حاطشپت۔۔۔۔ قدیم مصر کی ملکہ

ملائکہ نے 'تاریخ کا مطالعہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 2, 2013

  1. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    میں نے کسی زمانے میں ایک بلاگ بنایا تھا اس میں یہ تحریر لکھی تھی ۔۔۔۔۔​
    حاطشپت قدیم مصر کے اٹھارویں شاہی خاندان کی پانچویں ملکہ ہے۔ مصر کی تمام ملکہ میں سے حاطشپت کو بہترین ملکہ قرار دیا جاتا ہے جس نے ۱۴۷۹ سے ۱۴۵۸ قبل مسیح حکومت کی۔ کچھ مورخوں کا کہنا ہے کہ حاطشپت نے ۲۲ سال حکومت کی جبکہ مورخ منیتھو کے مطابق حاطشپت کا دور حکومت ۲۱ سال اور چھے مہینے قائم رہا۔ حاطشپت کی وفات ۱۴۵۸ قبل مسیح میں بتائی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ انکی موت ہڈی کے کینسر کی وجہ سے ہوئی۔​
    توطمس سوم (حاطشپت، توطمس کی پھوپھی تھیں) کو ملکہ سے مجبوری میں شادی کرنی پڑی۔​
    حاطشپت کے علاوہ بھی کچھ ملکہ مصر پر حکومت کرچکی ہیں جن میں پہلے شاہی خاندان کی ملکہ مرنیتھ ،تیسرے شاہی خاندان کی ملکہ نیمیتھپ،نٹوکرس۔،باروہیں خاندان کی ملکہ سوبیکنیفیرو، احوطپ اول، احمس نیفرتاری اور آخر میں کیلوپترہ ۷(جو کہ قدیم مصر کی آخری فرعون تھی) شامل ہیں۔ ان تمام ملکہ کے دور حکومت کا جائزہ لیا جائے تو حاطشپت کا دور حکومت سب سے سنہرا تھا۔ ملکہ نے شروع میں کچھ جنگیں لڑیں مگر ملکہ کے زیادہ ایام میں امن قائم رہا۔ملکہ نے دوسری سلطنتوں کے ساتھ کاروباری مراسم بڑھائے اور مصر میں دولت کی فراوانی کی اور اسی دولت کی وجہ سے ملکہ بلند و بالا عمارات اور مجسمے بنانے کے قابل ہوئیں جو کہ ہزاروں سال تک مصر کی تہذیب کا حصہ رہا۔​
    حاطشپت کے فرعون ہونے کے شواہد ہمیں سینینمت کے والدین کے مزار سے ملنے والے جار سے ملتے ہیں اور اسی مزار سے ایک اور جار ملا ہے جس میں اسٹامپ(مہر) پر لکھا ہے "خدا کی بیوی حاطشپت"۔​
    ملکہ نے ایک مہم پر "پنٹ" کی سرزمین پر پانچ بحری جہاز جس پر ۲۱۰ لوگ اور ۳۰ مانجھی سوار تھے بھیجے جو کہ واپس مصر آتے ہوئے ۳۱ مر کے درخت مصر لیکر آئے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان درختوں کی جڑوں کو دوران سفر مختلف بالٹیوں میں محفوظ کرکے لیا گیا۔ حاطشپت نے ان درختوں کو اپنے محل" دیر البحری" کے مندر میں لگایا۔ ملکہ نے بیبلوس اور سینائی کے مقام پر بھی مختلف مہمات بھیجیں مگر انکے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔ ملکہ نے نوبیہ،لیونت اور شام میں بھی کامیاب فوجی مہمات سر کیں مگر عمومی طور پر حاطشپت پُر امن فرعون تھی۔​
    فرعون حاطشپت نے اپنے دور حکومت میں سیکڑوں عمارات تعمیر کروائیں۔ حاطشپت نے پکخت کا مندر تعمیر کروایا جو کہ زیر زمین مندر تھا۔ انیسویں شاہی خاندان کے سیتی اول نے اس مندرکو خوبصورت کردیا۔ حاطشپت نے دیر البحری میں بھی ایک مندر تعمیر کروایا جو کہ دریائے نیل کے قریب واقع ہے اور اسے "بادشاہوں کی وادی" کہا جاتا تھا۔​
    عورت کو قدیم مصر میں تمام حقوق شامل تھے اور وہ بھی جائداد خرید سکتی تھیں۔ عورت کا فرعون بننے کا رجحان کم تھا لیکن عورت کو فرعون بننے کا حق ضرور حاصل تھا۔ قدیم مصر میں خاتون بادشاہ کیلئے کوئی خاص لفظ نہیں تھا اسی لئے "فرعون" کا لفظ استعمال کیا جاتا تھا۔​
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    حاطشپت کا انتقال اسکی بادشاہت کے ۲۲ سال میں ہوا اور کہا جاتا ہے کہ حاطشپت ذیابیطس کا شکار ہوئی اور اس کی وفات ہڈیوں کے کینسر سے ہوئی جبکہ ایک نئی ریسرچ کے مطابق حاطشپت کا انتقال ایک زہریلے لوشن لگانے سے ہوا۔ حاطشپت کی وفات کے بعد حاطشپت کے شوہر توطمس سوم بادشاہ بنے اور کہا جاتا ہے کہ اقتدار میں آکر انھوں نے حاطشپت کے آثار مٹانے کی کوشش کی۔​
    کتاب: عہد قدیم (مشرق و مغرب)و قرون وسطی کی تہذیبیں۔​
     
    • زبردست زبردست × 14
    • معلوماتی معلوماتی × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
  3. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    زبردست شئیرنگ ہے ملائکہ آپ نے واقعی مجھے حیران کر دیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
  4. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    شکریہ بہت:) ایک سال پہلے لکھا تھا اب لکھوں تو شاید بہت بہتر لکھوں۔۔۔۔۔

    بھئی ٹھیک ہے فیشن اور فضول باتیں اپنی جگہ لیکن ہماری ایک سائیڈ یہ بھی ہے جو بڑی سنجیدہ ہے اپنی پڑھائی کے معاملے میں:)
     
    • زبردست زبردست × 4
  5. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    خوب ہے بھئی
     
  6. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    تھینک یو:rolleyes::)
     
  7. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    بہت خوب۔ ہو جائے پھر ایک تحریر ؟
     
    • متفق متفق × 1
  8. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    کس بارے میں؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    جو بھی موضوع آپ کو پسند ہو، اگر اسی طرح قدیم مصری تاریخ سے متعلق ہو تو واہ :)
     
    • متفق متفق × 1
  10. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    نہیں ،پاکستان سے ریلیٹڈ، لیکن ٹائم لگے گا کیونکہ میں سورسز کے بارے میں اب بہت محتاط ہوں۔۔۔۔۔۔ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  11. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,335
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    کیوں جی کیا آپ بھی حاطشپت کی طرح زمانۂ قدیم کی ہیں جو کسی زمانے میں کسی بلاگ پر تحریر لکھی تھی؟؟؟
    اتنی معلوماتی تحریر۔ کیا ہی بات ہے آپ کی۔
    اس سلسلے کو دوبارہ شروع کریں۔ زمانۂ قدیم کی مختصر مگر جامع تاریخ کا شاہکار ہے آپ کی تحریر۔۔
    بہت عمدہ۔۔۔:applause:
    ویسے ایک آپس کی بات کیا اس دور میں گدھا گاڑیاں بھی تھیں؟؟؟؟:laugh:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1
  12. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    زبردست ملائکہ :)
    لیکن ایک بات قابل ذکر ہے کہ حاطشپت بھی میک اپ کی بہت شوقین تھی:ROFLMAO:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  13. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    بہت خوب ، یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے تھا ۔ مانو ایک آدھ تحریر اور نہ ہو جائے:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب ملائکہ۔ واقعی میں بہت معلوماتی تحریر ہے۔ آپ اس کام کو جاری رکھیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    یہ شوہر تو بڑا نامراد نکلا نا پھر ؟:sad:
     
    • متفق متفق × 1
  16. محب علوی

    محب علوی مدیر

    مراسلے:
    12,669
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت خوب ملائکہ اور بلاگنگ پھر سے شروع کرنے کا ارادہ ہے کیا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    بہت شکریہ۔۔۔
    ایک سال گزر گیا نا اس لئے کہا کہ کسی زمانے میں۔۔۔۔۔۔۔:p
    اور بالکل گدھا اور گھوڑا گاڑیاں بھی تھیں لیکن اس میں بیٹھنے کے لئے آپکو بادشاہ یا بہت امیر ہونا ضروری ہے۔۔:rolleyes:

    [​IMG]

    [​IMG][​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  18. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    بس جی یہی تو ہم عورتوں کی باتیں ہیں:love:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  19. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    تھینک یو۔۔۔۔ بس ٹائم نہیں ملتا آج کل چھٹیاں ہیں تو تھوڑا ٹائم مل رہا ہے۔۔۔۔ بلاگنگ سے میں بور ہوگئی میرے تاریخ کے بور بلاگ پر کوئی آتا نہیں تھا:LOL::p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • زبردست زبردست × 1
  20. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    لنک دے دیں۔ محفل سے کوئی نہ کوئی چکر لگاتا رہے گا :)
     
    • متفق متفق × 2

اس صفحے کی تشہیر