حج 1429 -- 2008 (مسجد قباء)

طالوت

محفلین
اور پھر اگر ناسخ منسوخ پر عمل کیا جائے تو دس گنا والی آیت منسوخ ہو گئی اور اب آ گئی سات سو گنا والی آیت ۔۔ اسی طرح جب ہم بخاری کی طرف جائیں تو وہ اس آیت کو بھی منسوخ کر دے گا اور اس کے مقابلے میں سات ہزار گنا یا ستر ہزار گنا کی حدیث لے آئے گا ۔۔ جبکہ ہمارے کچھ علماء کے نزدیک حدیث قران پر حاکم ہے (عملا سبھی کے یہاں ایسا ہی ہے) ۔۔
یہ آیت مال خرچ کرنے والے کے لیے ہے اس میں مروجہ عبادات کا ذکر نہیں ۔۔ اور مثالاََ پیش کی گئی ہے ، اللہ رب العزت اس سے زیادہ بھی صلہ دے سکتے ہیں مگر اس کی وضاحت نہیں کی گئی بلکہ محض مال خرچ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔۔
وسلام
 
الف نظامی

لائبریرین
ہمارے لئے اللہ اور اس کے رسول کے فرامین ہی حجت ہیں۔ اگر اللہ کے رسول نے فضیلت بیان فرمائی ہے تو اسے ماننا چاہیے نہ کہ بے جا و بے محل اعتراضات۔
 
ظفری

لائبریرین
اور پھر اگر ناسخ منسوخ پر عمل کیا جائے تو دس گنا والی آیت منسوخ ہو گئی اور اب آ گئی سات سو گنا والی آیت ۔۔ اسی طرح جب ہم بخاری کی طرف جائیں تو وہ اس آیت کو بھی منسوخ کر دے گا اور اس کے مقابلے میں سات ہزار گنا یا ستر ہزار گنا کی حدیث لے آئے گا ۔۔ جبکہ ہمارے کچھ علماء کے نزدیک حدیث قران پر حاکم ہے (عملا سبھی کے یہاں ایسا ہی ہے) ۔۔
یہ آیت مال خرچ کرنے والے کے لیے ہے اس میں مروجہ عبادات کا ذکر نہیں ۔۔ اور مثالاََ پیش کی گئی ہے ، اللہ رب العزت اس سے زیادہ بھی صلہ دے سکتے ہیں مگر اس کی وضاحت نہیں کی گئی بلکہ محض مال خرچ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔۔
وسلام

بلکل صحیح فرمایا ۔۔۔۔ بات وہیں آجاتی ہے کہ " اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے "
 
سارا

محفلین
اور پھر اگر ناسخ منسوخ پر عمل کیا جائے تو دس گنا والی آیت منسوخ ہو گئی اور اب آ گئی سات سو گنا والی آیت ۔۔ اسی طرح جب ہم بخاری کی طرف جائیں تو وہ اس آیت کو بھی منسوخ کر دے گا اور اس کے مقابلے میں سات ہزار گنا یا ستر ہزار گنا کی حدیث لے آئے گا ۔۔ جبکہ ہمارے کچھ علماء کے نزدیک حدیث قران پر حاکم ہے (عملا سبھی کے یہاں ایسا ہی ہے) ۔۔

وسلام

سبحان اللہ ۔۔کیا امام بخاری کسی بھی آیت کو منسوخ کرنے کا حق رکھتے ہیں؟؟۔۔کیا نبی‌صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی‌آیت کو منسوخ کرنے کا حق رکھتے ہیں؟؟؟ صرف اللہ سبحان و تعالٰی کے پاس یہ حق ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم خود سے کچھ نہیں کہتے لیکن وہ جو ان کی طرف وحی کی جاتی ہے۔۔اور وحی جو حدیثوں کی شکل میں ہے میرا اس پر بھی ایمان ہے۔۔اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں کہنا جزاک اللہ خیرا۔۔
 
Top