مبارکباد جیہ کو سالگرہ مبارک

جیہ

لائبریرین
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو جیہ !!!

20071204064832_20.gif

سارہ! نوازش کرم شکریہ مہربانی
 

جیہ

لائبریرین
بہت مبارک بہنا۔ اللہ کریم آپ کی زندگی کے ہر موڑ پر اپنی رحمتوں کو آپ کے شامل حال رکھے۔ آمین۔

بہت شکریہ خرم۔ آپ کو اللہ ہمیشہ خرم رکھے

خدا گواہ ہے کہ سوچا ضرور تھا :)
سوچ کو عملی جامہ پہنانے میں کیا حرج تھا


شکریہ پیاری باجو

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!

فسانہ کم عمری تو گھڑ رکھا ہے دوستو خلقت کے واسطے
یوں تو بس غالب سے دوچار بر س چھوٹی ہوں میں

ہم ذہنی عمر کی بات کر رہےتھے :grin:

اللہ اکبر۔

خالی جگہ پُر کریں:

بہت مبارک ہو ...... ویں سالگرہ ۔
25 ویں۔۔۔۔
اور شکریہ
 
جنم دن بہت بہت بہت مبارک ہو جیہ۔
معذرت خواہ ہوں کہ دو دن کی تاخیر سے لکھ رہا ہوں حالانکہ اگست کے شروع ہی سے یاد تھا۔ بس یہاں آ نہیں سکا۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کو خوشیوں بھری پرسکون بابرکت عمر عطا فرمائے اور آپ کو اپنے سایہ رحمت میں رکھے۔ آمین
 

جیہ

لائبریرین
میری طرف سے بھی آپی آپ کو بہت بہت مبارک ہو ماشاءاللہ سے اب آپ کی کتنی عمر ہو گی ہے 20 سال سے آگے گی ہیں یا ابھی تک 20 سے نیچے ہی ہیں

نوٹ: یہ بات میں نے اس لے لکھی ہے کیونکہ میں نے بہت کم لڑکیا 20 سال سے بڑی دیکھی ہیں

شکریہ چن چن بھیا۔ میں نے بہت پہلے ہی فیصلہ کیا تھا کہ تب تک 25 کی نہ ہوں گی جب تک شادی نہ ہاجائے:hatoff:

جیہ آپ کو 25ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو بے حساب خوشیاں، صحت اور تندرستی دے۔۔۔آمین

بہت بہت شکریہ بلال بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: خرم شہزاد خرم
میری طرف سے بھی آپی آپ کو بہت بہت مبارک ہو ماشاءاللہ سے اب آپ کی کتنی عمر ہو گی ہے 20 سال سے آگے گی ہیں یا ابھی تک 20 سے نیچے ہی ہیں

نوٹ: یہ بات میں نے اس لے لکھی ہے کیونکہ میں نے بہت کم لڑکیاں 20 سال سے بڑی دیکھی ہیں

شکریہ چن چن بھیا۔ میں نے بہت پہلے ہی فیصلہ کیا تھا کہ تب تک 25 کی نہ ہوں گی جب تک شادی نہ ہو جائے

اور خرم بھائی یہ فیصلہ اس نے 25 سال پہلے کیا تھا۔
 

جیہ

لائبریرین
اس میں بھی ہم کو حسب سابق کچھ مسائل پیش آئے ہیں۔
ایک تو آپ نے پانچ خواتین کو سالگرہ مبارک کہہ دیا جن کی مجموعی عمر کوئی ساڑھےپانچسو برس سے اوپر جا پڑتی ہے۔
کارڈ میں گھر کا بھیدی بھی نہیں دکھائی دے رہا۔ :grin:
پھر آپ نے ستائیس تحریر فرمایا، ہم عجلت میں سینتالیس پڑھ گئے کہ شکل لگ بھگ ایک سی ہی ہوتی ہے۔
پھر آخر میں ہم سمجھے کہ کچھ کیش بھی دیں گے۔ کم سے کم کارڈ پر تو یہی درج تھا لیکن وہاں تو ہم کو کچھ دکھائی نہیں دیا۔
پھر کوتاہ بصری کے باعث آپ دستخط ہم کو کچھ یوں دکھائی دیئے ہیں:
minimum mughal

بہرطور، ہم آپ کی جمالیاتی حس کی داد دیتے ہیں! :hatoff:

ارادت چیک (ہمارا مطلب ہے ہماری ارادت آپ چیک کیجئے) :grin:
محسن شفیق حجازی

آپ جلد از جلد کسی ڈاکٹر سے مل لیں۔ مجھے تو Opthalopia کا کیس لگتا ہے
 

جیہ

لائبریرین


بہت شکریہ ۔ بہت ہی شکریہ


السلام علیکم جویریہ ، دلی مبارک باد سالگرہ کی اور بہت سی دعائیں !




جویریہ ، سالگرہ کا دن کیسے گزرا ؟ تفصیل یہیں بتائیں گی یا م س ن پر :) مجھے تو اس وقت بنیا والی بات یاد آ گئی ہے :) :)

شششششششششش۔ بنیے والے بات آف دی ریکارڈ تھی۔ ہوشیار باش

سالگرہ کےدن بلکہ 13 اگست رات 11٫55 سے ہی مبارک باد کے ایس ایم ایس شروع ہوگئے تھے، ان میں بعض دلچسپ بھی تھے۔
حکومت وقت کے سپاہ نے سوچا کہ جیہ کی سالگرہ شایان شایان منانی چاہئے ۔ سو رات بھر میری خدمت میں توپوں کی سلامی ہوتی رہی بعض توپوں کے تو شاید 2، 2 دہانے تھے۔ ہم وطن اور خیر خواہان اسلام بلکہ مجاہدین اسلام یعنی کہ مقامی طالبان نے سوچا کہ ہم کیوں پیچھے رہیں سو مجھے سالگرہ کے دن 2 گرلز سکولوں، دو پلوں، اور 5 فوجیوں کی سروں کا تحفہ دیا۔ یوں سالگرہ کا دن ممنوں و مشکور اور "نمناک" آنکھوں کے ساتھ گزارا
 

جیہ

لائبریرین
سالگرہ مبارک ہو جیہ آپ کی خوشیوں اور سلامتی کے لیئے ڈھیروں دعائیں ۔۔
حجاب بہن ، مبارک باد اور دعاؤں کے لئے شکریہ
sweety.jpg



جویریہ مسعود کو جویریہ رفیق کی جانب سے سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد !


tiffredflowers-1.jpg
tiffredflowers-1.jpg
یہ نا چیز جویریہ آپ قابل قدر جویریہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو جیا

بہت شکریہ۔ اب خیر سے ملاقات غمی خوشی کےدھاگوں پر ہوگی۔
 

جیہ

لائبریرین
جنم دن بہت بہت بہت مبارک ہو جیہ۔
معذرت خواہ ہوں کہ دو دن کی تاخیر سے لکھ رہا ہوں حالانکہ اگست کے شروع ہی سے یاد تھا۔ بس یہاں آ نہیں سکا۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کو خوشیوں بھری پرسکون بابرکت عمر عطا فرمائے اور آپ کو اپنے سایہ رحمت میں رکھے۔ آمین
عمار بھائی کوئی بات نہیں۔ مبارکباد اور دعاؤں کے لئے شکریہ
 

مغزل

محفلین
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو۔

شکریہ تب کہوں گی جب تک 27 کی نہیں ہوتی

ارے بی بی۔۔ اوورٹائم لگا کر دو سال بڑھا لو۔۔ (یعنی ھیر پھیر کرلو):evil:
مگر شکریہ تو ادا کردو۔۔:grin:
بغیر شکریے کہ ۔۔ میں ادھورا رہ ہوں۔۔۔۔۔:laugh::laugh:

( ایران میں تو 1235 سال کی ڈنڈی ماری گئی تھی ۔۔ شاہ کو خوش کرنے کو ۔۔ کہ 2500 سالہ جشن منا یا جاسکے )/////////// ایک آپ ہو کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بس۔:cry:
 

مغزل

محفلین
ٹھیک ہے ۔۔ بھئی ۔۔ بڑے بھائی کی یوں پٹائی کرتی ہیں۔۔ آپ ۔۔۔۔؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔:cry::cry:
توبہ ہے۔۔ میں تو باز آیا شکریہ وکریہ سے۔۔۔۔۔:roll::roll:
 

جیہ

لائبریرین
شکر ہے خدا کا۔۔۔۔۔۔۔۔

ارے قبلہ و کعبہ ، محترم و مکرم ۔ شفیق من اور مشفق من آپ اس ہیچمدان و ناچیز و بلکہ فقیرہ پر تقصیر خاک پائے مغلاں و پیر مغالاں جو کہ مرد کی پاؤن کی کی جوتی ہے اور بنی آدم کی ٹیڑھی پسلی ہے ، سے کیوں ناراض ہوتے ہیں۔ یہ بے چاری تو اٹکھیلیاں کر رہی تھی

یہ ناچیز آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، اور بحضو خدا شکر بجا لاتی ہے کہ بندی پر یہ کرم کیا کہ م م مغل جیسا بھائی اسے بخشا اورعنایت کیا
 

مغزل

محفلین
پاؤں کی جوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟
بس آئندہ مجھ سے بات مت کیجئے گا۔
اللہ حافظ

جی جی باقی مذاق کی حد تک میں ہر بات کا قائل ہوں۔
لیکن مجھ سے برداشت نہیں ہوتا ۔۔ کوئی جو میرے دل میں ہو
وہ اپنی یا کوئی اس کی تذلیل کرے۔

معاف کیجئے گا میں ایسا ہی ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
کب مجھے کوئے یار میں رہنے کی وضع یاد تھی
آئینہ دار بن گئی حیرتِ نقشِ پا کہ یوں
 
Top