تعارف جہانزیب صاحب

اسلامُ علیکم جہانزیب صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔۔۔تعارف کے سلسلہ میں اب آپکا نمبر ہے تو بس ہوجائے شروع اللہ کا نام لے کر اور اپنے بارے میں بتادیجے آپنے چاہنے والوں کو
ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات لازم دیں اور حاصل کریں پاس مارکس۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ نمبر تو آپکے ہی کٹنے ہیں: امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 

جہانزیب

محفلین
آپکا پُورا نام؟
محمد جہانزیب اشرف۔

پیار سے کیا پکارا جاتا ہے ؟ اور کیوں؟

ھمم اب تو سب جہانزیب ھی کہتے ھیں لیکن گاؤں میں اور میرے بچپن سے جاننے والے لوگ مجھے زیبی کہتے ہیں اور ایسا شائد نام کی مناسبت کی وجہ سے ھے۔ ویسے online زيادہ تر لوگ مجھے nip کے نام سے جانتے ہيں اور اسي نام سے پکارتے ہيں۔

عمر کتني ہے؟

اوہ ہو ميں تو لڑکيوں سے بھی زيادہ عمر چھپاتا ھوں ايسے سوال نہيں کرنا چاہيے ہيں ويسے اس ستمبر ميں ميري عمر ٢٦ سال ہو گئي ہے جو کافي سے زيادہ ہي ہے۔

جائے پيدائش؟

سرگودھا۔

حاضر مقام؟

يانکرز yonkers نيو يارک۔

مصروفيت کيا ہے؟

ويلے مصروف :lol: ايک چھوٹي سي اي کامرس کمپني ميں ملازمت۔ اور کمپيوٹر کبھي کبھی دوستوں کے ساتھ گپيں تو گھنٹوں پر محيط ہوتي ہيں۔

تعليمي قابليت؟

بي ايس سي ميريٹائم ٹيکنالوجي۔ پاکستان ميرين اکيڈمي کراچي سے ۔

مشاغل ويب کے علاوہ؟

مجھے گانے کا بہت شوق تھا پہلے، سکول کالج کے زمانے ميں مقابلوں ميں حصہ ليتا تھا، اب بھي کبھی کبھار پارک ميں جدھر ارد گرد کوئي بندہ موجود نا ہو طبع آزمائي کر ليتا ہوں۔۔

کونسي زبانيں رواني سے بول ليتے ہيں؟

پنجابي، اردو، انگريزي اور ہسپانوی ميں ميں اپنا کام نکال ليتا ہوں ليکن اسکو ميں اس لئے شامل نہيں کرتا کيوں کہ ذخيرہ الفاظ ہي زبان نہيں بلکہ گرائمر کو زبان کہا جائے گا تو گرائمر ٹھيک نہيں ہے البتہ جو کہنا ہو کہہ ليتا ہوں اب اگلے پر ہوتا ہے سمجھے نا سمجھے بلکہ کئي دفعہ ميں اتنے اچھے جملے بول رہا ہوتا ہوں مجھے ہسپانوی پوچھتے ہيں کہ ڈومينکن ہو :lol:

اور بڑے ہو کر کيا بننے کا ارادہ ہے؟

ميرے بنائے پلان اتنے زيادہ ناکام ہوئے ہيں کہ ميں نے سب حالات اور اللہ پر چھوڑ ديا ہوا ہے، بس ايک اچھا انسان بننے کي کوشش ہے جس سے دوسروں کو تکليف نا پہنچے۔۔
 
خوب

بہت خوب جہانزیب بھیا آپ کے بارے میں اتنا علم حاصل کرکے
اور یہ بھی کہ آپ ڈومینکن لگتےہو۔ مجھے ایتھنز جانے کا اتفاق ہوا ایک دفعہ، تو جنکا میں مہمان تھا وہ صاحب ایک گرجا میں اتوار کے اتوار وائلن بجایا کرتے تھے ایک دفعہ انکے ساتھ گیا تو ہر کوئی میرے ساتھ پرتگیزی میں بات کرتا اور میں اسکا منہ دیکھتا بعد میں معلوم ہوا کہ میری شکل بقول انکے برازیلین سے ملتی ہے۔ ہاہاہاہ لطیفہ ہوگیا تھا۔


تو پھر کب ہمیں گانا سنا رہے ہیں آپ؟؟؟ آخر چار بندے تو ہم ادھر موجود ہی ہیں۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 

جہانزیب

محفلین
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟

یہ میرا پیدائشی حق جو ہے

12-اور کب تک؟

ایک مصرعے کو بدل کر کچھ یوں کہوں گا “ کب تک ہوں کیا بتاؤں اس جہان خراب میں“

13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟

لوگوں پر اپنی بہادری جھاڑنے کے

14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟

انکھیں پھیرنے کا،
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟

تو راوی کے کنارے ہوتا۔۔

14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟

طوطے کے بغیر فال نہیں نکلتی کیا؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟

سر پھٹ گیا تھا۔۔۔
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟

عرصہ ہو گیا کچھ نہیں پڑھا، ویسے تین چار مہینے پہلے ایوان رائٹ کی کتاب گنریشن کل genration kill پڑھی تھی، اور کیوں عراق جنگ کے آنکھوں دیکھے واقعات پڑھنے کے لئے۔۔

17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟

لاعلمی نعمت ہے؟ میرا نہیں خیال

18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟

مجھے نہیں بنائیں گے صدر کیونکہ بنانے والے مجھ سے راضی نہیں ہوں گے۔۔

19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟

ابھی تک تو کوئی ایسی کتاب نہیں پڑھی۔۔

20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

چونی بھی نہیں دوں گا آپ کو، کیونکہ دینے کی صورت میں تحقیقات ہوں جائیں گی کہ یہ اٹلی میں کسے اور کیوں پیسے بھیج رہا ہے۔

:p :p ِ
 
Top