جے یو ائی کا منشور

یعنی ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو مولانا ڈیزل کی جمعیت العلمائے اسلام کو ووٹ دیں؟ :p

حیرت ہے کہ جو سائنسی ترقی تحریکِ انصاف کے پڑھے لکھے لوگ نہیں لا سکتے، وہ آپ کے نزدیک مولاناؤں کو ووٹ دے کر آ جائے گی۔

بیتے پی ٹی ائی کے لوگ گانے بجانے سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کے پاس نہ وژن ہے نہ صلاحیت۔ ان کے پڑھے لکھے لوگ صرف بیرون ملک لوگوں کے نچلے درجے کے کام کرنا چاہتے ہیں اور ملک کے مزدروں کا امریکہ اور یورپ کے ورکنگ ڈنکی بناناچاہتے ہیں۔ یہ کیا ترقی کریں گے۔

ترقی کرنےکے لیے ازاد ذہن اور بڑا دل رکھنا پڑے گا۔

ترقی کے لیے امن ضروری ہے ۔ پاکستان میں امن کی ایک بری کنجی افغانستان میں ہے۔ یہ کنجی جتنی جے یو ائی استعمال کرسکتی ہے کوئی اور نہیں۔ ان کی حکومت کے پی کے میں ترقی کے لیے مددگار ہوگی۔
ن لیگ کے لوگ صعنتی ترقی کے حامی ہیں۔ نواز جب بھی اتا ہے ایک بنیادی کام کرتا ہے وہ ہے انفراسٹرکچر جو ترقی کی بیک بون ہے۔ کوئی اور یہ کام نہیں کرتا جبکہ وہ 11-11 سال حکومت کرتےرہتے ہیں
مرکز اور پنجاب میں ن لیگ اور کے پی کے میں جے یوائی اور سندھ میں ایم کیوایم کی حکومت بنے تو میرا خیال ہے ترقی کی طرف پہلاقدم ہوگا۔
 
ہان ویری گڈ پیداواری لاگت بڑھے گی اور عالمی منڈی مین ہمارا مال مقابلے سے باہر ہو جائے گا فیکٹریاں اور کمپنیاں کنگال ہوں گی جس سے زر مبادلہ مزید کم ہو گا کیونکہ ایکسپورٹس کم ہوں گی۔ اس طرح ملک کا دیوالیہ نکلے گا مہنگائی بے قابو ہو گی اور ہم نے جو سالانہ اپنے بجٹ کا 29 فیصد حسہ سود دیتے ہیں وہ نہین دے سکیں گے اور اگلے سال ڈیفالٹر ہو کر بنکرپٹ ہو جائیں گے اس طرح ملک مین سول وار ضرور ہو گی اور ملک تباہ ہو جائے گا ۔:p اصل کام ہے پیداوار بڑھانا جس کے لیے انرجی کی ظرورت ہے انڈسٹری کی ضرورت ہے اور پھر ہمیں عالمی منڈی مین اپنا مقام بنانے کی ضرورت ہے ہمارا مال سستا اور بہتر کوالٹی کا ہو گا تو ہی ایکسپورٹ ہو گا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور روپے پر سے دباؤ کم ہو گا اور مہنگائی کا جن قابو میں آئے گا تبھی لوگ سونا خرید سکیں گے یا کم از کم جی تو سکیں گے ۔ یہاں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے یہ اکانومی ہے دنیا کی اکانومی مولانا کے حلوے کا تھال نہیں۔

بہت شارٹ وژن ہے عسکری۔ ہے نا عسکری

کپڑا، چمڑہ،لکڑی کی مصنوعات برامد کرنے کی بات نہیں کررہا میرے بھائی۔10-15 سال کے بعد الیکٹرانکس چپس، نینو ٹیکنالوجی پر بیسڈ نئی مصنوعات، نئی ڈرگ دیلیوری کی مصنوعات اور جینیٹک موڈیفیکیشن پر مبنی نئی بائیو مصنوعات کی بات کررہا ہوں۔ جب ملک میں تعلیم عام ہوگی تو نئی مصنوعات مارکیٹ کی جائیں گی جس سے بے انتہا زرمبادلہ ائے گا۔ کپڑے اور چمڑے کی مصنوعات بنگلہ دیش یا انڈیا میں ہی بنیں گی۔
 
حسان خان

لائبریرین
بیتے پی ٹی ائی کے لوگ گانے بجانے سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کے پاس نہ وژن ہے نہ صلاحیت۔
کیا گانے بجانے میں دلچسپی رکھنے والے ملک کے لیے کچھ اچھا نہیں کر سکتے؟ ذرا تحریکِ انصاف کا منشور دیکھیے، اُن کی سیاسی بصیرت ج ع ا سے ہر لحاظ سے بہتر ہے۔
ترقی کے لیے امن ضروری ہے ۔ پاکستان میں امن کی ایک بری کنجی افغانستان میں ہے۔ یہ کنجی جتنی جے یو ائی استعمال کرسکتی ہے کوئی اور نہیں۔ ان کی حکومت کے پی کے میں ترقی کے لیے مددگار ہوگی۔

طالبان سے نظریاتی ہم آہنگی رکھنے والے افراد کیسے خیبر پختونخوا میں امن لا کر وہاں ترقی کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں؟
 
گانے بجانے میں دلچسپی رکھنے والا کیا ملک کے لیے کچھ اچھا نہیں کر سکتا؟ ذرا تحریکِ انصاف کا منشور دیکھیے، اُن کی سیاسی بصیرت ج ع ا سے ہر لحاظ سے بہتر ہے۔

طالبان سے نظریاتی ہم آہنگی رکھنے والے افراد کیسے خیبر پختونخوا میں امن لا کر وہاں ترقی کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں؟

بھائی حسان اپ تو طالبان میں اٹک گئے ہیں

افغانستان سے بہت جلد امریکہ نکل جائے گا ۔ انشاللہ۔ امریکہ کے نکل جانے سے افغانستان میں پاور ویکیوم بن جائے گا ۔ اسکو جوبھی پرکرے وہ افغان عوام کی مرضی مگر پاکستان کو اپنےعلاقے میں امن کی ضمانت ہونی چاہیے۔ یہ امن کی ضمانت جے یو ائی کی حکومت دلانے میں بہت کام کرسکتی ہے

بڑے کام کرنے کے لیے بڑے اقدام اٹھانے چاہیں
 
امن کی ضمانت کے لیے ج ع ا کے مولاناؤں کو ہی کیوں منتخب کیا جائے؟

بیٹے علما کہیں۔ کم از کم نام تو ٹھیک سے لیا کریں

پاکستان میں امن کی ضمانت افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔ افغانستان میں ایسی حکومت کا قیام جو پاکستان میں امن کی ضمانت دے کوئی اسان کام نہیں ہے۔ جے یو ائی کا اثر رسوخ سرحد کی دونوں جانب بلکہ بھارت تک ہے۔ مجھے امید ہے کہ کے پی کے میں جے یو ائی کی حکومت امن حاصل کرنے میں مددگار ہوگی۔
اسی طرح
ایم کیوایم کی حکومت سندھ کی ترقی میں مددگار ہوگی
 
عسکری

معطل
بہت شارٹ وژن ہے عسکری۔ ہے نا عسکری

کپڑا، چمڑہ،لکڑی کی مصنوعات برامد کرنے کی بات نہیں کررہا میرے بھائی۔10-15 سال کے بعد الیکٹرانکس چپس، نینو ٹیکنالوجی پر بیسڈ نئی مصنوعات، نئی ڈرگ دیلیوری کی مصنوعات اور جینیٹک موڈیفیکیشن پر مبنی نئی بائیو مصنوعات کی بات کررہا ہوں۔ جب ملک میں تعلیم عام ہوگی تو نئی مصنوعات مارکیٹ کی جائیں گی جس سے بے انتہا زرمبادلہ ائے گا۔ کپڑے اور چمڑے کی مصنوعات بنگلہ دیش یا انڈیا میں ہی بنیں گی۔
تم پچھلی پوسٹ میں کہہ رہے تھے تنخواہ سونے کت برابر پھر روپے کی قدر اور اب یہ کیا ہے ؟ تمھارا ارتقاز ایک جگہ ٹک تو جائے پہلے یار ۔ یہ جو پوسٹ تم نے لکھی ہے اس کا اپنی پچھلی پوسٹ سے تعلق ثابت کرو پہلے ۔ یہاں لالے پڑے ہیں ہماری بیک بون انڈسٹری کو چلانے کے کے یہاں پر بنیادی تعلیم کا مسئلہ ہے اور تم کہہ رہے تھے پیسے بانٹو اب یو ٹرن لے کر ایک اور بے رخی پوسٹ کر ماری جس کا نا سر ہے نا پیر ۔ امپلیمنٹ کرنے کا طریقہ بتاؤ پہلے جبکہ تمھارا ملا کہہ رہا ہے کہ میں تنخواہ ایک تولے سونا کے برابر کر دوں گا یعینی تمہیں بھوک مٹانے کے لیے ہیروئین کا نشہ دوں گا ۔ اس نے کہاں کہا ہے کہ اکانومکل زونز بناؤں گا جن مین 24 گھنٹے بجلی دوں گا جہاں لوگوں کو روزگار دیا جائے گا ؟ یا تعلیمی ادارے بنوائیں گے جن کے استاد چین جاپان امریکہ سے منگوائیں گے ؟یا بنیادی تعلم کو ہر حال میں ناٍز کر کے ہر پاکستانی بچے کو سکول بھجوائیں گے ؟ نینو ٹیک - آئی ٹی اورجینٹک موڈیفیکشن اور یہ سب جو تم کہہ رہے ہو اس کا نام بھی مولانا کیا اس کی ساری پارٹی کے 5 بندوں کو بھی نہیں پتا ہو گا مفت مین ان کے اندھے دفاع میں ہمارے سر پر ہتھوڑے نا برساؤ ۔ یہ بالکل جاھل کم عقل اور بنیادی معاملات سے نا آشنا ملائیت ہیں نا کہ مائیکروسافٹ کے بورڈ کے ممبر ۔
 
حسان خان

لائبریرین
جے یو ائی کا اثر رسوخ سرحد کی دونوں جانب بلکہ بھارت تک ہے۔ مجھے امید ہے کہ کے پی کے میں جے یو ائی کی حکومت امن حاصل کرنے میں مددگار ہوگی۔

یہ سب تو عوامی نیشنل پارٹی بھی کر سکتی ہے۔ اُس کا اثر و رسوخ بھی افغانستان اور بھارت تک ہے۔
 
تم پچھلی پوسٹ میں کہہ رہے تھے تنخواہ سونے کت برابر پھر روپے کی قدر اور اب یہ کیا ہے ؟ تمھارا ارتقاز ایک جگہ ٹک تو جائے پہلے یار ۔ یہ جو پوسٹ تم نے لکھی ہے اس کا اپنی پچھلی پوسٹ سے تعلق ثابت کرو پہلے ۔ یہاں لالے پڑے ہیں ہماری بیک بون انڈسٹری کو چلانے کے کے یہاں پر بنیادی تعلیم کا مسئلہ ہے اور تم کہہ رہے تھے پیسے بانٹو اب یو ٹرن لے کر ایک اور بے رخی پوسٹ کر ماری جس کا نا سر ہے نا پیر ۔ امپلیمنٹ کرنے کا طریقہ بتاؤ پہلے جبکہ تمھارا ملا کہہ رہا ہے کہ میں تنخواہ ایک تولے سونا کے برابر کر دوں گا یعینی تمہیں بھوک مٹانے کے لیے ہیروئین کا نشہ دوں گا ۔ اس نے کہاں کہا ہے کہ اکانومکل زونز بناؤں گا جن مین 24 گھنٹے بجلی دوں گا جہاں لوگوں کو روزگار دیا جائے گا ؟ یا تعلیمی ادارے بنوائیں گے جن کے استاد چین جاپان امریکہ سے منگوائیں گے ؟یا بنیادی تعلم کو ہر حال میں ناٍز کر کے ہر پاکستانی بچے کو سکول بھجوائیں گے ؟ نینو ٹیک - آئی ٹی اورجینٹک موڈیفیکشن اور یہ سب جو تم کہہ رہے ہو اس کا نام بھی مولانا کیا اس کی ساری پارٹی کے 5 بندوں کو بھی نہیں پتا ہو گا مفت مین ان کے اندھے دفاع میں ہمارے سر پر ہتھوڑے نا برساؤ ۔ یہ بالکل جاھل کم عقل اور بنیادی معاملات سے نا آشنا ملائیت ہیں نا کہ مائیکروسافٹ کے بورڈ کے ممبر ۔

بیٹے یہ ساری کام ٹیکنو کریٹس کرتے ہیں سیاست دان نہین
سیاست دان وژن دیتے ہیں۔ ان کو امپلیمنٹ کرنے کا کام ٹیکنوکریٹس کرتے ہیں
وژن اور ول ہو تو تمام کام ہوجائیں گے۔

مزدور کی تنخواہ ہرگز اس وقت تک ایک تولہ سونے کےکے برابر نہیں ہوسکتی جب تک ملک میں ہائی ٹیک ایکسپورٹ انڈسٹری نہ موجود ہو۔

مزید یہ کہ وژن تو ہے۔ اس کے وجود میں انے میں بہرحال وقت لگے گا۔ پر اپنا ایک ہائی ٹارگٹ تو ہو۔
 
حسان خان

لائبریرین
ہے پر پاکستان مخالف
کسی زمانے میں تھی، اب بالکل بھی نہیں ہے۔ اُنہوں نے حالیہ منشور میں یہ واضح طور پر لکھا ہے کہ ہم ہر ایسے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں اور کریں گے جو ملکی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف ہو۔
 
کسی زمانے میں تھی، اب بالکل بھی نہیں ہے۔ اُنہوں نے حالیہ منشور میں یہ واضح طور پر لکھا ہے کہ ہم ہر ایسے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں اور کریں گے جو ملکی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف ہو۔

اے این پی پاکستان مخالف نہیں
مگر اس کے جو اثر رسوخ بھارت اور افغانستان میں ہے اس کے بارے میں کہہ رہا تھا
 
حسان خان

لائبریرین
سیاست دان وژن دیتے ہیں۔ ان کو امپلیمنٹ کرنے کا کام ٹیکنوکریٹس کرتے ہیں
وژن اور ول ہو تو تمام کام ہوجائیں گے۔
مزید یہ کہ وژن تو ہے۔ اس کے وجود میں انے میں بہرحال وقت لگے گا۔ پر اپنا ایک ہائی ٹارگٹ تو ہو۔

جناب آپ تو یہ ایسے کہہ رہے کہ جیسے صرف ج ع ا کے پا س ہی 'وژن' ہے، ورنہ باقی جماعتیں تو اس سے عاری ہیں۔ میں پھر کہوں گا کہ ایک بار تحریکِ انصاف کا منشور پڑھیے، اُس میں اس سے زیادہ اچھی اور عملی باتیں کی گئی ہیں۔
 
عسکری

معطل
بیٹے یہ ساری کام ٹیکنو کریٹس کرتے ہیں سیاست دان نہین
سیاست دان وژن دیتے ہیں۔ ان کو امپلیمنٹ کرنے کا کام ٹیکنوکریٹس کرتے ہیں
وژن اور ول ہو تو تمام کام ہوجائیں گے۔

مزدور کی تنخواہ ہرگز اس وقت تک ایک تولہ سونے کےکے برابر نہیں ہوسکتی جب تک ملک میں ہائی ٹیک ایکسپورٹ انڈسٹری نہ موجود ہو۔

مزید یہ کہ وژن تو ہے۔ اس کے وجود میں انے میں بہرحال وقت لگے گا۔ پر اپنا ایک ہائی ٹارگٹ تو ہو۔
تھیک اس کا مطلب آپ اس منشور کی اس شق کو سمجھ چکے یہ نا ممکن ہے اس وقت ۔
 
یعنی ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو جمعیت العلمائے اسلام کو ووٹ دیں؟ :p

حیرت ہے کہ جو سائنسی ترقی تحریکِ انصاف کے پڑھے لکھے لوگ نہیں لا سکتے، وہ آپ کے نزدیک مولاناؤں کو ووٹ دے کر آ جائے گی۔

اصل میں آپ نے سپہ سالار صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالی اجمعین، اور دین دار مسلم سلاطین و جرنیلوں کے احوال_ و اقوال_ زندگی کا مطالعہ نہیں کیاہے ورنہ آپ "مولاناؤں" کی تضحیک نہ کرتے. سیکولر اور نام نہاد لبرل میڈیا سمیت مغرب اور دیگر اسلام دشمن محرکین کا پھیلایا ہوا زہر آج خوب کام دکھارہاہے. جن ممالک میں اکثریت رکھنے والے مذہبی جماعتوں کی حکومت ہے وہ کس انداز سےترقی کررہے ہیں. اصل میں ملکیں اور اقوام تب تباہ ہوتی ہے جب ان پر اقلیتوں کو بٹھایا جاتاہے. اگر پاکستان میں دینی جماعتوں کو پانچ سال حکومت کرنے کا موقع دیاجائے اور وہ ملک بیڑا اس طرح غرق کریں جس طرح ساٹھ سال سے اقلیتی سیکولر اور نام نہاد لبرل شدت پسندوں نے برباد کیا تو پھر آپ کا سوال بجاہوگا. باقی تفصیل بعد میں ان شاءاللہ.
 
جناب آپ تو یہ ایسے کہہ رہے کہ جیسے صرف ج ع ا کے پا س ہی 'وژن' ہے، ورنہ باقی جماعتیں تو اس سے عاری ہیں۔ میں پھر کہوں گا کہ ایک بار تحریکِ انصاف کا منشور پڑھیے، اُس میں اس سے زیادہ اچھی اور عملی باتیں کی گئی ہیں۔

بعض اوقات غلامی کی زندگی گزارتے گزارتے اچھے اچھے پڑھے لکھوں کا وژن محدود ہوجاتا ہے

مثلا اسی تھریڈ میں زرقامفتی بھی یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر ہوسکتی ہے

میرے جواب ایک اعتراض کے جواب میں تھے۔ یعنی لوگ اس بات کو مذاق میں اڑارہے تھے کہ مزدور کی تن خواہ زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کھاتے پیتے ممی ڈیدی برگر فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کو گٹار پکڑا کر چل پڑھا کروالو مگر یہ بات ان کو ہضم نہیں ہوگی کہ پاکستان کا پس ماندہ طبقہ ترقی کرے ۔ یہ کام صرف غریب طبقہ خود کرسکتا ہے۔ بدقسمتی سے پی ٹی ائی رنگ بازی کرتی ہے مگر اس کے لیڈر وہی ہیں ممی ڈیڈی برگر فیملیز
 
حسان خان

لائبریرین
یعنی لوگ اس بات کو مذاق میں اڑارہے تھے کہ مزدور کی تن خواہ زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کھاتے پیتے ممی ڈیدی برگر فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کو گٹار پکڑا کر چل پڑھا کروالو مگر یہ بات ان کو ہضم نہیں ہوگی کہ پاکستان کا پس ماندہ طبقہ ترقی کرے ۔ یہ کام صرف غریب طبقہ خود کرسکتا ہے۔ بدقسمتی سے پی ٹی ائی رنگ بازی کرتی ہے مگر اس کے لیڈر وہی ہیں ممی ڈیڈی برگر فیملیز

غریبوں اور طبقۂ مزدور کے لیے آپ کی ہمدردیاں قابلِ ستائش ہیں۔ لیکن ذرا یہ تو بتائیے کہ ج ع ا کے بر سرِ اقتدار آ کر ان کی زندگی میں کیا مثبت فرق آ جائے گا؟
 
حسان خان

لائبریرین
اگر پاکستان میں دینی جماعتوں کو پانچ سال حکومت کرنے کا موقع دیاجائے اور وہ ملک بیڑا اس طرح غرق کریں جس طرح ساٹھ سال سے اقلیتی سیکولر اور نام نہاد لبرل شدت پسندوں نے برباد کیا تو پھر آپ کا سوال بجاہوگا.

جس طرح امیر المومنین ضیاء الحق نے اپنے اسلامی دورِ حکومت میں ملک کا کچرا کیا ہے، وہی نمونہ ہمارے لیے کافی ہے۔ پاکستان اب دینی جماعتوں کی یا مولاناؤں کی حکومت کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔
 
عسکری

معطل
بعض اوقات غلامی کی زندگی گزارتے گزارتے اچھے اچھے پڑھے لکھوں کا وژن محدود ہوجاتا ہے

مثلا اسی تھریڈ میں زرقامفتی بھی یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر ہوسکتی ہے

میرے جواب ایک اعتراض کے جواب میں تھے۔ یعنی لوگ اس بات کو مذاق میں اڑارہے تھے کہ مزدور کی تن خواہ زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کھاتے پیتے ممی ڈیدی برگر فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کو گٹار پکڑا کر چل پڑھا کروالو مگر یہ بات ان کو ہضم نہیں ہوگی کہ پاکستان کا پس ماندہ طبقہ ترقی کرے ۔ یہ کام صرف غریب طبقہ خود کرسکتا ہے۔ بدقسمتی سے پی ٹی ائی رنگ بازی کرتی ہے مگر اس کے لیڈر وہی ہیں ممی ڈیڈی برگر فیملیز

لو جی اب کر لو باتاں جو اس سے اختلاف کرے وہ عمران کا سپورٹر ممی دیدی برگر گٹار والا ہو گیا :rollingonthefloor: :laugh:
 
Top