ابن انشا :::::: حالِ دِل جس نے سُنا، گریہ کِیا :::::: Ibn-e-Insha

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 22, 2016

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    [​IMG]
    غزل
    حالِ دِل جس نے سُنا، گریہ کِیا
    ہم نہ روئے، ہا ں تِرا کہنا کِیا

    یہ تو اِک بے مہر کا مذکوُرہ ہے!
    تم نے جب وعدہ کِیا ، اِیفا کِیا

    پھر ، کسی جانِ وفا کی یاد نے!
    اشکِ بے مقدُور کو دریا کِیا

    تال دو نینوں کے جل تھل ہو گئے
    ابر رسا اِک رات بھر برسا کِیا

    دِل یہ زخموں کی ہَری کھیتی ہُوئی
    کام ساوَن کا کِیا، اچھّا کِیا

    آپ کے الطاف کا چرچا کِیا
    ہاں دلِ بے صبر نے رُسوا کیا

    ابنِ اِنشا
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,454
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    شکریہ جناب۔۔۔ اچھے شاعر کا کلام ارسال کرنے کے لیے۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    نوازش اظہارِ خیال پر جناب !
    :)
     

اس صفحے کی تشہیر