جیک ان دا پولپوائنٹ

Muhammad Qader Ali

محفلین
اللہ تعالی نے روئے زمین کو طرح طرح کی اچھی چیزوں سے سجایا اور اسمیں ماننے والوں کے لیے نصیحت رکھی۔ اسی طرح پھول کی ایک خاص قسم ہے جسکا نام
جیک ان دا پولپوائنٹاس پودے میں پھولوں کے گچھے دو طرح کے ہوتے ہیں۔ نر اور مادہ۔ اس پودے میں چھوٹے چھوٹے پیالوں کے طرح کچھ نباتی حلقے ہوتے ہیں اور انہی حلقوں کے اندر پھول نشوونما پاکر باہر آتے ہیں دوسرے پودوں کی طرح ان میں بھی پھولوں کی نشوونما نر اور مادہ کی ملاپ سے ہوتی ہے، لیکن ان پودوں میں ملاپ کا عجیب و غریب طریقہ مقرر ہے۔ نر اور مادہ یہاں براہ راست نہیں ملتے بلکہ بہت چھوٹی مکھی کے ذریعے انجام پاتا ہے ہوتا یہ ہے کہ پودے کے نباتی حلقے اوپر سے کشادہ ہوتے ہیں لیکن اندر جاکر تنگ ہو جاتے ہیں وہ چھوٹی سی مکھی نر پودے کے ان حلقوں کے اندر گھسنا چاہتی ہے لیکن بیچ میں پہنچ کر بری طرح پھنس جاتی ہے ایک تو اگے کا راستہ تنگ ہوتا ہے۔ دوسرے جو نہی مکھی کسی نر پودے کے حلقے میں داخل ہوتی ہے اس حلقے کے بالائی حصے سے موم کی طرح کا ایک مادہ اندر کی طرف پھسلنا شروع ہوجاتا ہے جس سے حلقے کی دیواریں ڈھک جاتی ہیں۔ اب اس مکھی کو نہ آگے جانے کا راستہ ملتا ہے نہ پیچھے ہٹنے کا اس لئے وہ اپنی جگہ ایک جنونی کیفیت میں چکر کاٹتی ہے اس جنونی گردش کے سبب پودے کے تناسلی ذرات مکھی کے جسم میں چمٹ جاتے ہیں ۔ اور جونہی یہ کام مکمل ہوتا ہے بالائی حصہ سے مومی مادہ کا خروج خود بخود بند ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اوپر کا حصہ تھوڑا سخت ہونے لگتا ہے اور مکھی ذرا سا زور لگاکر باہر نکل آتی ہے۔اس کے بعد یہی مکھی کسی مادہ پودے کے حلقے میں داخل ہوتی ہے لیکن مادہ پودے کے حلقے میں یہ حاصیت ہے کہ مکھی کو گھسنے کے بعد نکلنے نہیں دیتے
مکھی اندر پہنچ کر ہمیشہ کے لیے مقید ہوجاتی ہے یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہوجاتی ہے مرنے سے ذرا دیر پہلے وہ باہر نکلنے کی جو آخری کوشش کرتی اسمیں وہ نر پودے کے تناسلی ذرات مادہ پودے میں منتقل کردیتی ہے اور تناسل کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔
یہ عجیب و غریب معاملہ ہے کہ نر پودے پہلے مکھی کا داخل ہونے کا موقع دیتا ہے پھر اسے پھانس دیتا ہے اور اس کے بعد نکلنے کا موقع فراہم کرتا ہے اس کے برعکس مادہ پودا ایک بار پھانسنے کے بعد نکلنےکا موقع نہیں دیتا۔
کیا یہ سارے شواہد اللہ کے وجود پر دلالت نہیں کرتے? ہماری عقلوں کے لیے یہ تصور کرنا انتہائی دشوار ہے کہ عجیب و غریب انتظام محض اتفاقات کا کرشمہ ہے یہ ماننا ناگزیر ہے کی یہ سب کچھ ایک مستحکم تدبیر اور مکمل قدرت کا نتیجہ ہے
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
jack2.jpg
 
Top