(حرا کی روشنی) تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
شرف الدین ساحل ناگپور کے بڑے عالم مانے جاتے ہیں۔ انھیں اردو فارسی اور عربی پر نہ صرف عبور ہے بلکہ ڈاکٹریٹ بھی اردو اور فارسی دونوں میں ہیں۔ ان کی یہ کتاب منظوم سیرت النبی ہے۔ اس کا ہر باب ایک الگ نوعیت اور فارم کا ہے۔ ہر باب میں مختلف بحریں استعمال کی گئی ہیں۔ اس کتاب کی موصوف نے اجازت دے دی ہے لائبریری میں فراہم کرنے کی/
ناشر: علیم پبلشنگ ہاؤس، حیدری روڈ، مومن پورہ، ناگپور
سال اشاعت: 1990
 

الف عین

لائبریرین
اس کتاب میں ساحل صاحب نے مقدمے کے طور پر اردو ادب میں نعتیہ شاعری کے موضوع پر ایک مضمون بھی شامل کیا ہے اور سیرت النبی ’حرا کی روشنی‘ کے بعد اپنی کچھ مزید نعتیں بھی شامل کی ہیں۔ لیکن انھیں میں نے شامل نہیں کیا ہے۔ صلی اللہ علیہ وسلم، رضی اللہ تعالیٰ وغیرہ کیریکٹرس کی وجہ سے میں نے اسے نگارش فانٹ میں فارمیٹ کیا ہے )یہ اردو لنک کا نسق روپ ہے پروف ریڈنگ بھی کر لی ہے اور یہ پوسٹ ہونے کے لئے تیّار ہے۔(
 

جیسبادی

محفلین
اعجاز، یہ ناگپور کتنی بڑی جگہ ہے؟ میرا خیال تھا کہ شاید کوئی قصبہ ہو گا۔ آپ کی تحریروں سے تو لگتا ہے کہ کافی علمی لوگوں کی جنم بھومی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ناگپور مہاراشٹرا کی دوسری راج دھانی ہے۔ اور ہندوستان کا آٹھواں بڑا شہر ہے۔ کولکاتا، ممبئی، دہلی، چینّئ، حیدر آباد، بنگلور اور جے پور کے بعد۔ پہلے یہ سی پی کی راجدھانی تھی انگریزوں کے زمانے میں۔ مہاراشٹر کی صوبائی اسمبلی کا ایک سیشن سرما میں یہاں ہی ہوتا ہے۔
 

F@rzana

محفلین
اعجاز صاحب، آپ انڈیا کی جو معلومات فراہم کرتے ہیں میں اسے بہت دلچسپی سے پڑھتی ہوں، شاید کوئی لاشعوری وجہ ہو،
سراغ لگانے کا سوچا تو احساس ہوا کہ میں نے دیو مالائی قصے کہانیاں ، سادھوؤں اور سنتوں کی داستانیں خوب پڑھیں شاید وہی وجہ ہو! :roll:
 

جیسبادی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
ناگپور مہاراشٹرا کی دوسری راج دھانی ہے۔ اور ہندوستان کا آٹھواں بڑا شہر ہے۔ کولکاتا، ممبئی، دہلی، چینّئ، حیدر آباد، بنگلور اور جے پور کے بعد۔ پہلے یہ سی پی کی راجدھانی تھی انگریزوں کے زمانے میں۔ مہاراشٹر کی صوبائی اسمبلی کا ایک سیشن سرما میں یہاں ہی ہوتا ہے۔

یہ "راجدھانی" لکھنے سے مراد کیا کسی راجہ کی حکومت ہونے کی وجہ سے ہے؟ یا صوبائی دارلحکومت کا ہندی مترادف ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
ناگپور مہاراشٹرایہ "راجدھانی" لکھنے سے مراد کیا کسی راجہ کی حکومت ہونے کی وجہ سے ہے؟ یا صوبائی دارلحکومت کا ہندی مترادف ہے؟
آخر الذکر۔ راجدھانی کم از کم یہاں اردو کا بھی عام لفظ بن گیا ہے۔
 

فرید احمد

محفلین
اور اس تنظیم rsss کا صدر دفتر بھی یہیں ہے ۔ اس منفی پہلو کے ذکر پر معافی ۔ محض شہر کی اہمیت اور مرکزیت کے لیے اس کو ذکر کیا گیا ۔
 
Top