حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

فلک شیر

محفلین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کوئی آدمی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اپنے ہمسایہ یا اپنے بھائی کے لیے وہی نہ پسند کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔"


(صحیح مسلم، بَابٌ : ثَلاَثٌ مَنْ كُنَّ فِيْهِ وَجَدَ حَلاَوَةَ الإِيمَانِ)
 
حضرت معاذ بن جبل نے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا اور میرے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کجاوہ کی پچھلی لکڑی کے سوا اور کوئی چیز حائل نہیں تھی اسی حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یامعاذ! میں بولا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حاضر ہوں، آپ کی اطاعت اور فرمابرداری کے لیے تیار ہوں۔ پھر آپ نے تھوڑی دیر تک چلتے رہے۔ اس کے بعد فرمایا یا معاذ! میں بولا، یا رسول اللہ! حاضر ہوں آپ کی اطاعت کے لیے تیار ہوں۔ پھر آپ تھوڑی دیر چلتے رہے اس کے بعد فرمایا، یا معاذ! میں نے عرض کیا حاضر ہوں، یا رسول اللہ! آپ کی اطاعت کے لیے تیار ہوں۔ اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں معلوم ہے اللہ کے اپنے بندوں پر کیا حق ہیں؟ میں نے عرض کیااللہ اور اس کے رسول ہی کو زیادہ علم ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں پرحق یہ ہیں کہ بندے خاص اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں پھر آپ تھوڑی دیر چلتے رہے۔ اس کے بعد فرمایا معاذ! میں نے عرض کیا حاضر ہوں یا رسول اللہ! آپ کی اطاعت کے لیے تیارہوں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں معلوم ہے بندوں کا اللہ پر کیا حق ہے۔ جب کہ وہ یہ کام کر لیں۔ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے۔ فرمایا کہ پھر بندوں کا اللہ پر حق ہے کہ وہ انہیں عذاب نہ کرے۔
الراوي:معاذ بن جبلالمحدث:البخاري - المصدر:صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 5967
 

فلک شیر

محفلین
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:

’’ جو بھی قوم (جماعت) اللہ کے گھروں یعنی مساجد میں سے کسی گھر یعنی مسجد میں جمع ہو کر کتا ب اللہ کی تلاوت کرتی اور باہم اسے پڑھتی پڑھاتی ہے اس پر سکینت نازل ہوتی ہے، اسے اللہ کی رحمت ڈھانپ لیتی ہے ، فرشتے اسے گھیرے میں لے لیتے ہیں اور اللہ تعالی اس کا ذکر ان لوگوں میں کرتا ہے، جو اس کے پاس رہتے ہیں یعنی مقربین ملا ئکہ میں‘‘۔

(سنن ابی داؤد ، 1455)​
 

فلک شیر

محفلین
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

'' میرے صحابہ کو برا بھلانہ کہو ، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،ا گر تم میں سے کوئی احدپہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کرے تو ان کے ایک مد بلکہ آدھے مد کے (اجرکے) برابر بھی نہیں پہنچ سکے گا''

(سنن ترمذی،3861)​
 

فلک شیر

محفلین
ابن مسعودرضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے:
"سب سے افضل اعمال --- وقت پہ نماز ۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔۔والدین سے نیک سلوک ہیں"
(رواہ بخاری و مسلم)
 

فلک شیر

محفلین
ابی قتادہؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے:
۔۔۔۔۔جس نے کسی مجبوری کے بغیر مسلسل تین جمعے چھوڑ دیے، اللہ تعالیٰ اُس کے دل پہ مہر لگا دیتے ہیں ۔۔۔۔۔
صحیح الجامع
 

فلک شیر

محفلین
پیغمبر پاکﷺ جب فجر کی نماز سے فارغ ہوتے، تو اپنی بیویوں کے گھروں میں جاتے، اُنہیں سلام کرتے اور اُن سے بات چیت کرتے ۔۔۔۔۔اور ایسا ہی عصر کی نماز کے بعد فرماتے
اپنے دن کاآغاز اپنے اردگرد کے لوگوں سے محبت اور اچھے کلمات اور خیال رکھنے سے کیجیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سُنت ہے
 

فلک شیر

محفلین
حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

لوگوں نے سابقہ انبیاء علیہم السلام کے کلام میں سے جو حاصل کیا ہے وہ یہ ہے جب تم حیاء نہ کرو تو پھر جو چاہو کرو۔

(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب :4797)
 

فلک شیر

محفلین
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا ۔اے اللہ کے رسول ،مجھے ایسا عمل بتائیں کہ جس کے کرنے سے اللہ تعالیٰ اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں آپ ﷺ نے فرمایا۔دنیا سے محبت نہ کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کریں گے اور لوگوں کے پاس جو مال ہے اس سے بھی محبت نہ کرو لوگ تم سے محبت کریں گے۔

(ترمذی، ابن ماجہ)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کو جب کوئی کام سخت تکلیف وپریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے :
‏"يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ"
‏" اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں-"
‏﴿ جامع ترمذی، ٣٥٢٤ ﴾
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
‏“صدقہ رب کے غصے کو بجھا دیتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے“۔

‏ (جامع ترمذی،۶۶۴)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو مختصر پڑھائے بیشک ان میں بیمار،کمزور اور بوڑھے ہوتے ہیں جب تم میں سے کوئی اکیلے اپنی نماز پڑھے تو جتنا چاہے لمبا کر لے۔
(مسلم ‏1046)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:

‏دنوں میں افضل ترین جمعہ کا دن ہے، اس میں آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا اور فوت کیا گیا، اور اسی میں صور پھونکا جائے گا، اسی میں بے ہوشی ہوگی، لہٰذا تم مجھ پر "کثرت سے درود" بھیجا کرو. کیونکہ تمہارا یہ درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے.

‏مسند احمد 2701
 

سیما علی

لائبریرین
ارشادنبویﷺ
‏تکبر یہ ہےہٹ دھرمی کی بنا پر
‏حق بات کو نہ مانا جائے
‏اور لوگوں کو حقیر سمجھاجائے

‏مسلم #ن91
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:

‏دنیا متاع ہے (وقتی فائدہ بخش سامان، اسباب، دولت، پونجی، سرمایہ، اثاثہ ہے)، اور دنیا کا بہترین متاع "نیک عورت" ہے.

‏صحیح مسلم 3649
‏(ابن ماجہ 1855؛ نسائی 3234؛ مسند احمد 6844؛ مشکوٰۃ المصابيح 3083)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:

‏اگر لوگوں کو "تنہا" سفر کرنے کی ان خرابیوں (برائیوں، نقصانات) کا علم ہو جائے جو مجھے معلوم ہیں، تو کوئی سوار تنہا ایک رات کا بھی سفر نہ کرے..

‏مشکوٰۃ 3893

‏(بخاری 2998؛ ترمذی 1673؛ ابن ماجہ 376
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
رسول كريم ﷺ نے فرمايا:
‏الله تعالى كے ہاں افضل ترين نماز جمعہ كے دن فجر كى باجماعت نماز ہے
‏[صحيح الجامع: ١١١٩ ]
 
Top