جیمز بانڈ کی نئی فلم ”سپیکٹر“ کس کس نے دیکھ لی ہے؟

arifkarim

معطل
گو کہ میں جیمز بانڈ کا مداح نہیں البتہ ایکشن سے بھرپور فلمیں ترک کرنا مشکل ہے۔ اس ضمن میں یہ جاننا چاہوں گا کہ جس کسی نے یہ فلم دیکھی ہے اسے کیسی لگی اور جس نے نہیں دیکھی کیا وہ دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ فلم کی کہانی لیٹسٹ مشن امپاسیبل سے ملتی جلتی ہے:

قیصرانی زیک محمد وارث فاتح شہزاد وحید اوشو
 
قیصرانی

لائبریرین

ابھی نہیں دیکھی یہ والی۔ ارادہ ہے دیکھنے کا
 
محمد وارث

لائبریرین
جیمز بانڈ کی فلمیں خاکسار بھی شوق سے دیکھتا ہے، اور موجودہ بانڈ کی فلمیں تو بہرحال دیکھتا ہوں، پوکر انتہائی پسند ہونے کی وجہ سے کسینو رائیل "فیورٹ" ہے۔

یہ فلم رکھی پڑی ہے لیکن دیکھ نہیں پایا۔ دیکھیے کب دیکھتا ہوں، فلم کی شہرت اچھی ہے۔
 
arifkarim

معطل
پوکر انتہائی پسند ہونے کی وجہ سے کسینو رائیل "فیورٹ" ہے۔
یہ فلم رکھی پڑی ہے لیکن دیکھ نہیں پایا۔ دیکھیے کب دیکھتا ہوں، فلم کی شہرت اچھی ہے۔
نہایت معلوماتی ہے کہ آپکو پوکر پسند ہے۔ ہم پچھلے سال ڈنمارک کروز شپ پر گئے تھے تو وہاں کسینوز پر جا بجا پوکر کھیلی جا رہی تھی۔ جیسا کسینو رائل میں دکھایا اس سے کہیں زیادہ ٹیشن والا ماحول ہوتا ہے۔ باقی فلم آپکے پاس رکھی پڑی ہے، ا س سے متعلق فتویٰ شاید زیک آکر صادر فرمائیں :)
 
زیک

مسافر

باقی فلم آپکے پاس رکھی پڑی ہے، ا س سے متعلق فتویٰ شاید زیک آکر صادر فرمائیں
کیا کیمرہ پرنٹ آج کل اتنے اچھے ہو گئے ہیں کہ فلم کے بلورے یا ڈیجٹل فارم میں آنے سے پہلے ہی لوگ پائریسی چینل سے دیکھ لیتے ہیں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا کیمرہ پرنٹ آج کل اتنے اچھے ہو گئے ہیں کہ فلم کے بلورے یا ڈیجٹل فارم میں آنے سے پہلے ہی لوگ پائریسی چینل سے دیکھ لیتے ہیں؟
اسی وجہ سے نہیں دیکھی، لیکن اگر صرف گزارہ ہی کرنا ہو تویہاں لوگ کیمرہ پرنٹ سے بھی کام چلا لیتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
کیا کیمرہ پرنٹ آج کل اتنے اچھے ہو گئے ہیں کہ فلم کے بلورے یا ڈیجٹل فارم میں آنے سے پہلے ہی لوگ پائریسی چینل سے دیکھ لیتے ہیں؟
زیک آپ ذرا نیٹ پر اسپیکٹر بلو رے اسپارکس لکھ کر سرچ کریں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اسکا 1080p ورژن سین نے ریلیز کر دیا ہے۔ آفیشلی اسے 9 فروری کو آنا تھا ۔ اب یہ ریلیز سے قبل سین والوں کے ہاتھ کیسے لگا، یہ اہم سوال ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نہایت معلوماتی ہے کہ آپکو پوکر پسند ہے۔ ہم پچھلے سال ڈنمارک کروز شپ پر گئے تھے تو وہاں کسینوز پر جا بجا پوکر کھیلی جا رہی تھی۔ جیسا کسینو رائل میں دکھایا اس سے کہیں زیادہ ٹیشن والا ماحول ہوتا ہے۔ باقی فلم آپکے پاس رکھی پڑی ہے، ا س سے متعلق فتویٰ شاید زیک آکر صادر فرمائیں :)

دیکھیے پائریسی پر اپنا اپنا نظریہ اور قانون ہے۔ زیک کے ہاں اور طرح کا معاشرہ اور معاشی نظام ہے وہاں یہ بہت بڑی اخلاقی بددیانتی ہوگی، ہمارے ہاں معاشی نظام ویسا نہیں ہے، قانون ویسا نہیں ہے، قانون پر عمل ویسا نہیں ہے۔ امریکہ اور پاکستان کے پائریسی نظام کے نسبت تناسب کو اسی نظرسے دیکھنا چاہیے جس نسبت تناسب سے وہاں کا معاشی نظام اور یہاں کانظام، وہاں کے قوانین اور یہاں کے قوانین، وہاں کے سیاست دان اور یہاں کے سیاست دان ، وہاں کے سائنسدان اور یہاں کے سائنسدان،وہاں کے بزنس مین اور یہاں کے بزنس مین ہیں وغیرہ وغیرہ ،اس فرق کو نظر میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ میں پائریسی کی حمایت نہیں کر رہا فقط دو ملکوں میں فرق بتانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جیسے اور شعبوں میں کوئی کمپیریزن نہیں ہو سکتا بعینہ ویسے ہی اس میں بھی نہیں کرنا چاہیے۔
 
Top