حالیہ تبدیلیاں

نبیل

تکنیکی معاون
اس پوسٹ میں میں آپ کوگزشتہ چند روز میں فورم میں کی جانے والی چند اہم تبدیلیوں سے آگاہ کرنا چاہ رہا ہوں۔

فورم پر بہتر ویب پیڈ انٹگریشن

اب کم از کم فورم کے یوزر ایریا میں ایڈٹ ایریاز میں اردو ویب پیڈ کی مکمل سپورٹ‌ شامل ہو گئی ہے۔ اس طرح اب روابط شامل کرنے اور فائل اپلوڈ سیکشن میں اردو ٹائپ کرنا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ آپ کو جیسے جیسے اردو ویب سائٹس کے روابط ملتے جائیں، انہیں یہاں شامل کرتے رہیں۔

انگریزی فورم اور انگریزی BBCode

جیسا کہ آپ سب دیکھ چکے ہوں گے، اب ہم اس بورڈ میں انگریزی زبان میں معلومات کے تبادلے کے لیے بھی فورم شامل کر رہے ہیں۔ اس کا سٹال ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن اسے وقت کے ساتھ ساتھ بہتر بنایا جائے گا۔ ان انگریزی فورمز کے ذریعے ہم اس انٹرنیشنل آڈینس کے بھی بہتر طور پر کمیونیکیٹ کر سکیں گے جو اردو ویب پر ریلیز کیے گئے سوفٹویر کے بارے میں سپورٹ چاہتے ہوں۔

جہاں انگریزی فورم شامل کیے جا رہے ہیں، وہاں اردو فورمز میں بھی انگریزی ٹیکسٹ‌ بہتر طور پر پوسٹ میں شامل کرنے کے لیے ایک بی بی کوڈ شامل کیا گیا ہے۔ اس کے استعمال کا طریقہ ذیل میں ہے۔

کوڈ:
[eng]Text[/eng]
‌‌
 
Top