حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

سیما علی

لائبریرین
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولؐ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آسمان نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے زیادہ سچے پر سایہ نہیں کیا اور نہ ہی زمین نے ان سے زیادہ سچے کو اٹھایا———
۔(جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1772 ،سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 156)
 

سیما علی

لائبریرین
JDGiJIL.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
أَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْاِسْلَامِ وَعَلٰی کَلِمَۃِ الْاِ خْلَاصِ وَعَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی مِلَّۃِ أَبِیْنَا إِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔
ہم نے صبح کی فطرتِ اسلام پر، کلمۂ توحید پر، ہمارے نبی محمّد (صلّی اللہ علیہ وسلّم ) کے دین پر اور ہمارے باپ ابراہیم کی مِلّت پر جو صرف اللہ اکیلے کی طرف رجوع کرنے والے مسلم تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے۔
یہ دعا پڑھنا سنّت ہے۔
(رواہ احمد والطبرانی وابن السنی و سندہٗ صحیح۔ بلوغ الامانی جزء۱۴ صفحہ۲۳۸)
 

سیما علی

لائبریرین
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے:
‏جب بندہ اپنے گناہ کا اعتراف کر کے توبہ کر لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی توبہ قبول کر (کے اسے معاف کر) دیتے ہیں۔
‏[صحیح بخاری: ٢٦٦١]
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏الله تعالیٰ نے مجھے سختی کرنے والا اور لوگوں کے لئے مشکلات ڈھونڈنے والا بنا کر نہیں بھیجا، بلکہ الله نے مجھے معلم (استاد، تعلیم دینے والا) اور آسانی کرنے والا بنا کر بھیجا ہے.
‏مسلم 3690
‏(مسند احمد 8708؛ السلسلة الصحيحة 2014؛ مشکوٰۃ 3249)
 

جاسمن

لائبریرین
🌼 نبی پاک ﷺ کی تلاوت 🌷🌷🌷🌷

‏رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا
‏ اللّٰه نے کوئی چیز اتنی توجہ سے نہیں سنی جتنی
‏توجہ سے اللّٰه نے نبی کریم ﷺ کا قرآن بہترین آواز کے ساتھ پڑھتے ہوئے سنا ہے
‏{ صحیح البخاری : حدیث نمبر : 5023 }
سبحان اللہ!
ماشاءاللہ!
یہ حدیث میں نے پہلی بار پڑھی ہے۔ اسے پڑھ کے مجھے بہت اچھا محسوس ہوا۔
 

سیما علی

لائبریرین
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
لَا يَزَالُ لِسَانُکَ رَطَبًا مِنْ ذِکْرِ اﷲِ.
’’تیری زبان ذکرِ الٰہی سے ہمیشہ تر رہنی چاہئے۔‘‘
ترمذی، الجامع، أبواب الدعوات، باب ماجاء فی فصل الذکر، 5 : 458، رقم : 3378


 
Top