاں پر دیکھیے لائیں گے کیا
"بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک"
ہم کہیں گے چاٹ دو اور آپ فرمائیں گے کیا
ہم تو پی جاتے ہیں بیگم کا اشارہ دیکھ کر
ہیں گرفتارِ وفا لسّی سے گھبرائیں گے کیا
ران کی بوٹی پڑی ہے جس میں وہ کیوں دور ہے
میرے بھائی یہ پلیٹ آگے بھی پکڑائیں گے کیا
دال لے آتا ہوں میں بازار سے یہ سوچ کر
اب مٹن مہنگا ہے افطاری میں پھر کھائیں گے کیا