حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمام گناہوں میں اللہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے لیکن ماں باپ کی نافرمانی کو نہیں بخشتا اللہ تعالی اس نافرمان کو زندگی میں ہی موت سے پہلے اس کی سزا دیتا ہے۔
(مشکوت شریف،ص421)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
‏’’ تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے کہ ’’ ہائے زمانے کی نامرادی !‘‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی زمانے ( کا مالک ) ہے ۔‘‘

‏{صحیح مسلم:5865}
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
‏مسلمان جب بھی کسی پریشانی، بیماری، رنج و ملال، تکلیف اور غم میں مبتلا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھ جائے تو اللّٰه تعالیٰ اسے اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے.
‏صحیح بخاری 5642
‏(صحیح بخاری 5641، صحیح مسلم 6568
 

سیما علی

لائبریرین
جس نے سورج کے طلوع اور غروب ہونے سے پہلے نَماز ادا کی یعنی جس نے فجر اور عصر کی نما ز ادا کی وہ ہر گز جہنم میں داخل نہ ہوگا۔
‏(مسلم، ص250،حدیث1436)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ نﷺنے فرمایا!
‏تم میں سے جو شخص برائی دیکھے تواُسے اپنےہاتھ سےبدل دےاگروہ طاقت نہ رکھےتو پھراپنی زبان سے اگروہ(اسکی بھی)استطاعت نہ رکھے توپھراپنے دل سے اور یہ ایمان کاکمزورترین درجہ ہے
‏(مشکوت شریف حدیث۵۱۳۷)
 

سیما علی

لائبریرین
نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
"إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَرْفَعُ الدَّرَجَةَ لِلْعَبْدِ الصَّالِحِ فِي الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنَّى لِي هَذِهِ؟ فَيَقُولُ: بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ!"

بیشک اللہ عز وجل جنت میں نیک انسان کا درجہ بلند کر دیتا ہے. وہ شخص پوچھتا ہے: یارب! یہ کس بات کا بدلہ ہے؟ اللہ تعالی فرماتا ہے: تمہارے بیٹے کی تمہارے لیے بخشش طلب کرنے کا نتیجہ ہے۔

[ مسند أحمد : ١٠٦١٠، إسناده حسن ]
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
مدینہ کے راستوں پر فرشتے ہیں نہ اس میں طاعون آ سکتا ہے نہ دجال۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 2880
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا🔅
‏جس نے ہمارے دین میں از خود کوئی ایسی چیز نکالی جو اس میں نہیں تھی تو وہ رد ہے۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 2697
 

سیما علی

لائبریرین
🔅 فرمانِ رسول ﷺ 🔅
‏وہ آدمی میری امت میں سے نہیں ہے، جو ہمارے بڑوں کی تعظیم نہیں کرتا، چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور ہمارے اہل علم کا حق نہیں پہنچانتا۔

‏مسند احمد ۔ حدیث نمبر 239
 

سیما علی

لائبریرین
فرمانِ رسول ﷺ 🔅
‏لوگوں کے درمیان انصاف کرنا بھی ایک صدقہ ہے۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 2707
 

سیما علی

لائبریرین
🔅رسول الله ﷺ نے فرمایا🔅
‏جو آدمی شام کو یہ دعا تین بار پڑھے گا:
‏أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
‏(میں الله کے کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، اس کی مخلوق کی شرّ سے)
‏تو اس رات کو کوئی زہر اس کو نقصان نہیں دے گا
‏مسند احمد ۔ حدیث نمبر 5493
 

سیما علی

لائبریرین
🔅 نبی کریم ﷺ نے فرمایا 🔅
‏اللّٰه تعالیٰ نے جب مخلوق پیدا کی تو عرش کے اوپر اپنے پاس لکھ دیا کہ میری رحمت میرے غصہ سے بڑھ کر ہے۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 7422
 

سیما علی

لائبریرین
تم پر جہاد فرض کر دیا گیا ہے حالانکہ وہ تمھیں سراسر نا پسند ہے
‏اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو ناپسند کرو اور وہ تمھارے لیے بہتر ہو اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو اور وہ تمھارے لیے بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۝
‏سورۃالبقرة ۔ آیت نمبر 216
 

سیما علی

لائبریرین
نبی کریم ﷺ نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ کیا تم اس پر خوش نہیں ہو کہ:
‏تم میرے لیے ایسے ہو جیسے موسیٰ علیہ السلام کے لیے ہارون علیہ السلام تھے۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 3706
 

سیما علی

لائبریرین
56bQB90.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

‏رحم کرنے والوں پر رحمن رحم فرماتا ہے۔ تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا ۔

‏ (سنن ابی داؤد،۴۹۴۱)
 

سیما علی

لائبریرین
قالَ ﷺ:
‏برتن ڈھانپو، مشکیزوں کو باندھو، دروازے بند رکھو،اور شام کے وقت اپنے بچوں کو اکٹھا کرلو، کیونکہ (اس وقت) جن پھیل جاتے ہیں اور اچک لیتے ہیں. اور سوتے وقت چراغ گل کردیا کرو کیونکہ بسا اوقات چوہیا چراغ کی بتی کھینچ کر لے جاتی ہے اور گھر والوں کو جلا ڈالتی ہے.
‏مشکوٰۃ 4295
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً إِلاَّ أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً
‏الله تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا (شفاء) بھی نازل نہ کی ہو.
‏بخاری 5678
‏(ابن ماجہ 3438، 3439؛ مسند احمد 7622؛ مشکوٰۃ 4514)
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
‏جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے ۔
‏(سنن نسائی ،۷۲۵)
 
Top