حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
‏جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
‏ (سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
“اللہ تمہیں‌جونعمتیں‌کھلاتا ہے ان کی وجہ سے اللہ سے محبت کرو اور اللہ کی محبت کی وجہ سے مجھ سے محبت کرواور میری محبت کی وجہ سے میرے اہل بیت سے محبت کرو۔
(سنن ترمذی:3789 وسندحسن،ماھنامہ الحدیث:26)
 

سیما علی

لائبریرین
قالَ ﷺ:
‏"اپنے بھائی کی مدد کرو! خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم"
‏صحابہ نے عرض کیا، یا رسول الله! ہم مظلوم کی تو مدد کرسکتے ہیں، لیکن ظالم کی مدد کیسے کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "ظلم سے اس کا ہاتھ پکڑ لو (یہی اس کی مدد ہے)"
‏بخاری 2444، 2443، 6952
‏(مسلم 6582؛ ترمذی 2255؛ مسند احمد 9122)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
‏’’ عنقریب لوگوں پر دھوکے سے بھر پور سال آئیں گے ۔ ان میں جھوٹے کو سچا سمجھا جائے گا اور سچے کو جھوٹا کہا جائے گا ۔ بد دیانت کو امانت دار سمجھا جائے گا اور دیانت دار کو بد دیانت کہا جائے گا ۔
اور رُوَیْبِضَہ باتیں کریں گے ، کہا گیا : رُوَیْبِضَہ ( کا مطلب ) کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا :’’ حقیر آدمی عوام کے معاملات میں رائے دے گا ۔‘‘
‏2/2
‏{سنن ابن ماجہ:4036}
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
‏”حسن اور حسین اہل جنت کے جوانوں کے سردار ہیں“ ۱؎۔
‏{جامع ترمذی:3768}
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏جس شخص نے اپنے (مسلمان) بھائی کے لئے اس کی پیٹھ پیچھے (غائبانہ میں) دعا کی، تو جو فرشتہ اِس کے ساتھ مقرر ہے وہ کہتا ہے: "آمین، اور تمہیں بھی اسی کے مانند عطا ہو".
‏مسلم 6928
‏(مسلم 6929؛ ابوداؤد 1534؛ ابن ماجہ 2895؛ مسند احمد 5608، 5609؛ مشکوٰۃ 222
 

سیما علی

لائبریرین
XQcCyPd.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
آپ ﷺنے فرمایا: جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، وہ خیر کی بات کہے یا خاموش رہے۔ اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، وہ اپنے پڑوسی کا احترام کرے۔ اور جو آدمی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، وہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔ (صحیح مسلم، ۱۷۳)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏تمام مسلمان (باہم) "ایک انسان" کی طرح ہیں، اگر اس کی آنکھ میں تکلیف ہو تو سارے جسم کو تکلیف ہوتی ہے، اور اگر سر میں تکلیف ہو تو اس کے سارے جسم کو تکلیف ہوتی ہے.
‏مسلم 6589
‏(مسند احمد 9117؛ السلسلة الصحيحة 1117؛ مشکوٰۃ 4954)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں ،نماز قائم کرنا ، زکوٰۃ ادا کرنا ،حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
صحیح بخاری حدیث نمبر 8
 

سیما علی

لائبریرین
اس وقت اپنے بچوں کو گھروں میں روک لیا کریں !

‏رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ (شام کے وقت) اپنے بچوں کو گھروں میں روک لیا کرو، یہاں تک کہ رات کی ابتدائی تاریکی کا وقت گزر جائے کیونکہ اس گھڑی شیطان پھیل چکے ہوتے ہیں۔‘‘
‏ ( سلسلہ احادیث صحیحہ: 905 )
 

سیما علی

لائبریرین
قال النبي ﷺ:

‏إِنَّ مَنْ قَرَأَ سُوْرَةَ الْكَهْفِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَضَاءَ لَهٗ مِنَ النُّوْرِ مَا بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ
‏جو شخص ⁧‫#جمعہ‬⁩ کے دن سورۃ الکہف پڑھتا ہے اس کے لئے دونوں جمعوں کے درمیان ایک نور روشن کر دیا جاتا ہے۔
‏{مستدرک حاکم۔۳۳۹۲}
 
Top