جی این یو کا اردو ترجمہ(اصلاح بمطابق ارشاد اعجاز اختر صاحب)

دوست

محفلین
GNU Free Documentation Licenseجی این یو آزاد دستاویزی اجازت نامہ
Version 1.2, November 2002
ورژن 2ء1،نومبر 2002
Copyright (C) 2000,2001,2002 Free Software Foundation, Inc.
51 Franklin St, Fifth Floor, Boston, MA 02110-1301 USA
Everyone is permitted to copy and distribute verbatim copies
of this license document, but changing it is not allowed.
اس اجازت نامےکی نقل کرنے اور لفظ بہ لفظ تقسیم کی ہر ایک کو اجازت دی جاتی ہے،تاہم اس میں تبدیلی کی اجازت نہیں۔
0. PREAMBLEتمہید
The purpose of this License is to make a manual, textbook, or other functional and useful document "free" in the sense of freedom: to assure everyone the effective freedom to copy and redistribute it, with or without modifying it, either commercially or noncommercially. Secondarily, this License preserves for the author and publisher a way to get credit for their work, while not being considered responsible for modifications made by others.
اس اجازت نامے کا مقصد ایک ایسا دستورالعمل،کتاب یا کوئی اور مفید اور قابل عمل دستاویز بنانا ہے جو "آزاد" کا مطلب آزادی کے معنوں میں فراہم کرے، ہر کسی کی آزادی کہ وہ اسے نقل اور دوبارہ تقسیم کرسکے،اسے بدلے یا بغیر بدلے،تجارتی یا غیر تجارتی طور پر۔
دوسرے،یہ اجازت نامہ مصنف اور ناشر کےمفادات کا اس طرح تحفظ کرتا ہےکہ وہ اپنے کام کا معاوضہ حاصل کرسکیں،اس بات کا دھیان رکھے بغیر کہ دوسروں نے کیا تبدیلیاں کی ہیں۔
This License is a kind of "copyleft", which means that derivative works of the document must themselves be free in the same sense. It complements the GNU General Public License, which is a copyleft license designed for free software.
یہ اجازت نامہ ایک قسم کا "نقل چھوڑ" ہے،یعنی دستاویز کااخذ کردہ کام بھی انھی معنوں میں آزاد ہوگا جیسا کہ اصل ہے۔ یہ ع‌ع‌ا یعنی عمومی عوامی اجازت نامے کو مکمل کرتاہے،جو نقل چھوڑ قسم کے آزاد سافٹ وئر کے لیے بنایا گیا ہے۔
We have designed this License in order to use it for manuals for free software, because free software needs free documentation: a free program should come with manuals providing the same freedoms that the software does. But this License is not limited to software manuals; it can be used for any textual work, regardless of subject matter or whether it is published as a printed book. We recommend this License principally for works whose purpose is instruction or reference.
ہم نے اسے آزاد سافٹ ویر کے دستور العمل کے لیے بنایا ہے،کیونکہ آزاد سافٹ ویر آزاد دستاویزات چاہتاہے: ایک آزاد سافٹ ویر آزاد دستور العمل کے ساتھ آنا چاہیے جیسا کہ سافٹ ویر کرتا ہے۔اجازت نامہ سافٹ ویر کے دستورالعمل تک محدود نہیں،یہ کسی بھی قسم کے تحریری کام کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس بات سے قطع نظر کہ وہ کس موضوع سے متعلق ہے یا اسے ایک چھپی ہوئی کتاب کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ہم یہ اجازت نامہ خصوصًا حوالہ دینے یا اصلاحی قسم کے کاموں کے لیے تجویز کرتے ہیں۔
1. APPLICABILITY AND DEFINITIONSتعریفات اور لاگو ہونے کی شرائط:
This License applies to any manual or other work, in any medium, that contains a notice placed by the copyright holder saying it can be distributed under the terms of this License. Such a notice grants a world-wide, royalty-free license, unlimited in duration, to use that work under the conditions stated herein. The "Document", below, refers to any such manual or work. Any member of the public is a
, and is addressed as "you". You accept the license if you copy, modify or distribute the work in a way requiring permission under copyright law.

یہ اجازت نامہ کسی بھی دستورالعمل یا دوسرے کام،کسی بھی واسطے میں، جو مالک کی طرف ایک نوٹس رکھے جس میں کہا گیا ہو کہ اسے اس اجازت نامے میں دی گئی شرائط کے تحت تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ایسا نوٹس،ایک عالمی،حقوق سے پاک، لامحدود اجازت نامہ فراہم کرتا ہےان شرائط کے تحت جو یہاں بیان کی گئی ہیں۔یہ "دستاویز" کسی بھی ایسے کام کی طرف اشارہ کرتی ہے۔عوام کا کوئی بھی رکن پروانہ دار ہے،اوراسے "آپ" سے مخاطب کیا جاسکتاہے۔آپ یہ اجازت نامہ قبول کرتے ہیں اگر آپ ایک ایسے کام کی نقل،تبدیلی یا تقسیم کریں جس کے لیے مالکانہ حقوق کے قوانین کے تحت اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔
A "Modified Version" of the Document means any work containing the Document or a portion of it, either copied verbatim, or with modifications and/or translated into another language.
دستاویز کے"تبدیل شدہ ورژن" کا مطلب ہے کوئی بھی کام جو متعلقہ دستاویز یا اس کا ایک حصہ اپنے اندر رکھتا ہو،چاہے اسے حرف بہ حرف نقل کیا گیا ہو،یا تبدیلیوں کے ساتھ اور/یا کسی دوسری زبان میں ترجمہ کیا گیاہو۔
A "Secondary Section" is a named appendix or a front-matter section of the Document that deals exclusively with the relationship of the publishers or authors of the Document to the Document's overall subject (or to related matters) and contains nothing that could fall directly within that overall subject. (Thus, if the Document is in part a textbook of mathematics, a Secondary Section may not explain any mathematics.) The relationship could be a matter of historical connection with the subject or with related matters, or of legal, commercial, philosophical, ethical or political position regarding them.
ایک "ثانوی حصہ" ایک دستاویز کا ذیلی یا وہ اہم حصہ ہے جو ناشر یا مصنف کے دستاویز کے عمومی عنوانات(یا ملتے جلتے معاملات) کے ساتھ تعلقات کو براہ راست بیان کرتاہے اور اس میں ایسی کوئی چیز نہیں ہوتی جو براہ راست عمومی عنوان کے تحت آتی ہو۔(اس طرح کہ اگردستاویز ریاضی سے متعلق ہے تو ایک ثانوی حصہ ضروری نہیں کہ ریاضی کی وضاحت کرے۔)یہ تعلق عنوان اور ملتے جلتے معاملات کے ساتھ کسی تاریخی تعلق کو بیان کرسکتا ہے،قانونی تعلق کو بیان کرسکتاہے،تجارتی،فلسفیانہ،یا سیاسی لحاظ سے تعلق کو بیان کرسکتا ہے۔
The "Invariant Sections" are certain Secondary Sections whose titles are designated, as being those of Invariant Sections, in the notice that says that the Document is released under this License. If a section does not fit the above definition of Secondary then it is not allowed to be designated as Invariant. The Document may contain zero Invariant Sections. If the Document does not identify any Invariant Sections then there are none.
"غیر تغیر پذیر" ایسے ثانوی حصے ہیں جن کو غیر تغیر پذیر کے عنوان کے تحت بیان کیے گئے ہوں،اس نوٹس کے تحت کہ دستاویز اس اجازت نامے کے تحت جاری کی گئی ہے۔اگر کوئی حصہ ثانویت کی اوپر دی گئی تعریف پر پورا نہ اترے تو اسے غیر تغیر پذیر نہیں قرار دیا جاسکتا۔دستاویز تغیر پذیر حصوں سے مبرا بھی ہوسکتی ہے۔اگر کسی دستاویز میں غیر تغیر پذیر حصے شناخت نہ ہوسکیں تو اسے ان کی عدم موجودگی تصور کیا جائے گا۔
The "Cover Texts" are certain short passages of text that are listed, as Front-Cover Texts or Back-Cover Texts, in the notice that says that the Document is released under this License. A Front-Cover Text may be at most 5 words, and a Back-Cover Text may be at most 25 words.
"سرورقی عبارت"(کور ٹیکسٹ) عبارت کے چھوٹے چھوٹے حصے ہیں جو آگے یا پیچھے سرخیوں کی شکل میں دیے گئے ہوتے ہیں،اس نوٹس کے ساتھ کہ دستاویز اس اجازت نامے کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔ایک سامنے والی سرورقی عبارت زیادہ سےزیادہ پانچ5 الفاظ جبکہ پچھلی سرورقی عبارت پچیس25 الفاظ پر مشتمل ہوسکتی ہے۔
A "Transparent" copy of the Document means a machine-readable copy, represented in a format whose specification is available to the general public, that is suitable for revising the document straightforwardly with generic text editors or (for images composed of pixels) generic paint programs or (for drawings) some widely available drawing editor, and that is suitable for input to text formatters or for automatic translation to a variety of formats suitable for input to text formatters. A copy made in an otherwise Transparent file format whose markup, or absence of markup, has been arranged to thwart or discourage subsequent modification by readers is not Transparent. An image format is not Transparent if used for any substantial amount of text. A copy that is not "Transparent" is called "Opaque".
دستاویز کی "شفاف" نقل کا مطلب ہے جو مشین سے پڑھی جاسکے،ایک ایسے انداز میں پیش کی گئی ہو جس کی تفصیل عوام کے لیے دستیاب ہو، جسے عام دستیاب عبارتی تدوین نگار،(عکسی نقطوں پر مشتمل تصاویر کی صورت میں) جنیرک پینٹ پروگرام یا(ڈرائنگ کی صورت میں) کسی عام دستیاب ڈرائنگ تدوین نگار سے سیدھے سادھے اندازمیں مدون کیا جاسکتا ہو، جو عبارتی تدوین نگاروں کےلیے خام مال یا خود کار ترجمہ نگاروں کے لیے خام مال کا کام دے سکے۔ایک نقل جو شفاف انداز سے ہٹ کر بنائی جائے جس میں جرمانہ(مارک اپ) کی موجودگی یا عدم موجودگی،یا اسے ایسے انداز میں ترتیب دیا جائے کہ قاری کو بعد میں تبدیلی سے روکا جاسکے شفاف نہیں کہلا سکتی۔ایک تصویری بناوٹ یا فارمیٹ شفاف نہیں اگر یہ عبارت کے کسی بھی چھوٹے حصے کے لیے استعمال کی گئی ہو۔ایک نقل جو کہ "شفاف" نہیں "غیر شفاف" یا "مبہم" کہلائے گی۔
Examples of suitable formats for Transparent copies include plain ASCII without markup, Texinfo input format, LaTeX input format, SGML or XML using a publicly available DTD, and standard-conforming simple HTML, PostScript or PDF designed for human modification. Examples of transparent image formats include PNG, XCF and JPG. Opaque formats include proprietary formats that can be read and edited only by proprietary word processors, SGML or XML for which the DTD and/or processing tools are not generally available, and the machine-generated HTML, PostScript or PDF produced by some word processors for output purposes only
مناسب شفاف فارمیٹ یا بناوٹوں کی مثالیں پلینASCII جرمانے کے بغیر،ٹیکسٹ انفو ان پٹ فارمیٹ،لاٹیکس ان پٹ فارمیٹ،ایس جی ایم ایل یاایکس ایم ایل جو عمومی دستیاب ڈی ٹی ڈی استعمال کریں،اور معیاری سادہ اور مطابقت پذیر ایچ ٹی ایم ایل،پوسٹ سکرپٹ یا پی ڈی ایف جو انسانی ہاتھ سے قابل تبدیل بنایا گیا ہو، ہیں۔شفاف تصویری بناوٹ(فارمیٹ) کی مثالیں پی این جی،ایکس سی ایف،اور جے پی جی ہیں۔غیر شفاف بناوٹوں(فارمیٹس) میں تمام ملکیتی فارمیٹس یا بناوٹیں شامل ہیں جو کہ ملکیتی لفظ نگاروں(ورڈ پروسیسرز) سے پڑھی اور مدون کی جاسکیں،ایس جی ایم ایل یاایکس ایم ایل جس کے لیے ڈی ٹی ڈی یا عمل کار اوزار عمومًا دستیاب نہ ہوں، مشین سے حاصل شدہ ایچ ٹی ایم ایل، پوسٹ سکرپٹ یا پی ڈی ایف جو لفظ نگاروں نے صرف پڑھنےیا دیکھنے کے لیے پیدا کی ہو۔
The "Title Page" means, for a printed book, the title page itself, plus such following pages as are needed to hold, legibly, the material this License requires to appear in the title page. For works in formats which do not have any title page as such, "Title Page" means the text near the most prominent appearance of the work's title, preceding the beginning of the body of the text.
"سرورق" کا مطلب،ایک چھپی ہوئی کتاب کے لیے،سرورق بذات خود اور اس کے ساتھ دوسرا مواد جو واضح انداز میں اس اجازت نامے کو بیان کرےیا اس کے لیے ضروری ہو، سرورق میں موجود ہونا ضروری ہے۔ایسے کام جن میں سرورق کی موجودگی نہیں ہوتی میں"سرورق" کا مطلب وہ عبارت ہے جو نمایاں انداز میں کام کے عنوان کو بیان کرے، اصل عبارت کی پیش روی کرتے ہوئے۔
A section "Entitled XYZ" means a named subunit of the Document whose title either is precisely XYZ or contains XYZ in parentheses following text that translates XYZ in another language. (Here XYZ stands for a specific section name mentioned below, such as "Acknowledgements", "Dedications", "Endorsements", or "History".) To "Preserve the Title" of such a section when you modify the Document means that it remains a section "Entitled XYZ" according to this definition.
ایک حصہ"عنوان اب ج" دستاویز سے اخذ کیا گیا نام ہے جس کا عنوان یا تو مختصر طور پر یا اب ج کی عبارت میں قوسین میں درج ہو جسے دوسری زبان میں ترجمہ کیا جارہا ہو۔(یہاں اب ج سے مراد ایک خاص حصے کا نام ہے) جیسا کا ذیل میں بیان کیا گیا ہے، (مثلاً منظوریاں،تعریفات،منتقلیاں،یا تاریخ۔) کسی ایسے حصے کےلیے"عنوان کی حفاظت" کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ دستاویز میں تبدیلی کرتے ہیں تو اس میں ایک حصہ "عنوان اب ج" کی تعریف کے تحت موجود رہتا ہے۔
The Document may include Warranty Disclaimers next to the notice which states that this License applies to the Document. These Warranty Disclaimers are considered to be included by reference in this License, but only as regards disclaiming warranties: any other implication that these Warranty Disclaimers may have is void and has no effect on the meaning of this License.
اجازت نامہ لاگو کرنے کے نوٹس کے بعد دستاویز میں وارنٹی کے بارے میں اعلان ہوسکتاہے۔یہ وارنٹی اعلانات اس اجازت نامے کے حوالے کے طور پر شامل سمجھے جاتےہیں،مگر اس صورت میں جب یہ وارنٹی اعلان موافق ہو:کوئی اور الجھاؤ رکھنے کی صورت میں ناقابل عمل اور اس اجازت نامے کے معنی پر کوئی اثر نہیں رکھےگا۔
2. VERBATIM COPYINGلفظ بہ لفظ نقل:
You may copy and distribute the Document in any medium, either commercially or noncommercially, provided that this License, the copyright notices, and the license notice saying this License applies to the Document are reproduced in all copies, and that you add no other conditions whatsoever to those of this License. You may not use technical measures to obstruct or control the reading or further copying of the copies you make or distribute. However, you may accept compensation in exchange for copies. If you distribute a large enough number of copies you must also follow the conditions in section 3.
آپ اس دستاویز کو نقل یا تقسیم کرسکتے ہیں،کسی بھی واسطے میں،تجارتی یا غیر تجارتی طور پر،اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ یہ اجازت نامہ،ملکیتی حقوق کا نوٹس،اور دوسرے اجازتی نوٹس جو یہ کہیں کہ یہ اجازت نامہ اس دستاویز پر لاگو ہوتا ہے، ہر نقل میں موجود ہوں۔اور آپ نے اس میں مزید کوئی شرائط لاگو نہیں کیں خواہ وہ اس اجازت نامے سےموافق ہوں یا نہیں۔آپ اس دستاویز کو آگے مزید نقل کرنے یا تقسیم کرنے سےروکنے یا اس پر قابو پانے کے لیے تکنیکی پابندیاں استعمال نہیں کرسکتے۔تاہم،آپ نقل کے معاوضے کے طور پر ہرجانہ وصول کرسکتے ہیں۔اگر آپ بہت زیادہ تعداد میں نقلیں تقسیم کریں تو آپ کو حصہ نمبر تین میں دی گئی شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔
You may also lend copies, under the same conditions stated above, and you may publicly display copies.
آپ اوپر دی گئی شرائط کے تحت نقول ادھار دے سکتے ہیں،یا عوام کو دکھانے کے لیے رکھ سکتے ہیں۔
3. COPYING IN QUANTITYنقل بلحاظ مقدار:
If you publish printed copies (or copies in media that commonly have printed covers) of the Document, numbering more than 100, and the Document's license notice requires Cover Texts, you must enclose the copies in covers that carry, clearly and legibly, all these Cover Texts: Front-Cover Texts on the front cover, and Back-Cover Texts on the back cover. Both covers must also clearly and legibly identify you as the publisher of these copies. The front cover must present the full title with all words of the title equally prominent and visible. You may add other material on the covers in addition. Copying with changes limited to the covers, as long as they preserve the title of the Document and satisfy these conditions, can be treated as verbatim copying in other respects.
اگر آپ دستاویزکی چھپی ہوئی نقول شائع کریں(یا میڈیا میں موجود نقول جو عموماً مجلد اور چھپی ہوئی ہوتی ہیں)،جو 100 سے بڑھ جائیں،اور دستاویز کا اجازت نامہ “سرورقی عبارت“ چاہے،آپ کو نقول کا احاطہ اس سے کرنا چاہیے،جو صاف اور واضح انداز میں یہ بیان کرے،یعنی اگلی سرورقی عبارت سامنے والی طرف اور پچھلی سرورقی عبارت پچھلی طرف۔دونوں اطراف یہ صاف اور واضح انداز میں بیان کریں کہ ان نقول کے ناشر آپ ہیں۔سامنے والا سرورق عنوان کو تمام الفاظ کے ساتھ واضح اورنمایاں طور پر بیان کرے۔آپ کور پر مزید مواد شامل کرسکتےہیں۔نقل جو تبدیلیاں سرورق(کور) تک محدود رکھے،جب تک وہ دستاویز کا عنوان محفوظ رکھے اور ان تمام شرائط کو پورا کرے،اسے لفظ بہ لفظ نقل کے ذیل میں کہا جاسکتا ہے۔
If the required texts for either cover are too voluminous to fit legibly, you should put the first ones listed (as many as fit reasonably) on the actual cover, and continue the rest onto adjacent pages.
اگر مطلوبہ عبارت سرورق کے لیےبہت بڑی ہے تو آپ پہلے دیےگئے فقروں(الفاظ،حروف) کو سرورق(کور) پر شائع کریں یا جتنے اس پر آسکتے ہوں۔ باقی کو فورًا بعد آنے والے صفحات پر رکھ دیں۔
If you publish or distribute Opaque copies of the Document numbering more than 100, you must either include a machine-readable Transparent copy along with each Opaque copy, or state in or with each Opaque copy a computer-network location from which the general network-using public has access to download using public-standard network protocols a complete Transparent copy of the Document, free of added material. If you use the latter option, you must take reasonably prudent steps, when you begin distribution of Opaque copies in quantity, to ensure that this Transparent copy will remain thus accessible at the stated location until at least one year after the last time you distribute an Opaque copy (directly or through your agents or retailers) of that edition to the public.
اگر آپ دستاویز کی مبہم نقول 100 سے زیادہ تعداد میں شائع یا تقسیم کریں،آپ کو یا تو ایک مشینی پڑھنے کے قابل شفاف نقل اس مبہم نقل کے ساتھ شامل کرنا ہوگی، یا نیٹ ورک کی صورت میں اصل دستاویز جو ترامیم سے پاک ہو کی ایک نقل رکھنا ہوگی جہاں عوام آسانی سے رسائی رکھتے ہوں اور اسے لاد سکیں۔اگر آپ موخرالذکر طریقہ اختیار کریں، آپ کو محتاط قدم اٹھانے ہونگے،جب آپ مبہم نقول کی تقسیم بلحاظ مقدار شروع کریں،اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اصل شفاف نقل کم از کم اس وقت کے ایک سال بعد تک مقررہ جگہ پر قابل رسائی ہو جب آپ نے مبہم نقل کی آخری نقل عوام میں تقسیم کی تھی( خواہ وہ براہ راست ہو،آپ کے کسی نمایندے یا ریٹیلیر کے ذریعےہو)۔
It is requested, but not required, that you contact the authors of the Document well before redistributing any large number of copies, to give them a chance to provide you with an updated version of the Document.
یہ ضروری نہیں مگر درخواست کی جاتی ہے کہ آپ دستاویز کے مصنف سے زیادہ تعداد میں نقول تقسیم کرنے سے پہلے رابطہ کرلیں شاید وہ آپ کو دستاویز کا جدید ترین ورژن فراہم کرسکیں۔
4. MODIFICATIONSتبدیلیاں،ترامیم:
You may copy and distribute a Modified Version of the Document under the conditions of sections 2 and 3 above, provided that you release the Modified Version under precisely this License, with the Modified Version filling the role of the Document, thus licensing distribution and modification of the Modified Version to whoever possesses a copy of it. In addition, you must do these things in the Modified Version:
آپ اوپر حصہ نمبر 2 اور 3 میں دی گئی شرائط کے تحت اس دستاویز کا تبدیل شدہ ورژن نقل اور تقسیم کرسکتے ہیں،اس بات کاخیال رکھتے ہوئے کہ آپ تبدیل شدہ ورژن ٹھیک اسی اجازت نامے کے تحت جاری کریں،تبدیل شدہ ورژن اس دستاویز کا کردار اداکرے،اس طرح کہ تبدیل شدہ ورژن کی مزید تبدیلی اور تقسیم کوئی بھی کرسکے جس کے پاس اس کی ایک نقل موجود ہو۔اس کے ساتھ ساتھ،آپ کو تبدیل شدہ ورژن میں مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
* A. Use in the Title Page (and on the covers, if any) a title distinct from that of the Document, and from those of previous versions (which should, if there were any, be listed in the History section of the Document). You may use the same title as a previous version if the original publisher of that version gives permission.
* ا۔سرورق(اور کور پر ،اگر کوئی ہے تو)پر ایک واضح عنوان اصل دستاویز کے مطابق دیں،جیسا کہ پرانے ورژنوں میں تھا(جو اگر تھے،تو دستاویز کے تاریخ کے حصے میں بیان کیے گئے ہونگے)۔آپ کسی پرانے ورژن کا عنوان بھی دے سکتے ہیں اگر اصل ناشر اس کی اجازت دے۔
* B. List on the Title Page, as authors, one or more persons or entities responsible for authorship of the modifications in the Modified Version, together with at least five of the principal authors of the Document (all of its principal authors, if it has fewer than five), unless they release you from this requirement.
* ب۔عنوانی صفحے پر تخلیق کاران،ایک یا زیادہ افراد یا ہستیاں جو اس تخلیق یعنی تبدیل شدہ ورژن بنانے کی ذمہ دار ہیں،بشمول دستاویز کے کم از کم پانچ بڑے(پرنسپل) تخلیق کاران (اگر پانچ سے کم ہوں تو تمام) کے ناموں کی فہرست موجود ہو،جب تک وہ آپ کو اس پابندی سے آزاد نہ کردیں۔
* C. State on the Title page the name of the publisher of the Modified Version, as the publisher.
* ج۔عنوانی صفحے پر تبدیل شدہ ورژن کے ناشر کا نام بطور ناشر بیان کریں۔
* D. Preserve all the copyright notices of the Document.
* د۔دستاویز کے تمام ملکیتی حقوق کے نوٹس برقرار رکھیں۔
* E. Add an appropriate copyright notice for your modifications adjacent to the other copyright notices.
* ر۔اپنی تبدیلیوں کے لیے ایک ذاتی ملکیتی نوٹس دوسروں کے ساتھ متصل کرکے شامل کردیں۔
* F. Include, immediately after the copyright notices, a license notice giving the public permission to use the Modified Version under the terms of this License, in the form shown in the Addendum below.
* س۔ملکیتی حقوق کے نوٹس کے فورًا بعد ایک اجازت نامہ شامل کریں،جو کہ نیچے دیے ضمیمے کی شرائط کے مطابق اس تبدیل شدہ ورژن کے عوامی استعمال کی اجازت دیتا ہو۔
* G. Preserve in that license notice the full lists of Invariant Sections and required Cover Texts given in the Document's license notice.
* ص۔غیر تغیر پذیر حصوں اور سرورقی عبارتوں کے بارے میں نوٹس جو دستاویز کے اجازت نامے میں شامل ہیں،کو قائم رکھیں۔
* H. Include an unaltered copy of this License.
* ط۔اس اجازت نامے کی ایک غیر تبدیل شدہ نقل شامل کریں۔
* I. Preserve the section Entitled "History", Preserve its Title, and add to it an item stating at least the title, year, new authors, and publisher of the Modified Version as given on the Title Page. If there is no section Entitled "History" in the Document, create one stating the title, year, authors, and publisher of the Document as given on its Title Page, then add an item describing the Modified Version as stated in the previous sentence.
* ع۔حصہ جس کو "تاریخ" کا عنوان دیا گیا ہے برقرار رکھیں،اس کا عنوان برقرار رکھیں،اوراس میں کم از کم ایک چیز شامل کریں جو تبدیل شدہ ورژن کے عنوان،سال،نئے تخلیق کاران،اور ناشر کے بارے میں بیان کرے جیسا کہ سرورق پر دیا گیا ہو۔اگر دستاویز میں "تاریخ" کے نام سے کوئی حصہ موجود نہیں، تو اسے بنائیں اور اس میں دستاویزکا عنوان،سال،تخلیق کاران اور ناشر کے بارے میں بیان کریں جیساکہ اسکے سرورق میں بیان کیا گیاہے،پھر جیسا کہ پچھلے جملےمیں وضاحت کی گئی ہے تبدیل شدہ وژن کے بارے میں یہی تفصیل داخل کریں۔
* J. Preserve the network location, if any, given in the Document for public access to a Transparent copy of the Document, and likewise the network locations given in the Document for previous versions it was based on. These may be placed in the "History" section. You may omit a network location for a work that was published at least four years before the Document itself, or if the original publisher of the version it refers to gives permission.
* ف۔عوام کی رسائی کے لیے نیٹ ورکی جگہ کو،اگر ہے،برقرار رکھیں تاکہ وہ دستاویز کے شفاف ورژن تک رسائی حاصل کرسکیں،اور اسی طرح پرانے ورژنوں کی نیٹ ورکی جگہیں بھی برقرار رکھیں۔یہ تاریخ کے حصے میں رکھا جاسکتا ہے۔آپ نیٹ ورکی جگہ کو نہ لکھیں اگر وہ اصل دستاویز سے کم ازکم چار سال پہلے شائع کی جاچکی ہے،یا اگر ورژن کا اصل ناشر اس کی اجازت دے۔
* K. For any section Entitled "Acknowledgements" or "Dedications", Preserve the Title of the section, and preserve in the section all the substance and tone of each of the contributor acknowledgements and/or dedications given therein.
* ق۔کوئی بھی حصہ جو "منظوری" یا"انتساب" کی سرخی کے ذیل میں ہو،کا عنوان برقرار رکھیں،اور اس حصے میں ہر شریک کار نے جو منظوریاں اور،یا انتساب دیے ہیں،کا مغزیا اصل اور انداز بیان برقرار رکھیں۔
* L. Preserve all the Invariant Sections of the Document, unaltered in their text and in their titles. Section numbers or the equivalent are not considered part of the section titles.
* ک۔دستاویز کے تمام غیر تغیر پذیر حصے ان کی عبارت اور عنوان میں تبدیلی کیے بغیر برقرار رکھیں۔ حصوں کے نمبر یا اسی طرح کی چیز حصے کے عنوان کے ذیل میں نہیں آتی۔
* M. Delete any section Entitled "Endorsements". Such a section may not be included in the Modified Version.
* ل۔حصہ جو "تصدیق" کے ذیل میں دیاگیا ہو ختم کردیں۔ایسا حصہ تبدیل شدہ ورژن میں شامل کرنے سے چھوڑا بھی جاسکتا ہے۔
* N. Do not retitle any existing section to be Entitled "Endorsements" or to conflict in title with any Invariant Section.
* م۔"تصدیق" کے عنوان سے دیے گئے کسی حصے،یا ایسا عنوان جو غیر تغیر پذیر حصےسے تصادم پزیر ہو، کو نیا نام نہ دیں۔
* O. Preserve any Warranty Disclaimers.
ن۔کسی بھی قسم کے وارنٹی اعلانات کو برقرار رکھیں۔
If the Modified Version includes new front-matter sections or appendices that qualify as Secondary Sections and contain no material copied from the Document, you may at your option designate some or all of these sections as invariant. To do this, add their titles to the list of Invariant Sections in the Modified Version's license notice. These titles must be distinct from any other section titles.
اگر تبدیل شدہ ورژن میں نیااصل مواد(فرنٹ میٹر)یا ذیلی حصے شامل ہوں جو ثانوی حصے کے طور پر قابل قبول ہوں اور دستاویز سے کوئی بھی نقل شدہ حصہ اپنے اندر نہ رکھتے ہوں،آپ پر منحصر ہے کہ انھیں غیر تغیر پذیر قرار دےدیں۔ ایسا کرنے کے لیے،تبدیل شدہ ورژن کے اجازت نامے میں انھیں غیر تغیر پذیر حصوں کی فہرست میں شامل کردیں۔یہ عنوانات دوسرے عنوانات سے مختلف ہونے چاہئیں۔
You may add a section Entitled "Endorsements", provided it contains nothing but endorsements of your Modified Version by various parties--for example, statements of peer review or that the text has been approved by an organization as the authoritative definition of a standard.
آپ ایک حصہ "تصدیق" کے ذیل میں شامل کرسکتےہیں،اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ اس میں آپ کے تبدیل شدہ ورژن کے بارے میں اسناد کے علاوہ اور کچھ شامل نہ ہو۔۔مثال کے طور پر،کسی ہم مرتبہ کا نظر ثانی کا دعوٰی یا یہ کہ عبارت کسی تنظیم یا کسی معیاراتی ادارے کی تعریف کے لحاظ سے منظور شدہ ہے۔
You may add a passage of up to five words as a Front-Cover Text, and a passage of up to 25 words as a Back-Cover Text, to the end of the list of Cover Texts in the Modified Version. Only one passage of Front-Cover Text and one of Back-Cover Text may be added by (or through arrangements made by) any one entity. If the Document already includes a cover text for the same cover, previously added by you or by arrangement made by the same entity you are acting on behalf of, you may not add another; but you may replace the old one, on explicit permission from the previous publisher that added the old one.
آپ پانچ5 الفاظ تک ایک عبارت اگلےسرورق(فرنٹ کور)میں شامل کرسکتے ہیں،اور25الفاظ تک کی عبارت پچھلی سرورقی عبارت کے طور پر،تبدیل شدہ ورژن کی سرورقی عبارتوں کی فہرست کے نیچے۔ اگلی یا پچھلی سرورقی عبارت کا صرف ایک پیرا یا پیسج کوئی ایک ہستی شامل کرسکتی ہے(یا تبدیلیاں پیدا کرسکتی ہے۔)اگر دستاویز میں پہلے ہی ایک سرورقی عبارت موجود ہے اسی کور کے لیے،جو پہلے آپ نے شامل کی تھی،یا اس ہستی نے یہ تبدیلی کی تھی جس کے نمائندے کے طور پر آپ کام کررہے ہیں، آپ مزید اضافہ نہ کریں،ہاں آپ پرانی کو تبدیل کرسکتے ہیں،پچھلے ناشر کی واضح اجازت کے بعد جس نے یہ شامل کی تھی۔
The author(s) and publisher(s) of the Document do not by this License give permission to use their names for publicity for or to assert or imply endorsement of any Modified Version.
تبدیل شدہ ورژن کےتخلیق کار(تخلیق کاران) اور ناشر(ناشرین) کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ اس اجازت نامے کے ذریعے اپنی تشہیرکریں،حق جتائیں یا تصدیق کریں۔
5. COMBINING DOCUMENTSاندغامِ دستاویزات
You may combine the Document with other documents released under this License, under the terms defined in section 4 above for modified versions, provided that you include in the combination all of the Invariant Sections of all of the original documents, unmodified, and list them all as Invariant Sections of your combined work in its license notice, and that you preserve all their Warranty Disclaimers.
آپ ان دستاویزات کا اندغام ان کے ساتھ کرسکتے ہیں جو اس اجازت نامے کے ساتھ جاری کی گئی ہیں،ان شرائط کے تحت جو حصہ نمبر چار4 میں تبدیل شدہ ورژن کےلیے بیان کی گئی ہیں،اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ آپ تمام اصل دستاویزات کے غیر تغیر پذیر حصے بھی ادغام میں شامل کیے ہیں،بغیر تبدیلی کے،اور ان تمام کو غیر تغیر پذیر کے طور پر اندغام شدہ کام کے اجازت نامے میں فہرست کے طور پر دے دیا ہے،اور یہ کہ آپ نے ان کےتمام وارنٹی اعلانات برقرار رکھے ہیں۔
The combined work need only contain one copy of this License, and multiple identical Invariant Sections may be replaced with a single copy. If there are multiple Invariant Sections with the same name but different contents, make the title of each such section unique by adding at the end of it, in parentheses, the name of the original author or publisher of that section if known, or else a unique number. Make the same adjustment to the section titles in the list of Invariant Sections in the license notice of the combined work.
ادغام شدہ کام میں اس اجازت نامے کی صرف ایک نقل کی ضرورت ہے،اور کثیروایک جیسے غیر تغیر پذیر حصے ایک نقل سے تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔اگر اس میں کثیر غیر تغیر پذیر حصےایک جیسے نام مگر مختلف مواد کے ساتھ موجود ہیں،ان کو ہر ایک کے آخر میں اس کے ناشر کے نام کا اضافہ کرکےاگر معلوم ہے تو،ورنہ الگ نمبر دے کر ایک دوسرے سے جدا کردیں۔اسی طرح کا معاملہ ادغام شدہ کام کے اجازت نامے میں غیر تغیر پذیر حصوں کے عنوانات کے ساتھ کریں۔
In the combination, you must combine any sections Entitled "History" in the various original documents, forming one section Entitled "History"; likewise combine any sections Entitled "Acknowledgements", and any sections Entitled "Dedications". You must delete all sections Entitled "Endorsements."
ادغام میں آپ نے تمام حصے جو تاریخ کے عنوان کےذیل میں مختلف اصل دستاویزات میں جمع ہیں شامل کرنے ہیں،ایک "تاریخ" نامی حصہ بناتے ہوئے،اسی طرح "منظوری" اور "انتساب" کے حصوں کے عنوانات کے ساتھ کرنا ہے۔"تصدیق" کے تحت دیے گئے تمام حصے آپ نے حذف کردینے ہیں۔
6. COLLECTIONS OF DOCUMENTSدستاویزات کا ذخیرہ
You may make a collection consisting of the Document and other documents released under this License, and replace the individual copies of this License in the various documents with a single copy that is included in the collection, provided that you follow the rules of this License for verbatim copying of each of the documents in all other respects.
آپ اس دستاویز اور اس اجازت نامے کے تحت جاری کی گئی دوسری دستاویزات کا ایک مجموعہ بنا سکتے ہیں،اور مختلف دستاویزات میں موجود اجازت نامے کی نقول کو مجموعے میں موجود ایک ہی نقل سے تبدیل کرسکتے ہیں،لفظ بہ لفظ نقل کے سلسلے میں اس اجازت نامے کی شرائط کا خیال رکھ کر۔
You may extract a single document from such a collection, and distribute it individually under this License, provided you insert a copy of this License into the extracted document, and follow this License in all other respects regarding verbatim copying of that document.
آپ ایسے مجوعے سے اکیلی دستاویز اخذ کرسکتے ہیں،اور اسے اس اجازت نامے کے تحت انفرادی طور پر تقسیم کرسکتے ہیں،اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ اس اجازت نامے کی ایک نقل اخذ شدہ دستاویز میں شامل کردی جائے،اور اس اجازت نامےکے تمام پہلوؤں کا دستاویز لفظ بہ لفظ نقل کے سلسلے میں خیال رکھا جائے۔
7. AGGREGATION WITH INDEPENDENT WORKSآزاد کاموں کے ساتھ اجماع
A compilation of the Document or its derivatives with other separate and independent documents or works, in or on a volume of a storage or distribution medium, is called an "aggregate" if the copyright resulting from the compilation is not used to limit the legal rights of the compilation's users beyond what the individual works permit. When the Document is included in an aggregate, this License does not apply to the other works in the aggregate which are not themselves derivative works of the Document.
کسی ذخیرہ کرنے والے یا تقسیم کار واسطے میں دستاویز یا اس کےاخذوں کی دوسرے الگ اور آزادکاموں یا دستاویزات کے ساتھ تالیف اجماع(ایگریگیٹ) کہلاتی ہے،اگر تالیف کے بعد بننے والے ملکیتی حقوق تالیف کےاستعمال کنندگان کے اختیارات یا حقوق کو محدود کرنے کے لیے استعمال نہ ہوں انفرادی کام کی اجازتوں سے بڑھ کر۔جب دستاویز میں اجماع شامل ہو،یہ اجازت نامہ اجماع میں موجود دوسرے کاموں پر لاگو نہیں ہوتا جو بذات خود دستاویز کا اخذ یا حاصل نہیں۔
If the Cover Text requirement of section 3 is applicable to these copies of the Document, then if the Document is less than one half of the entire aggregate, the Document's Cover Texts may be placed on covers that bracket the Document within the aggregate, or the electronic equivalent of covers if the Document is in electronic form. Otherwise they must appear on printed covers that bracket the whole aggregate.
اگر سرورقی عبارت(کوَر ٹیکسٹ) حصہ نمبر 3 دستاویز کی نقول پر لاگو ہوتاہے،اس صورت میں اگر دستاویز تمام اجماع کا آدھے سے کم ہے،سرورقی عبارتیں کورپر دی جاسکتی ہیں جو دستاویز کو اجماع میں شامل کردیں،یا کور کا برقی متبادل اگر دستاویز برقی شکل میں ہے۔ ورنہ انھیں چھپے ہوئے کور پر ظاہر ہونا چاہیے تاکہ اسے تمام اجماع میں شامل کردے۔
8. TRANSLATIONترجمہ
Translation is considered a kind of modification, so you may distribute translations of the Document under the terms of section 4. Replacing Invariant Sections with translations requires special permission from their copyright holders, but you may include translations of some or all Invariant Sections in addition to the original versions of these Invariant Sections. You may include a translation of this License, and all the license notices in the Document, and any Warranty Disclaimers, provided that you also include the original English version of this License and the original versions of those notices and disclaimers. In case of a disagreement between the translation and the original version of this License or a notice or disclaimer, the original version will prevail.
ترجمے کو تبدیلی کی ایک شاخ تصور کیاجاتاہے،چناچہ آپ دستاویز کے تراجم حصہ نمبر 4 کی شرائط کےتحت تقسیم کرسکتے ہیں۔غیرتغیر پذیر حصوں کو تراجم سے تبدیل کرتے ہوئے جن کے لیے ملکیتی حقوق رکھنے والوں سے خصوصی اجازت کی ضرورت ہے،مگر آپ غیر تغیر پذیر حصوں کے کچھ یا تمام حصوں کے تراجم کے ساتھ اصل ورژن بھی شامل کرکے کام چلا سکتے ہیں۔آپ اس اجازت نامے کی ایک نقل بھی شامل کرسکتے ہیں،اور تمام دوسرے اجازت نامے جو دستاویز میں شامل ہیں،اور وارنٹی اعلانات، اس بات کاخیال رکھتے ہوئے کہ آپ اس اجازت نامے اور دوسے اجازت ناموں اور اعلانات کے اصلی انگریزی ورژن بھی شامل کررہے ہیں۔
If a section in the Document is Entitled "Acknowledgements", "Dedications", or "History", the requirement (section 4) to Preserve its Title (section 1) will typically require changing the actual title.
اگر دستاویز میں کوئی حصہ منظوری،انتساب،یا تاریخ کے ذیل میں ہے،ضرورت (یعنی حصہ نمبر4) اور عنوان برقرار رکھنے(حصہ نمبر1) کی شرائط اصلی عنوان کو تبدیل کرنے کے لیے لاگو ہونگی۔
9. TERMINATIONاختتام
You may not copy, modify, sublicense, or distribute the Document except as expressly provided for under this License. Any other attempt to copy, modify, sublicense or distribute the Document is void, and will automatically terminate your rights under this License. However, parties who have received copies, or rights, from you under this License will not have their licenses terminated so long as such parties remain in full compliance.
آپ اس اجازت نامے کو نقل،تبدیل،ذیلی اجازت نامہ بنانے یا تقسیم کرنے کے لیے ان شرائط کے علاوہ استعمال نہیں کرسکتے جو اس دستاویز میں واضح طور پر بتا دی گئی ہیں۔ اسے نقل،تبدیل،ذیلی اجازت نامہ،یا تقسیم کرنے کی کوئی بھی ایسی کوشش خلاف قانون ہوگی،اور اس اجازت نامے کے تحت آپ کے تمام حقوق کو خود بخود ختم کردے گی۔ تاہم، لوگ جنھوں نے آپ سے نقول یا حقوق اس اجازت نامے کے تحت حاصل کی ہیں،اجازت نامے کے انقطاع میں شامل نہیں ہونگے جب تک کہ وہ ان شرائط پر کاربند رہیں۔
10. FUTURE REVISIONS OF THIS LICENSEمستقبل میں
اس اجازت نامے کی اصلاحات
The Free Software Foundation may publish new, revised versions of the GNU Free Documentation License from time to time. Such new versions will be similar in spirit to the present version, but may differ in detail to address new problems or concerns. See http://www.gnu.org/copyleft/.
فسف(فری سافٹویر فاؤنڈیشن) گاہے بگاہے جی این یو آزاد دستاویزی اجازت نامے کے نئے اور ترمیم شدہ ورژن شائع کرسکتی ہے۔ایسے نئے ورژنوں کی روح یہی ہوگی ،جب کہ تفاصیل مختلف ہوسکتی ہیں جو نئی مشکلات یا ضروریات کو بیان کریں گی۔تفصیل کے لیےhttp://www.gnu.org/copyleft/.
Each version of the License is given a distinguishing version number. If the Document specifies that a particular numbered version of this License "or any later version" applies to it, you have the option of following the terms and conditions either of that specified version or of any later version that has been published (not as a draft) by the Free Software Foundation. If the Document does not specify a version number of this License, you may choose any version ever published (not as a draft) by the Free Software Foundation.
اجازت نامے کے ہر ورژن کو ایک الگ امتیازی نمبر دیا گیاہے۔اگر دستاویز میں ایک مخصوص نمبر شدہ ورژن یا "کسی جدید ورژن" کی شرائط لاگو ہونے کے بارے میں بیان ہو،آپ کے پاس اختیار ہے کہ آپ اس مخصوص ورژن کی شرائط کی پیروی کریں یا کسی دوسرے جدید ورژن کی جوفسف کے تحت شائع ہوچکا ہے(خاکےیا ڈرافٹ کے طور پر نہیں) ۔اگر دستاویز کوئی ورژن نمبر نہیں بتاتی،تو آپ کوئی بھی ورژن چن سکتے ہیں جو کسی بھی وقت فسف کی طرف سے شائع ہوا ہو(خاکے/ڈرافٹ کے طور پر نہیں)۔
---------------------------------------------------------------------------------
اعجاز اختر صاحب کے ارشاد کے مطابق اس میں
‌‌‌‌تبدیلیاں‌ کی ہیں‌ اب ذرا بتا دیجیے گا کہ ٹھیک ہے یا مزید اصلاح کی ضرورت ہے ۔اب اگر اعجاز اختر صاحب اس میں‌مزید اصلاح‌کی اگر ضرورت ہو تو فرما لیں‌ آخر ان کا اتنا تو حق بنتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یوں تو حق بحقدار رسید۔اس تشکر کے ساتھ کہ شاکر اور دوسرے کئی احباب مجھے یہ حق دیتے ہیں۔ جزاک اللہ خیر شاکر۔ بس ایک بات میں نے پہلے ’چھوڑ‘ دی تھی، وہ اسی لفظ کے بارے میں کہ خود بھی سوچ نہیں سکا تھا کہ کیا متبادل ہو۔ کاپی لیفٹ کی بات کر رہا ہوں۔ یہاں لیفٹ رائٹ کے مقابلے میں ہے یعنی دایاں بایاں۔ اور اس طرح ’نقل بایاں بھی اچھا نہیں لگتا۔ دوسرے احباب بھی اس سلسلے میں رائے دیں کہ اس ترجمے کو بھی فائنل کر دیا جائے۔
 

دوست

محفلین
اور اس کو اب مناسب جگہ پر رکھ دیا جائے۔
جیسے اردو وکی تاکہ اردو بولنے والے اسے اپنی دستاویزات وغیرہ میں استعمال کرسکیں۔
اللہ نے چاہا تو اردو ورڈ پریس میں یہ ہی ڈالیں گے۔ (اگر اس کی گنائش ہوئی تو)
 

مہوش علی

لائبریرین
دوست نے کہا:
اور اس کو اب مناسب جگہ پر رکھ دیا جائے۔
جیسے اردو وکی تاکہ اردو بولنے والے اسے اپنی دستاویزات وغیرہ میں استعمال کرسکیں۔
اللہ نے چاہا تو اردو ورڈ پریس میں یہ ہی ڈالیں گے۔ (اگر اس کی گنائش ہوئی تو)

پلیز ایڈوائس کریں کہ یہ کاپی رائیٹ نوٹس کہاں place ہو گا اور کیسے ہر ای بُک میں اس کا حوالہ دیا جائے گا۔

شکریہ۔
 

زیک

مسافر
مہوش: اردو ویب پر تو اسے کہیں مناسب جگہ پر ڈال دیں گے۔ مگر اس کے علاوہ یہ ہر کتاب کے شروع میں بھی ہو گا بالکل پراجیکٹ گٹنبرگ کی طرح۔ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
تو پھر براہ مہربانی اس کا فائینل ورژن پوسٹ کریں تاکہ میں انہیں ای بُک میں شامل کر دوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
زکریا،

نیز یہ دیکھیں کہ پروجیکٹ گٹنبرگ کی تمام ای بُکز کے بالکل شروع میں یہ چیز بھی شامل ہے (جبکہ مکمل لائسنس کتاب کے آخر میں ہے):
[align=left:1a4c4f24de]
Project Gutenberg's With the Turks in Palestine, by Alexander Aaronsohn

This eBook is for the use of anyone anywhere at no cost and with
almost no restrictions whatsoever. You may copy it, give it away or
re-use it under the terms of the Project Gutenberg License included
with this eBook or online at www.gutenberg.net


Title: With the Turks in Palestine

Author: Alexander Aaronsohn

Release Date: November 30, 2003 [EBook #10338]

Language: English

Character set encoding: ISO-8859-1

*** START OF THIS PROJECT GUTENBERG EBOOK WITH THE TURKS IN PALESTINE [/align:1a4c4f24de]***

کیا اس اعلان کو بھی ہم اپنی ای بکز (یعنی ایچ ٹی ایم ایل اور پی ڈی ایف میں شامل کریں؟

ویسے آپ نے دیکھا کہ اس میں اُس GNU لائیسنس کا ویب لنک بھی دیا ہوا ہے۔ کیا آپ کے خیال میں کافی نہیں کہ ہم اپنے ویب پر یہ GNU لائسنس ہوسٹ کریں (انگلش اور اردو زبانوں میں Side by Side) اور اپنی ای بُکز میں صرف اُس کا حوالے دینے پر اکتفا کر لیں؟

یہ لائیسنس اصل میں بہت لمبا ہے اور بہت بور کرتا ہے۔ لہذا اگر صرف لائیسنس کا ویب لنک دینے سے کام چل جائے تو ایسی چیزوں سے پرھیز بہتر رہے گا جو قارئین کے لیے الجھن پیدا کریں۔

زکریا کے علاوہ دوسرے حضرات بھی اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
بات یہ ٹھیک رہے گی کہ جی این یو کا ربط دے دیں کتاب میں۔
دوسرے یہ جو اضافی عبارت پوسٹ کی ہے کچھ عجیب سی ہے اس کی جگہ خود سے ایک عبارت لکھ سکتےہیں‌ہر کام میں انگریزوں‌ کی نقل ہی کرنی ہے کیا۔
 

زیک

مسافر
مہوش: آپ نے صحیح نوٹ کیا ہے۔ پبلک ڈومین والی کتابوں میں پراجیکٹ گٹنبرگ والے کتاب کے شروع میں صرف ایک چھوٹا سا بیان اور ربط دیتے ہیں اور آخر میں مکمل لائسنس وغیرہ۔ جو کتابیں کاپی‌رائٹڈ ہیں ان میں البتہ وہ زیادہ‌تر چیزیں شروع میں دیتے ہیں۔

میرے خیال سے ہمیں اسی کی تقلید کرنی چاہیئے۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ ہمیں مائیکل ہارٹ کے ہاتھ پر بیعت کر لینی چاہیئے۔
 
Top