جے یو ائی کا منشور

زرقا مفتی

محفلین
یہ ہے اپ کا وژن :(۔ بدقستمی سے اپ مزدور کی تن خواہ کم رکھنا چاہتی ہیں؟
اگر امریکی اور یوریپن کمپنیاں اپنی مصنوعات بھارت اور چین جیسے ملکوں میں کرارہی ہیں تو کیا اچھا کررہی ہیں؟ اپ کو علم ہے کہ امریکہ اور یورپ میں مزدور کو کتنی سہولیات دی جاتی ہیں۔ جوکا م وہ چینی اور بھارتی مزدور کرتے ہیں وہ بہت ہی نچلے لیول کا ہوتا ہےاوراسکےباوجود امریکی کمپنیاں بھاری معاوضہ دیتی ہیں۔ مگر کیا اپ پاکستانی مزدوروں کو امریکی اور یورپی کمپنیوں کا ورنکنگ ڈونکی بنانے کا وژن رکھتی ہیں۔ افسوس ہوا یہ سن کر۔ کم ازکم وژن تو اچھا رکھنا چاہیے۔

دیکھیے ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو ملک میں نینو بائیو، ائی ٹی، اور لائف سائنس کی صعنت کو ترقی دینا پڑے گا۔ اپنا وژن یہ رکھنا پڑے گا کہ ان مخصوص فیوچرانڈسٹریز کو اتنا گرو کریں کہ پرافٹ مارجن بے انتہا ہوجائے۔ لامحالہ ملک میں زرمبادلہ کی بڑھوتی ہوگی اور ہم اپنے لور لیول کے کام چین اور بھارتی مزدورں سے کروائیں۔

افسو س کہ پی ٹی ائی کے پڑھےلکھے لوگوں کے وژن انتے محدود ہیں۔ بہن وژن تو بڑا کریں۔ بڑا سوچیں۔پر لاجیکل
لگتا ہے آپ بچپن سے شیخ چلی کو پڑھتے آ رہے ہیں۔ پاکستانی انڈسٹری تو بنگلہ دیش اور مشرقِ وسطی یا ساؤتھ افریقہ میں منتقل ہو چکی ہے یا ہو رہی ہے۔ کیونکہ بجلی کے بغیر کارخانے نہیں چلتے۔ یہاں کوئی غیر ملکی کمپنی کیوں آنے لگی۔
اب اتنا بیوقوف کوئی نہیں کہ شیخ چلی کی کہانیوں پر اعتبار کرے۔
 
جس طرح امیر المومنین ضیاء الحق نے اپنے اسلامی دورِ حکومت میں ملک کا کچرا کیا ہے، وہی نمونہ ہمارے لیے کافی ہے۔ پاکستان اب دینی جماعتوں کی یا مولاناؤں کی حکومت کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔
جناب یہ ضیاء الحق کہا سے ٹپک پڑا؟ بلکہ زبردستی ٹپکارہے ہو..؟ ضیاءالحق نہ تو مذہبی تھا اور نہ علما کا خیرخواہ. اگر اس نے روس خلاف جہاد میں پاکستان کو لاحق خطرات کی خاطر اس وقت کے روس مخالف قوتوں کا ساتھ دیاہے تو آپ کیوں اسے بلاوجہ مذہب سے جوڑ رہے ہیں؟ اور پھر "امیرالمؤمنین" جیسے لفظ کو صرف ظاہری چند مذہبی سوچ کے حامل شخص کے ساتھ نتھی کرکے اس مقدس لفظ کا استہزا کرہے ہیں...؟‎
 
حسان خان

لائبریرین
اگر کوئی شخص کسی دینی جماعت کو ہی ووٹ دینا چاہتا ہے تو جماعتِ اسلامی کو دے دے، کم سے کم وہ جمعیت العلمائے اسلام سے تو ہر طرح سے بہتر ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
بلکہ زبردستی ٹپکارہے ہو..؟ ضیاءالحق نہ تو مذہبی تھا اور نہ علما کا خیرخواہ.

ضیاء الحق کا دور آج بھی اسلامی سیاست کرنے والے حلقوں میں مثالی مانا جاتا ہے۔ اُسے دینی حکومت کا نمونہ نہیں کہوں تو پھر کیا کہوں؟
 
زرقا مفتی

محفلین
دیکھیے ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو ملک میں نینو بائیو، ائی ٹی، اور لائف سائنس کی صعنت کو ترقی دینا پڑے گا۔ اپنا وژن یہ رکھنا پڑے گا کہ ان مخصوص فیوچرانڈسٹریز کو اتنا گرو کریں کہ پرافٹ مارجن بے انتہا ہوجائے۔ لامحالہ ملک میں زرمبادلہ کی بڑھوتی ہوگی اور ہم اپنے لور لیول کے کام چین اور بھارتی مزدورں سے کروائیں۔

افسو س کہ پی ٹی ائی کے پڑھےلکھے لوگوں کے وژن انتے محدود ہیں۔ بہن وژن تو بڑا کریں۔ بڑا سوچیں۔پر لاجیکل

اور یہ سب مولانا کریں گے وہ سو سال بھی حکمران رہ جائیں تو تعلیم کو فروغ نہیں دے سکتے
 
زرقا مفتی

محفلین
بیتے پی ٹی ائی کے لوگ گانے بجانے سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کے پاس نہ وژن ہے نہ صلاحیت۔ ان کے پڑھے لکھے لوگ صرف بیرون ملک لوگوں کے نچلے درجے کے کام کرنا چاہتے ہیں اور ملک کے مزدروں کا امریکہ اور یورپ کے ورکنگ ڈنکی بناناچاہتے ہیں۔ یہ کیا ترقی کریں گے۔

ترقی کرنےکے لیے ازاد ذہن اور بڑا دل رکھنا پڑے گا۔

ترقی کے لیے امن ضروری ہے ۔ پاکستان میں امن کی ایک بری کنجی افغانستان میں ہے۔ یہ کنجی جتنی جے یو ائی استعمال کرسکتی ہے کوئی اور نہیں۔ ان کی حکومت کے پی کے میں ترقی کے لیے مددگار ہوگی۔
ن لیگ کے لوگ صعنتی ترقی کے حامی ہیں۔ نواز جب بھی اتا ہے ایک بنیادی کام کرتا ہے وہ ہے انفراسٹرکچر جو ترقی کی بیک بون ہے۔ کوئی اور یہ کام نہیں کرتا جبکہ وہ 11-11 سال حکومت کرتےرہتے ہیں
مرکز اور پنجاب میں ن لیگ اور کے پی کے میں جے یوائی اور سندھ میں ایم کیوایم کی حکومت بنے تو میرا خیال ہے ترقی کی طرف پہلاقدم ہوگا۔
اب آپ کی ن لیگ کیوں ٹی وی کے ہر چینل پر گانے بجا رہی ہے
شاید اس لئے اُن کی اپنی کوئی سوچ نہیں وہ صرف پی ٹی آئی کی نقالی کرتے ہیں ، مگر نقل کے لئے جو عقل درکار ہوتی ہے وہ جدہ سے لانا بھول گئے۔
نواز شریف اب صنعت کار نہیں ملمع کار بن چکے ہیں صنعت کار ہوتے تو صنعتوں کو تالے نہ لگواتے سڑکوں پر آ جاتے اپنے مزدوروں سمیت
 
لگتا ہے آپ بچپن سے شیخ چلی کو پڑھتے آ رہے ہیں۔ پاکستانی انڈسٹری تو بنگلہ دیش اور مشرقِ وسطی یا ساؤتھ افریقہ میں منتقل ہو چکی ہے یا ہو رہی ہے۔ کیونکہ بجلی کے بغیر کارخانے نہیں چلتے۔ یہاں کوئی غیر ملکی کمپنی کیوں آنے لگی۔
اب اتنا بیوقوف کوئی نہیں کہ شیخ چلی کی کہانیوں پر اعتبار کرے۔

غیر ملکی کمپنی کبھی بھی ملک کو ترقی نہیں دے گا۔
یہ ٹیلی نار کی طرح اپ کا پیسہ لے اڑے گی۔
ترقی اپنے لوگوں سے ائے گی۔ تعلیم عام ہو، وژن بڑا ہو، یہی اگر شیخ چلی کہتے ہیں بڑے پہنچے ہوئے ہیں
 
اب آپ کی ن لیگ کیوں ٹی وی کے ہر چینل پر گانے بجا رہی ہے
شاید اس لئے اُن کی اپنی کوئی سوچ نہیں وہ صرف پی ٹی آئی کی نقالی کرتے ہیں ، مگر نقل کے لئے جو عقل درکار ہوتی ہے وہ جدہ سے لانا بھول گئے۔
نواز شریف اب صنعت کار نہیں ملمع کار بن چکے ہیں صنعت کار ہوتے تو صنعتوں کو تالے نہ لگواتے سڑکوں پر آ جاتے اپنے مزدوروں سمیت

ملک کی تقدیر ملک کے لوگ بدلیں گے۔ اناڑی کھلاڑی نہیں
یہ لوگ اگر اگئے توملک کا بیڑہ غرق ماردیں گے جیسے مشرف نے مارا ہے
 
ضیاء الحق کا دور آج بھی اسلامی سیاست کرنے والے حلقوں میں مثالی مانا جاتا ہے۔ اُسے دینی حکومت کا نمونہ نہیں کہوں تو پھر کیا کہوں؟
یہی پر تو مار کھاجاتے ہیں. یہ بالکل غلط سوچ لوگوں کے ذہن میں بٹھایاگیاہے. اگر بعض مذہبی جماعتیں ضیاءالحق کےدور کو (بقول آپ کے) "مثالی" کہتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اسے اپنا رہبر و رہنما گردانتے ہیں اور نہ اس کی غلط اور برے سوچ اور کاموں کی تائید کرتی ہیں. وہ صرف اس بات پر ان کو (صرف انہیں باتوں کی حد تک) اچھی نظر سےدیکھتے ہیں کہ اس نے اس دور میں روس کےخلاف برسرپیکار مذہبی افراد کو بلا وجہ تنگ نہیں کیا. اور نہ دیگر فراعین کی طرح مدارس اور نصاب پر شب خون نہیں مارا.‏‎
 
آبی ٹوکول

محفلین
ملک کی تقدیر ملک کے لوگ بدلیں گے۔ اناڑی کھلاڑی نہیں
یہ لوگ اگر اگئے توملک کا بیڑہ غرق ماردیں گے جیسے مشرف نے مارا ہے
آپ کہ کھلاڑی جس کھیل کہ کھلاڑی ہیں اس میں تو بلاشبہ بہت خوب کھیلے ہیں آج تک ملک کی تقدیر کہ ساتھ۔ شکر ہے اللہ کا ایسے کھیل میں عمران اناڑی ہے :p
 
حسان خان

لائبریرین
یہی پر تو مار کھاجاتے ہیں. یہ بالکل غلط سوچ لوگوں کے ذہن میں بٹھایاگیاہے. اگر بعض مذہبی جماعتیں ضیاءالحق کےدور کو (بقول آپ کے) "مثالی" کہتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اسے اپنا رہبر و رہنما گردانتے ہیں اور نہ اس کی غلط اور برے سوچ اور کاموں کی تائید کرتی ہیں. وہ صرف اس بات پر ان کو (صرف انہیں باتوں کی حد تک) اچھی نظر سےدیکھتے ہیں کہ اس نے اس دور میں روس کےخلاف برسرپیکار مذہبی افراد کو بلا وجہ تنگ نہیں کیا. اور نہ دیگر فراعین کی طرح مدارس اور نصاب پر شب خون نہیں مارا.‏‎

پھر تو یہ اور زیادہ خطرے کی بات ہے۔ جب جزوی دینی حکومت کا دور اتنا برا رہا، تو پھر مکمل دینی حکومت میں ملک کا کیا حشر ہو گا! :p
 
زرقا مفتی

محفلین
غیر ملکی کمپنی کبھی بھی ملک کو ترقی نہیں دے گا۔
یہ ٹیلی نار کی طرح اپ کا پیسہ لے اڑے گی۔
ترقی اپنے لوگوں سے ائے گی۔ تعلیم عام ہو، وژن بڑا ہو، یہی اگر شیخ چلی کہتے ہیں بڑے پہنچے ہوئے ہیں
آپ پہلے معاشیات کی ابتدائی تعلیم حاصل کر لیں پھر بات کیجیے گا
 
پھر تو یہ اور زیادہ خطرے کی بات ہے۔ جب جزوی دینی حکومت کا دور اتنا برا رہا، تو پھر مکمل دینی حکومت میں ملک کا کیا حشر ہو گا! :p
اصل میں یا تو آپ بحث میں سنجیدہ ہے ہی نہیں اور یا آپ دلیل سے عاری ہوچکےہیں. اس وجہ سے تو ادھر ادھر کی کررہے ہیں. میں نےواضح طورپر لکھاہے کہ وہ نہ تو مذہبی تھا اور نہ اس نے علما و مدارس کی خاطر یہ سب کچھ کیا. بلکہ اس کے کچھ اپنے مفادات، کچھ مجبوریاں ہوئ ہوںگی. جب یہ سب کچھ تھا تو یہ دینی یا جزوی دینی کیسے ہوا؟ براہ کرم اب کی بار اس سمیت پچھلی پوسٹوں کو خوب غور سےپڑھیے پھر جواب کی زحمت کیجیے. شکریہ
 
زرقا مفتی

محفلین
آپ کا ذہن بھی ٹی وی ڈبہ ہے. سی طرح ٹی وی ڈبے مین بند رکھیں.‏‎
I take it as a compliment
مولانا کے مداحین بس ایسی ہی گفتگو کر سکتے ہیں۔
ٹی وی کے ڈبے کے ذریعے تو دُنیا جہان کی معلومات دُنیا بھر تک پہنچتی ہیں۔ علم و خبر کا ایک وسیلہ ہے۔
 
Top