جے یو ائی کا منشور

پوری دنیا مولانا اور مولوی کہتی ہے۔ پہلی بار سن رہا ہوں کہ یہ تمسخرانہ الفاظ ہیں۔ ہم تو اپنے مسجد کے امام کو بھی مولوی صاحب اور مولانا صاحب کہا کرتے تھے۔ فضل الرحمن کو میں مولانا (ہمارے آقا) فضل الرحمن کہہ رہا ہوں، کیا اتنی عزت کافی نہیں؟

میں نے وضاحت کردی ہے کہ کیوں جمعیت علما اسلام کو جمیعت مولووی اسلام نہیں کہنا چاہیے
 
نایاب

لائبریرین
" علماء سو " اکثر ہی اپنی مفاد پرستی اور فساد و انتشار پر مبنی تبلیغ سے " مشہور عام " ہوتے ہیں ۔ " علماء حق " کبھی بھی " فتنہ و فساد " کو بڑھاوا نہیں دیتے ۔۔۔۔ اور ان شاءاللہ یہ " علماء سو " جو خود کو " مولاناؤں " صف میں قرار دیتے فتنہ و فساد کی آگ صرف اپنے مفاد کے لیئے بھڑکاتے ہیں ۔ اک دن یہ اپنے کیئے کا حساب ضرور دیں گے ۔ یہ اور ان کے گماشتے جتنا چاہے شور مچا لیں ۔ لیکن ان کی حقیقت کھل کے رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان شاءاللہ
 
اس میں قادیانیت کہاں سے در آئی؟ دوسرے لوگ بھی تو ج ع ا کے مولویوں پر تنقید کر رہے ہیں۔
لیکن آپ علماء کے خلاف پروپیگینڈا کرنا، انہیں تمسخر کا نشانہ بنانا، اور ان کی ہر جائز بات کا استہزاء قادیانی، شیعہ اور لادین عناصر ہی کرتے ہیں۔
 
" علماء سو " اکثر ہی اپنی مفاد پرستی اور فساد و انتشار پر مبنی تبلیغ سے " مشہور عام " ہوتے ہیں ۔ " علماء حق " کبھی بھی " فتنہ و فساد " کو بڑھاوا نہیں دیتے ۔۔۔ ۔ اور ان شاءاللہ یہ " علماء سو " جو خود کو " مولاناؤں " صف میں قرار دیتے فتنہ و فساد کی آگ صرف اپنے مفاد کے لیئے بھڑکاتے ہیں ۔ اک دن یہ اپنے کیئے کا حساب ضرور دیں گے ۔ یہ اور ان کے گماشتے جتنا چاہے شور مچا لیں ۔ لیکن ان کی حقیقت کھل کے رہے گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ان شاءاللہ

جس طرح اپ اپنے اپ کوا پنے پسندیدہ نام سے بلانا پسند کرتے ہیں۔ بعینی اسی طرح اپ دوسروں کو بھی ان کے پسندیدہ نام سے یاد کریں۔ یہی مناسب ہے
 
حسان خان

لائبریرین
لیکن آپ علماء کے خلاف پروپیگینڈا کرنا، انہیں تمسخر کا نشانہ بنانا، اور ان کی ہر جائز بات کا استہزاء قادیانی، شیعہ اور لادین عناصر ہی کرتے ہیں۔

یہاں کسی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن پر بطور دینی عالم ہونے کے تنقید نہیں کی ہے، جس نے بھی تنقید کی ہے اُن کی زندگی کے سیاسی پہلوؤں پر کی ہے۔ جب دوسرے سیاستدانوں پر کڑی تنقید روا ہے، تو مولانا فضل الرحمٰن کو کوئی استثنیٰ کیوں حاصل ہو؟
 
بھیا جی ، مولوی بھی ایک لفظ ہی ہے اور بہت سارے اللہ کے نیک بندے خود کو مولوی کہلوانا پسند کرتے ہیں۔ ایک سے زیادہ مولوی کے لئے لفظ مولویوں استعمال کیا جائے گا نا!!!۔ ہاں تمسخر اڑانا غلط ہے۔
آپ کی وضاحت یہاں "ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ" والی ہی ہے۔ بات مولوی کے لفظ کی نہیں اس کی تقدیس کے مذاق اڑانے کی ہے۔ ذرا دھیان سے۔
 
جے یو آئی کا جھنڈا بالکل ا نکے حسبِ حال ہے۔ یعنی بلیک اینڈ وائٹ تھنکنگ۔:notlistening::noxxx::chatterbox:
اس طرح کا جھنڈا حیاتِ نبوی سے بھی ثابت ہے۔ اگرچے یہ مخصوص نہیں۔ مگر دو رنگی جھنڈے کا احادیث کی کتب میں کئی جگہ ذکر ہے۔ ڈھنگ سے اور دین کا لحاظ کرتے ہوئے بات کیجیے گا۔ اپنی دینی معلومات کو بھی تازہ رکھیے۔ جنابا۔
 
یہاں کسی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن پر بطور دینی عالم ہونے کے تنقید نہیں کی ہے، جس نے بھی تنقید کی ہے اُن کی زندگی کے سیاسی پہلوؤں پر کی ہے۔ جب دوسرے سیاستدانوں پر کڑی تنقید روا ہے، تو مولانا فضل الرحمٰن کو کوئی استثنیٰ کیوں حاصل ہو؟
بھئی یہ ہٹ دھرمی کب تک جاری رہے گی۔ آپ اور آپ کے دوسرے "ساتھیوں" کی جانب سے "مولوی" جیسے مقدس لفظ کا جوتمسخر کیا جارہا ہے بات اس کی ہورہی ہے۔۔۔۔ بار بار اپنی پرانی بات کو دہرانا اچھا نہیں۔ جب ایک بار سمجھا دیا اس نے تو آپ بھی سمجھ جائے۔۔اب ضد بس بھی کریں۔
 
آصف صاحب لگتا ہے کسی محفل میں شمولیت کا آپ کا پہلا تجربہ ہے۔خبر اگر غلط یا من گھڑت ہے تو آپ اسے چھاپنے والے اخبار سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ یا پھر یہاں اس کے مقابل تردیدی خبر یا بیان لگا سکتے ہیں۔
رہی بات امریکہ کی تو آپ کے دین دار لوگ ہی سب سے پہلے امریکی جہاد کے آلہ کار بنے تھے
مجھے افسوس ہے کہ آپ کی معلومات کو "کھائی" لگ گئی ہے۔ تاریخ کا بغور، تعصب کا چشمہ اتارکر اور اپنی قابلیت کی بنیاد پر مطالعہ کرلیں تو دماغ روشن ہوجائے گا۔ یہ امریکی آلہ کار کا ڈھنڈورا اب بہت ہی گھس اور "پھٹ" گیا ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
جمعیت علما اسلام اس تنظیم کا نام ہے
اپ سے بھی مودبانہ گزارش ہے کہ علما استعمال کریں۔ "مولویوں" کوئی لفظ نہیں ہے۔
تنقید کرنا ہر ایک کا فرض ہے مگر تمسخر اڑانا نہیں
ایچ اے خان صاحب ذرا فضل الرحمان صاحب کی علمی قابلیت پر کچھ روشنی ڈالیے۔ ہم اس بارے میں قطعا لا علم ہیں کہ اُن کی تعلیمی اہلیت کیا ہے ۔ کتنی تصانیف ہیں۔ علمی تحقیق کے میدان میں کیا خدمات ہیں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
مجھے افسوس ہے کہ آپ کی معلومات کو "کھائی" لگ گئی ہے۔ تاریخ کا بغور، تعصب کا چشمہ اتارکر اور اپنی قابلیت کی بنیاد پر مطالعہ کرلیں تو دماغ روشن ہوجائے گا۔ یہ امریکی آلہ کار کا ڈھنڈورا اب بہت ہی گھس اور "پھٹ" گیا ہے۔
حدِ ادب
آپ ذرا تہذیب کا دامن تھامیں رکھیں تو بہتر ہوگا۔
 
آپ کی وضاحت یہاں "ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ" والی ہی ہے۔ بات مولوی کے لفظ کی نہیں اس کی تقدیس کے مذاق اڑانے کی ہے۔ ذرا دھیان سے۔

بھئی یہ ہٹ دھرمی کب تک جاری رہے گی۔ آپ اور آپ کے دوسرے "ساتھیوں" کی جانب سے "مولوی" جیسے مقدس لفظ کا جوتمسخر کیا جارہا ہے بات اس کی ہورہی ہے۔۔۔ ۔ بار بار اپنی پرانی بات کو دہرانا اچھا نہیں۔ جب ایک بار سمجھا دیا اس نے تو آپ بھی سمجھ جائے۔۔اب ضد بس بھی کریں۔
آپ پہلے یہ فیصلہ کرلیجءے کہ یہاں بات کیا ہورہی ہے۔ کیونکہ پہلی پوسٹ میں آپ نے انکشاف کیا کہ بات مولوی کے لفظ کی نہیں ہورہی لیکن اگلی پوسٹ میں ارشاد ہوتا ہے کہ نہیں بات لفظ ہی کی ہورہی ہے۔
اگر آپکے اور دوسرے مولوی صاحبان کے نزدیک یہ لفظ اتنا ہی مقدس ہے، تو اسکی سب سے زیادہ توہین پھر وہی لوگ کررہے ہیں جو اگرچہ علم و فضل اور کردار و عمل کے اس درجے پر فائز نہیں جس درجے کیلئے یہ لفظ وضع کیا گیا تھا، لیکن اسکے باوجود اپنے نام کے ساتھ اس لفظ کو لکھتے ہیں۔ :)
 
ساجد

محفلین
بھیا جی ، مولوی بھی ایک لفظ ہی ہے اور بہت سارے اللہ کے نیک بندے خود کو مولوی کہلوانا پسند کرتے ہیں۔ ایک سے زیادہ مولوی کے لئے لفظ مولویوں استعمال کیا جائے گا نا!!!۔ ہاں تمسخر اڑانا غلط ہے۔
آپ کی وضاحت یہاں "ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ" والی ہی ہے۔ بات مولوی کے لفظ کی نہیں اس کی تقدیس کے مذاق اڑانے کی ہے۔ ذرا دھیان سے۔
:)
گھٹنا اور آنکھ گئے بھاڑ میں یہاں تو دماغ کی بھی لسی بن رہی ہے میرے بھائی۔:)
 
حسان خان

لائبریرین

اس ویب سائٹ پر مولانا صاحب کے بارے میں یہ پڑھنے کو ملا:

بعض لوگ ان کا شمار اسلامی رہنما کے بھیس میں ملبوس ایک موقع پرست کے طور پر کرتے ہیں۔ نیز، ان کے ناقدین نے انہیں بے نظیر کی سابقہ حکومت میں ڈیزل اجازت نامے بانٹنے میں مشارکت اور خوب پیسے کمانے کے باعث 'مولانا ڈیزل' کے لقب سے نوازا تھا۔ ان کے مخالفین انہیں ایک ایسے بدعنوان شخص کے طور پر یاد کرتے ہیں جو اسلام پر دھبا لگا رہا ہے۔
یہ مسلمانوں کو جہاد کی دعوت دیتے ہیں، حالانکہ یہ خود اور ان کے خانوادے کا کوئی فرد مسلح لڑائی میں شریک نہیں ہوا ہے۔ در حالِ حاضر یہ حزبِ اختلاف کے رئیس ہیں اور مستقبل میں پاکستان کے وزیرِ اعظم بننے کے آرزومند کہے جاتے ہیں۔

He is regarded by some as an opportunist posing as an Islamic leader. However, his critics tagged him with the name "Maulana Diesel" in the past government of Benazir Bhutto due to his involvement in Diesel permits and making a lot of money. Opponents regard him as a corrupt man who is tarnishing the image of Islam.
He urges Muslims to fight, although he and his family have not participated in armed conflicts themselves. He is presently leader of the opposition in Parliament and is rumoured to hold aspirations to be the prime minister of Pakistan one day.
 
Top