حاصل انجمن ہے خاموشی --------غزل

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم و رحمت الله و برکاتہ !
اردو محفل میں آج اپنی پرانی غزل پیش کرنے جا رہا ہوں -یہ غزل ان دنوں کی یادگار ہے جب خاموشیوں سے تازہ تازہ واسطہ پڑا تھا-ایک موسیقی کے دلدادہ نے 'ایک فلموں کے شیدائی نے اور ایک ٹی وی کے رسیا نے ان سب خودفراموشی کے ہتھکنڈوں سےتازہ توبہ کر کےایک تلخ حقیقت یعنی موت کا سامنا اور تیّاری کرنے کے لئے خود کو آمادہ کر لیا تھا- انھیں دنوں میں ایک قطعہ بھی کہا تھا کہ :

موسیقی و مے نوشی وہنگامہ و تفریح
اک تلخ حقیقت کو بھلانے کے لئے ہیں
وہ تلخ حقیقت کہ جو کھل جائے گی اک دن
دنیا میں تو ہم آئے ہی جانے کے لئے ہیں


اصل تبدیلی تو یہی ہے کہ انسان خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے ورنہ تو بقول خود :

خدا کے بندے جب تلک نہ اپنے کام بد لیں گے
نہ انقلاب آئیں گے نہ ہی نظام بدلیں گے


خیر یہ انھیں دنوں کی بات ہے کہ خاموشیوں کے فضائل کا مشاہدہ اور تجربہ کیا اور ایک غزل کہہ دی-مختصراً پیش خدمت ہے- آپ سب سے بیلاگ تبصروں کی درخواست ہے-



غزل


انتہائے سخن ہے خاموشی
حاصل انجمن ہے خاموشی



بولنا تو ہے بعد کی ایجاد
انتہائی کہن ہے خاموشی


کس قدر تلخ ہیں لب و لہجے
کتنی شیریں دہن ہے خاموشی


ہم سےملکرتو ان دنوں صاحب !
آپ کا بھی چلن ہے خاموشی


رونق بزم دل لگی سے ہے
شاہؔ ! دل کی لگن ہے خاموشی


 
مدیر کی آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
انتہائے سخن ہے خاموشی
حاصل انجمن ہے خاموشی


بولنا تو ہے بعد کی ایجاد
انتہائی کہن ہے خاموشی

بہت خوب شاہ جی
 

ابن رضا

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ یاسر شاہ صاحب محفل میں خوش آمدید
بہت عمدہ کاوش ہے، سادہ و شستہ، چھوٹی بحر
تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی کرا دیں۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
انتہائے سخن ہے خاموشی
حاصل انجمن ہے خاموشی


بولنا تو ہے بعد کی ایجاد
انتہائی کہن ہے خاموشی

بہت خوب شاہ جی

محترم حوصلہ افزائی پہ آپ کا ممنون ہوں-

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ یاسر شاہ صاحب محفل میں خوش آمدید
بہت عمدہ کاوش ہے، سادہ و شستہ، چھوٹی بحر
تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی کرا دیں۔

جزاکم الله -تعارف کرا دیا -
 

یاسر شاہ

محفلین
انتہائے سخن ہے خاموشی
حاصل انجمن ہے خاموشی


بولنا تو ہے بعد کی ایجاد
انتہائی کہن ہے خاموشی

بہت خوب شاہ جی

محترم حوصلہ افزائی پہ آپ کا ممنون ہوں-

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ یاسر شاہ صاحب محفل میں خوش آمدید
بہت عمدہ کاوش ہے، سادہ و شستہ، چھوٹی بحر
تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی کرا دیں۔

جزاکم الله -تعارف کرا دیا -
 
Top