حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

سیما علی

لائبریرین
(رواہ الطبرانی باسنادہ حسن)۔

حضرت ابو دالدرداء سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ تعالی کچھ لوگوں کا حشر اس طرح فرمائیں گے کہ ان کے چہروں میں نور چمکتا ہوا ہوگا وہ موتیوں کے ممبروں پر ہوں گے لوگ اُن پر رشک کریں گے۔ وہ انبیاء اور شہداء نہیں ہوں گے۔ کسی نے پوچھا یا رسول اللہ ان کا حال بیان فرمادیں جس سے ہم ان کو پہچان لیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: وہ اللہ کے لئے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے مختلف قبائل اور مختلف جگہوں سے ہوں گے اور اللہ کے ذکر پر اکٹھا ہوگئے ہوں گے۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏یہ قیامت کی علامتوں میں سے ہے کہ ایک آدمی کا دوسرے آدمی کو سلام اس کی معرفت کی بنا پر ہوگا.
‏مسند احمد 8258

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏یہ بھی علاماتِ قیامت میں سے ہے کہ ایک آدمی محض اپنی واقفیت اور تعارف کی وجہ سے دوسرے پر سلام کرے گا.
‏مسند احمد 12858
 

سیما علی

لائبریرین
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا:

‏الله کے رسولﷺ! کیا میں اونٹ کو پہلے باندھ دوں پھر الله پر توکل کروں، یا چھوڑ دوں پھر توکل کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "اسے باندھ دو، پھر توکل کرو."

‏جامع ترمذی 2517
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏"لَيْسَ الْمُؤْمِنُ الَّذِي يَشْبَعُ وَجَارُهُ جَائِعٌ"
‏وہ شخص مومن نہیں ہے جو خود سیر ہو کر کھاتا ہے، جبکہ اس کا پڑوسی (ہمسایہ) فاقوں میں زندگی بسر کر رہا ہے.
‏الادب المفرد للبخاری 112
 

سیما علی

لائبریرین
قالَ ﷺ:
‏لوگو! عمل اتنے ہی کیا کرو جتنی کہ تم میں طاقت ہو، کیونکہ الله (اجر دیتے) نہیں تھکتا مگر تم تھک جاتے ہو.. اور الله کی بارگاہ میں سب سے زیادہ پسند وہ عمل ہے جسے "پابندی سے ہمیشہ" کیا جائے، خواہ وہ کم ہی ہو.
‏بخاری 5861، 43
‏(مسلم 1827؛ ابوداؤد 1368؛ ماجہ 4238؛ نسائی 763)
 

سیما علی

لائبریرین
‏نبی کریم ﷺ نے فرمایا
‏(دین میں) آسانی کرو اور سختی نہ کرو، لوگوں کو خوشخبری سناؤ اور (زیادہ تر ڈرا کر انھیں) متنفر نہ کرو
‏(صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 72)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت انس بن مالک ؓفرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
‏ “ آسانیاں پیدا کرو اور مشکلات پیدا نہ کرو ، لوگوں کو تسلی دو اور نفرت نہ دلاؤ”۔
‏ ( مسلم : ٤٥٢٨ )
 

سیما علی

لائبریرین
sYI0IuI.jpg
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح دعا فرماتے:
‏اے اللہ! میں قبر کے عذاب سے اور دوزخ کے عذاب سے اور زندگی اور موت کی آزمائشوں سے اور کانے دجال کی بلا سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
‏(بخاری،۱۳۷۷)
 

سیما علی

لائبریرین
‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
‏جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔
‏(صحیح بخاری،۵۵)
 

سیما علی

لائبریرین
ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نیکی اور بدی کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
‏“ نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹک پیدا کرے اور لوگوں کا اس پر مطلع ہونا تم پر ناگوار گزرے“ ۔
‏ (جامع ترمذی، ۲۳۸۹)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ (صلي الله عليه و سلم) نے فرمایا کہ * "اگر کوئی مسلسل بخشش طلب کرے, تو اللہ اسے ہر تکلیف ،بے چینی سے آرام دے دیتا ہے، اور وہاں سے اسے فراہم کرے گا جہاں سے اس نے گمان بھی نہ کیا ہو." *
‏_ [ابو داود حدیث نمبر 59] _
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

‏جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
‏ (سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
‏ بیشک دین آسان ہے اور جو شخص دین میں سختی اختیار کرےگا تو دین اس پر غالب آ جائے گا، پس اپنے عمل میں پختگی اختیار کرو۔ اور جہاں تک ممکن ہو میانہ روی برتو اور خوش ہو جاؤ اور صبح اور دوپہر اور شام اور کسی قدر رات میں (عبادت سے) مدد حاصل کرو۔
‏(بخاری،۳۹)
 

سیما علی

لائبریرین
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ أَسْلَمَ وَرُزِقَ کَفَافًا وَقَنَّعَهُ اللَّهُ بِمَا آتَاهُ.
صحیح مسلم 2426
ترجمہ:
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا:ک ہو گیا وہ شخص جس نے (اپنےرب کی) اطاعت کی,اسے بقدرِ ضرورت روزی عطا کی گئی اور اللہ نے اسے جو کچھ دیا اس پر اس (کے دل) کو مطمئن کر دیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
’’حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ بہت زیادہ طاقتور وہ نہیں جو (مقابل کو) بہت زیادہ بچھاڑنے والا ہے ، بہت زیادہ طاقتور صرف وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔‘‘
الله ہمیں اس قوت سے نوازے اور غصے سے بچائے آمین
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نےفرمایا :

‏جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت نازل فرمائے گا ۔
‏(صحیح مسلم، ۹۱۲)
 

سیما علی

لائبریرین
‏(سورج گرہن کی نماز کا بیان)
‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
‏’’سورج اور چاند لوگوں میں سے کسی کے مرنے کی وجہ سے بے نور نہیں ہوتے بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، جب تم انہیں اس حالت میں دیکھو تو کھڑے ہو کر نماز پڑھو‘‘۔
‏(صحیح بخاری حدیث نمبر : 1041)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

‏"مومن کامعاملہ بھی
‏بڑا عجیب ھے ,اس کا ھرمعاملہ اسکے لیےباعث خیرھے اگر اسے خوشی ملتی ھےتوشکرکرتاھے
‏اس میں بھی اسکے لیےخیرھےاور اگر اسےنقصان پہنچتا ھےتوصبرکرتا ھے اس میں بھی اسکے لیےخیرھے ".
‏(صحیح مسلم:2999)
 
Top