حسن فطرت کلام کرتا ہے

عینی مروت

محفلین
انسان کبھی بدلتے موسموں کی سرگوشیاں سنے تو۔۔
یہ حسن فطرت کے راز عیاں کرتی سنائی دیتی ہیں

رنگ ہائے بہار،ہواے زمستاں،زرد رتوں کی اداسی،اور کہیں غضبناک موسموں کے سلگتے لہجے,غرض جمال فطرت کے کئی دلکش پہلو۔۔۔۔ ہمارے احساسات کے کینوس پر صدرنگ جلوے بکھیر کر رکھ دیتے ہیں

:redheart:

iwodxh.jpg

(فوٹو کریڈٹ:عظیمی کریئیشنز)
 
عینی مروت

محفلین
واہ واہ ۔زبردست،بہت اعلی۔

واعی بہت اعلی، فطرت کے حسن کو بہت عمدگی سے کیپچر کیا ہے۔
بہت شکریہ صاحبان۔۔۔ : )
خدا اگر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو
سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر
اقبال
بےانتہا دلکش شعر شریک کیا ہے اقبال کا۔۔۔
شکریہ وارث بھائی!
 
عینی مروت

محفلین
‏چندا! نخلستان کی چلمن کے پار سے جھانکتی اس نظر میں کیافسوں ہے؟
کہ
پرسکون لہروں کی آغوش میں چھپے موتی۔۔تیری دیدکوکنارےپر آنکلے؟
#حسن_فطرت

140ymc6.jpg
 
لاریب مرزا

محفلین
‏چندا! نخلستان کی چلمن کے پار سے جھانکتی اس نظر میں کیافسوں ہے؟
کہ
پرسکون لہروں کی آغوش میں چھپے موتی۔۔تیری دیدکوکنارےپر آنکلے؟
#حسن_فطرت

140ymc6.jpg
کناروں سے پانی ستاروں بھرا چمکدار کیوں لگ رہا ہے؟؟ :) خوبصورت نظارہ ہے!!
 
لاریب مرزا

محفلین
بالکل۔۔۔۔مجھے یہ جھاگ کی ہلکی سی تہہ لگتی ہے جس میں چاندنی نے روشنی بھر دی
:)
"تیری گلیاں" نغمے میں ہیروئن کی وِش لسٹ میں اسی طرح کے چمکدار پانی کو ہاتھ لگانا بھی شامل ہوتا ہے۔ شاید یہ کرشمہ روز روز اور ہر جگہ پہ نہیں ہوتا ہے۔ :)
 
عینی مروت

محفلین
"تیری گلیاں" نغمے میں ہیروئن کی وِش لسٹ میں اسی طرح کے چمکدار پانی کو ہاتھ لگانا بھی شامل ہوتا ہے۔ شاید یہ کرشمہ روز روز اور ہر جگہ پہ نہیں ہوتا ہے۔ :)
لاریب بہنا۔۔ہماری وش لسٹ پر بھی حسن فطرت کے بہت سےانوکھے جلووں کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھنا شامل ہے ۔۔۔ان مقامات کو۔۔۔۔جنہیں ابھی بہت سی نظروں اور قدموں نے نہیں چھوا :)
 
Top